مندرجات کا رخ کریں

وائر گیج

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

وائر گیج بجلی کے تاروں کی موٹائی ناپنے کا پیمانہ ہے۔ امریکا میں اسے امریکی وائر گیج (AWG) یا براون اینڈ شارپ وائر گیج بھی کہا جاتا ہے۔ جبکہ برطانیہ میں اسے اسٹینڈرڈ وائر گیج (SWG) کہا جاتا ہے۔ ان دونوں نظاموں میں تار کا نمبر جتنا بڑھتا ہے، تار اتنا ہی باریک ہوتا چلا جاتا ہے۔ بجلی کا تار جتنا زیادہ موٹا ہوتا ہے اتنا ہی زیادہ کرنٹ لے جا سکتا ہے۔ موٹائی سے مراد گول تار کا قطر (diameter) ہوتا ہے۔ اکثر تار کی عمودی تراش (cross section) بھی تار کی موٹائی بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے جیسے چار ملی میٹر اسکوائر (4mm2)۔ کروس سیکشن کے ذریعے ایسے تاروں کی موٹائی بھی بیان کی جا سکتی ہیں جو گول نہ ہوں جیسے بس بار (bus bar)۔
گیج کا لفظ دھاتی چادروں کی موٹائی ناپنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

بجلی کے تاروں کی موٹائی ناپنے کا آلہ۔
اندھیرے میں لی گئی اس تھرموگرام تصویر میں وہ تار اور سرکٹ بریکر کا ایک سرا زیادہ روشن ہے جو زیادہ گرم ہے۔ یہ loose contact کی وجہ سے ہوتا ہے۔
تانبے کے تار کے مقابلے میں ایلومینیئم کا تار گرم ہو کر زیادہ پھیلتا ہے جبکہ اسٹیل بہت کم پھیلتا ہے۔

برطانوی نظام میں 50 نمبر کا تار سب سے باریک ہوتا ہے جس کی موٹائی (قطر) 0.001 انچ ہوتی ہے جبکہ ایک نمبر کے تار کی موٹائی 0.3 انچ ہوتی ہے۔
اگر درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہو تو دو ملی میٹر اسکوائر کا رقبہ رکھنے والا کھلا اور تنہا تانبے کا تار لگ بھگ 15 ایمپیئر تک کا کرنٹ برداشت کر لیتا ہے اور کھلی ہوا میں 60 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم ہو جاتا ہے۔ کسی تار کی کرنٹ برداشت کرنے کی صلاحیت گرمیوں میں کم اور سردیوں میں بڑھ جاتی ہے۔ اسی طرح کھلے تار زیادہ کرنٹ برداشت کر سکتے ہیں بہ نسبت کونسیلڈ وائرنگ کے۔ تنہا تار زیادہ کرنٹ برداشت کر سکتا ہے بہ نسبت گچھے کی حالت میں۔

بازار میں دستیاب بیشتر تار انڈرگیج ہوتے ہیں یعنی اگر ڈبے پر تار 4mm2 لکھا ہوتا ہے تو ڈبے کے اندر سے نکلنے والا تار اس سے کافی کم موٹا ہوتا ہے۔

ایصالیت

[ترمیم]

کسی موصل (conductor) کی ایصالیت (conductivity) سے مراد اس تار کی کرنٹ لے جانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
اگر تار کی موٹائی اور لمبائی برابر ہو تو چاندی کا تار تانبے کے تار سے 6 فیصد زیادہ کرنٹ لے جا سکتا ہے جبکہ ایلومینیم کا تار تانبے کے تار سے 39 فیصد کم کرنٹ لے جاتا ہے۔
لیکن اگر موٹائی اور لمبائی کی بجائے وزن اور لمبائی برابر ہو تو ایلومینیم کا تار کافی موٹا ہو جاتا ہے کیونکہ ایلومینیم تانبے سے بہت ہلکا ہوتا ہے۔ اب اس کی کرنٹ لے جانے کی صلاحیت تانبے سے دگنا زیادہ ہو جاتی ہے۔
پاکستان کے بازاروں میں دکان دار جس کو سلور کی وائینڈگ والی موٹر یا پنکھا کہہ کر بیچتے ہیں وہ چاندی نہیں بلکہ ایلومینیم ہوتا ہے۔

