نین رانجھا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
نین رانجھا, پنجاب
گاؤں اور یونین کونسل
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیم پنجاب، پاکستان
پاکستان کے اضلاع ضلع منڈی بہاؤالدین
تحصیل تحصیل ملکوال
منطقۂ وقت پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
ٹیلی فون کوڈ 0546

نین رانجھا پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کاایک خوشحال قصبہ ہے۔ نین رانجھا یونین کونسل 24 کا ہیڈ کوارٹر ہے۔

وجہ تسمیہ[ترمیم]

بزرگوں سے سنی روایت کے مطابق نین نامی ایک بزرگ اس علاقے میں عارضی طور پر آباد ہوئے اور یہاں ان کی بکریوں پر بھیڑئیے نے حملہ کیا جس پر بکریوں نے اپنا خود ہی دفاع کر لیا۔ اس واقعے پر نین نامی بزرگ بہت متأثر ہوئے اور انہوں نے یہاں مستقل آباد ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ یہ بزرگ مزاجاً بہت سخت تھے جس نے لاڈو نامی لڑکی کو جھولا دینے کی ضد پر قتل کر دیا۔ نین رانجھا کے نواح میں نین ہی کی اولاد سے گاؤں جھنگ آباد ہے جس کی آبادی بھی کافی ہے۔ 1۔ نین رانجھا میں یونین کونسل کے ساتھ ایک سرکاری اسپتال بھی ہے جس میں صحت کے لیے بنیادی سہولتیں میسر ہیں۔ 2۔ تعلیمی لحاظ سے یہاں جہالت کا دور دورہ ہے۔ پرائمری پاس لوگوں کی تعداد بہت کم ہے جنھیں خواندہ کہتے ہیں۔ نین رانجھا میں دو سرکاری مڈل اور دو سرکاری پرائمری اسکول ہیں جن میں تعلیم عام کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نین رانجھا میں تین پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی کام کر رہے ہیں جن میں صابری پبلک اسکول،السراج ماڈل ہائی اسکول اور مثالی ایجوکیشن اسکول شامل ہیں جو شرح تعلیم میں اضافے کا باعث ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]