نیوٹرونیئم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نیوٹرونیئم یا تعدیلصر (neutronium) (بعض اوقات نیوٹریئم (neutrium) تک مختصر کیا جاتا ہے اور نیوٹرائٹ (neutrite) بھی کہا جاتا ہے) ایک ممکنہ مادہ ہے جو مکمل طور پر تعدیلے (neutrons) پر مشتمل ہے۔ یہ لفظ 1926 میں (تعدیلے کی دریافت سے پہلے) سائنس دان اینڈریاس وان اینٹروپوف نے فرضی "عنصر جس کا جوہری عدد صفر ہے" (اس کے نویے (nucleus) میں صفر اولیے (protons) کے ساتھ) کے لیے وضع کیا تھا جس اس نے دوری جدول کے آغاز میں رکھا تھا (ڈیش، کوئی عنصر کی علامت نہیں)۔ تاہم، اس اصطلاح کے معنی وقت کے ساتھ بدلتے رہے ہیں اور بیسویں صدی کے آخری نصف سے یہ انتہائی گھنے مادوں کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے جو تعدیلے کے انحطاط شدہ مادے سے مشابہت رکھتے ہیں جو کے تعدیلہ ستاروں (neutron stars) کے مرکزے (core) میں موجود ہونے کا قیاس ہے۔ سائنس فکشن اور مقبول ادب عام طور پر "نیوٹرونیئم" کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں جو مادے کے ایک بہت گھنے مرحلے کا حوالہ دیتے ہیں جو زیادہ تر تعدیلے پر مشتمل ہوتا ہے۔