امریکی وائر گیج

[ترمیم]
AWG موٹائی (قطر) رقبہ مزاحمت بلحاظ لمبائی کرنٹ لے جانے
کی صلاحیت
انچملی میٹر(mm2)(mΩ/m)(mΩ/ft)ایمپیئر (A)
0000 (4/0)0.4611.6841070.16080.04901195
000 (3/0)0.409610.405850.20280.0618165
00 (2/0)0.36489.26667.40.25570.07793145
0 (1/0)0.32498.25153.50.32240.09827125
10.28937.34842.40.40660.1239110
20.25766.54433.60.51270.156395
30.22945.82726.70.64650.19785
40.20435.18921.20.81520.248570
50.18194.62116.81.0280.3133
60.1624.11513.31.2960.395155
70.14433.66510.51.6340.4982
80.12853.2648.372.0610.628240
90.11442.9066.632.5990.7921
100.10192.5885.263.2770.998930
110.09072.3054.174.1321.26
120.08082.0533.315.2111.58820
130.0721.8282.626.5712.003
140.06411.6282.088.2862.52515
150.05711.451.6510.453.184
160.05081.2911.3113.174.016
170.04531.151.0416.615.064
180.04031.0240.82320.956.38510
190.03590.9120.65326.428.051
200.0320.8120.51833.3110.155
210.02850.7230.414212.8
220.02530.6440.32652.9616.145
230.02260.5730.25866.7920.36
240.02010.5110.20584.2225.672.1
250.01790.4550.162106.232.37
260.01590.4050.129133.940.811.3
270.01420.3610.102168.951.47
280.01260.3210.081212.964.90.83
290.01130.2860.0642268.581.84
300.010.2550.0509338.6103.20.52
310.008930.2270.0404426.9130.1
320.007950.2020.032538.3164.10.32
330.007080.180.0254678.8206.9
340.00630.160.0201856260.90.18
350.005610.1430.0161079329
360.005000.1270.01271361414.8
370.004450.1130.011716523.1
380.003970.1010.007972164659.6
390.003530.08970.006322729831.8
400.003140.07990.0050134411049

برطانوی وائر گیج

[ترمیم]

یہ اسٹینڈرڈ وائر گیج بھی کہلاتا ہے۔ برطانوی اسٹینڈرڈ وائر گیج اور امریکی وائر گیج برابر نہیں ہوتے۔ جو تار امریکی وائر گیج میں 14 نمبر کا ہوتا ہے وہی برطانوی گیج میں لگ بھگ 16 گیج کا ہوتا ہے۔[1]
خیال رہے کہ 4mm اور 4mm2 میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ 4 ایم ایم سے مراد تار کی موٹائی یا قطر ہوتا ہے جبکہ 4mm2 (جسے چار ملی میٹر اسکوائر بھی کہتے ہیں) تار کی کٹی ہوئی سطح کا رقبہ (کروس سیکشن یا عمودی تراش) ہوتا ہے۔ 4mm کی موٹائی رکھنے والے تار کا رقبہ 12.56mm2 ہوتا ہے۔
تین ملی میٹر (3mm) کی موٹائی کا تار برطانوی گیج نمبر گیارہ سے ذرا سا زیادہ موٹا ہوتا ہے۔
ٹرانسفورمر وغیرہ میں استعمال ہونے والے تاروں پر اینامل (enamel) کی پرت چڑھی ہوئی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ تھوڑے سے زیادہ موٹے ہو جاتے ہیں اور گیج ناپنے کا آلہ درست گیج ناپ نہیں سکتا۔ ایسے تاروں کا گیج ناپنے کے لیے پہلے ان کی اینامل اتار دینی چاہیے۔

