مندرجات کا رخ کریں

وائرس کش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حُمہ کُش ایسی کیمیائی یا نباتاتی دوا ہوتی ہے جو حُمہ کو یا تو معطل یا ختم کر دیتی ہے چاہے یہ حُمہ جسم کے اندر ہوں یا باہر۔ قدرتی حُمہ کُش میں لہسن، اوریگانو، جِن سِنگ، پیاز وغیرہ شامل ہیں۔ مختلف نباتات کے تیل جیسا کہ مالٹے کا تیل، لیموں کا تیل، سفیدے کا تیل، صندل کا تیل اور ان سے تیار کردہ دیگر مصنوعات حُمہ کُش خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔

حُمہ کُش ادویات اینٹی وائرل ادویات سے مختلف ہوتی ہیں۔ اینٹی وائرل ادویات حُمہ کی بڑھوتری کو روک دیتی ہیں جبکہ حُمہ کُش ادویات حُمہ کو ہی مار دیتی ہیں۔