کیبل کا ناممجموعی دھاتی رقبہ
تین انتیس1.28 ملی میٹر اسکوائر
سات انتیس2.98 ملی میٹر اسکوائر
سات چھتّیس4.60 ملی میٹر اسکوائر
سات چوالیس6.87 ملی میٹر اسکوائر
سات باون9.59 ملی میٹر اسکوائر
سات چونسٹھ14.53 ملی میٹر اسکوائر

تین انتیس (3/29) کامطلب ہوتا ہے کہ اس کیبل میں تین تار ہیں جن میں سے ہر تار کی موٹائی 0.029 انچ ہے یعنی ہر تار کا کروس سیکشن 0.41mm2 ہے اور تینوں تار مل کر 1.2 ملی میٹر اسکوائر کا کروس سیکشن (رقبہ) بناتے ہیں۔ اسی طرح سات چوالیس کے کیبل میں سات تار ہوتے ہیں جن میں سے ہر تار کی موٹائی 0.044 انچ ہوتی ہے۔ سات 64 کیبل میں سات تار ہوتے ہیں جن میں ہر ایک کی موٹائی 0.064 انچ (برطانوی 16 گیج) یعنی 1.62 ملی میٹر ہوتی ہے اور ساتوں تاروں کا مجموعی رقبہ ساڑھے چودہ مربع ملی میٹر سے معمولی سا زیادہ ہوتا ہے۔

برٹش اسٹینڈرڈ وائر گیج (SWG)
گیج نمبرموٹائی (انچ)موٹائی (ملی میٹر)رقبہ (ملی میٹر اسکوائر)
7/0 گیج0.5 انچ12.7 ملی میٹر126.6768 ملی میٹر اسکوائر
6/0 گیج0.464 انچ11.786 ملی میٹر109.0994 ملی میٹر اسکوائر
5/0 گیج0.432 انچ10.973 ملی میٹر94.5671 ملی میٹر اسکوائر
4/0 گیج0.4 انچ10.16 ملی میٹر81.0731 ملی میٹر اسکوائر
3/0 گیج0.372 انچ9.449 ملی میٹر70.1231 ملی میٹر اسکوائر
2/0 گیج0.348 انچ8.839 ملی میٹر61.3615 ملی میٹر اسکوائر
0 گیج0.324 انچ8.23 ملی میٹر53.1973 ملی میٹر اسکوائر
1 گیج0.3 انچ7.62 ملی میٹر45.6036 ملی میٹر اسکوائر
2 گیج0.276 انچ7.01 ملی میٹر38.5945 ملی میٹر اسکوائر
3 گیج0.252 انچ6.401 ملی میٹر32.1799 ملی میٹر اسکوائر
4 گیج0.232 انچ5.893 ملی میٹر27.2749 ملی میٹر اسکوائر
5 گیج0.212 انچ5.385 ملی میٹر22.7751 ملی میٹر اسکوائر
6 گیج0.192 انچ4.877 ملی میٹر18.6808 ملی میٹر اسکوائر
7 گیج0.176 انچ4.47 ملی میٹر15.6929 ملی میٹر اسکوائر
8 گیج0.16 انچ4.064 ملی میٹر12.9717 ملی میٹر اسکوائر
9 گیج0.144 انچ3.658 ملی میٹر10.5094 ملی میٹر اسکوائر
10 گیج0.128 انچ3.251 ملی میٹر8.3009 ملی میٹر اسکوائر
11 گیج0.116 انچ2.946 ملی میٹر6.8164 ملی میٹر اسکوائر
12 گیج0.104 انچ2.642 ملی میٹر5.4822 ملی میٹر اسکوائر
13 گیج0.092 انچ2.337 ملی میٹر4.2895 ملی میٹر اسکوائر
14 گیج0.08 انچ2.032 ملی میٹر3.2429 ملی میٹر اسکوائر
15 گیج0.072 انچ1.829 ملی میٹر2.6273 ملی میٹر اسکوائر
16 گیج0.064 انچ1.626 ملی میٹر2.0765 ملی میٹر اسکوائر
17 گیج0.056 انچ1.422 ملی میٹر1.5881 ملی میٹر اسکوائر
18 گیج0.048 انچ1.219 ملی میٹر1.1671 ملی میٹر اسکوائر
19 گیج0.04 انچ1.016 ملی میٹر0.8107 ملی میٹر اسکوائر
20 گیج0.036 انچ0.914 ملی میٹر0.6561 ملی میٹر اسکوائر
21 گیج0.032 انچ0.813 ملی میٹر0.5191 ملی میٹر اسکوائر
22 گیج0.028 انچ0.711 ملی میٹر0.3970 ملی میٹر اسکوائر
23 گیج0.024 انچ0.61 ملی میٹر0.2922 ملی میٹر اسکوائر
24 گیج0.022 انچ0.559 ملی میٹر0.2454 ملی میٹر اسکوائر
25 گیج0.02 انچ0.508 ملی میٹر0.2027 ملی میٹر اسکوائر
26 گیج0.018 انچ0.4572 ملی میٹر0.1642 ملی میٹر اسکوائر
27 گیج0.0164 انچ0.4166 ملی میٹر0.1363 ملی میٹر اسکوائر
28 گیج0.0148 انچ0.3759 ملی میٹر0.1110 ملی میٹر اسکوائر
29 گیج0.0136 انچ0.3454 ملی میٹر0.0937 ملی میٹر اسکوائر
30 گیج0.0124 انچ0.315 ملی میٹر0.0779 ملی میٹر اسکوائر
31 گیج0.0116 انچ0.2946 ملی میٹر0.0682 ملی میٹر اسکوائر
32 گیج0.0108 انچ0.2743 ملی میٹر0.0591 ملی میٹر اسکوائر
33 گیج0.01 انچ0.254 ملی میٹر0.0507 ملی میٹر اسکوائر
34 گیج0.0092 انچ0.2337 ملی میٹر0.0429 ملی میٹر اسکوائر
35 گیج0.0084 انچ0.2134 ملی میٹر0.0358 ملی میٹر اسکوائر
36 گیج0.0076 انچ0.193 ملی میٹر0.0293 ملی میٹر اسکوائر
37 گیج0.0068 انچ0.1727 ملی میٹر0.0234 ملی میٹر اسکوائر
38 گیج0.006 انچ0.1524 ملی میٹر0.0182 ملی میٹر اسکوائر
39 گیج0.0052 انچ0.1321 ملی میٹر0.0137 ملی میٹر اسکوائر
40 گیج0.0048 انچ0.1219 ملی میٹر0.0117 ملی میٹر اسکوائر
41 گیج0.0044 انچ0.1118 ملی میٹر0.0098 ملی میٹر اسکوائر
42 گیج0.004 انچ0.1016 ملی میٹر0.0081 ملی میٹر اسکوائر
43 گیج0.0036 انچ0.0914 ملی میٹر0.0066 ملی میٹر اسکوائر
44 گیج0.0032 انچ0.0813 ملی میٹر0.0052 ملی میٹر اسکوائر
45 گیج0.0028 انچ0.0711 ملی میٹر0.0040 ملی میٹر اسکوائر
46 گیج0.0024 انچ0.061 ملی میٹر0.0029 ملی میٹر اسکوائر
47 گیج0.002 انچ0.0508 ملی میٹر0.0020 ملی میٹر اسکوائر
48 گیج0.0016 انچ0.0406 ملی میٹر0.0013 ملی میٹر اسکوائر
49 گیج0.0012 انچ0.0305 ملی میٹر0.0007 ملی میٹر اسکوائر
50 گیج0.001 انچ0.0254 ملی میٹر0.0005 ملی میٹر اسکوائر

مزید دیکھیے

[ترمیم]

بیرونی ربط

[ترمیم]
  1. "Gauge Chart" (PDF)۔ 2018-08-07 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-28