وائے سرائے بالی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

وائے سرائے بالی،انڈونیشیا کے شہر بالی میں موجود رومانوی پہاڑوں کے قریب چھوٹے مگر پرتعیش ہوٹلوں کے سلسلے کو وائے سرائے بالی کے نام سے پہچانا جاتا یے۔ اپنے محل و وقوع کی وجہ سے، اسے دنیا بھر میں منفرد مقام حاصل یے۔ وائے سرائے بالی، عبد سینٹر سے صرف پانچ منٹ کی ڈرائیو پر واقع یے۔ اس کا طرز تعمیر عام ہوٹلوں سے مختلف ہے، کیونکہ یہ ایک عمارت کی شکل میں نہیں بنی، بلکہ گیارہ ولاز کا مجموعہ ہے۔

ہرولا کا اپنا سوئمنگپ پول ہے۔ ان ولاز کا طرز تعمیر یورپین انداز کا یے، جن میں پرتعیش زندگی گزارنے کی تمام سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔ ان کے فرش کی تیاری میں سنگ مرمر کا استعمال بڑی خوبصورتی سے کیا گیا ہے۔ آرٹسٹک سینٹرلی ایئرکنڈیشنڈ، فرنیچر، ایل سی ڈی ٹی وی، براڈبینڈ انٹرنیٹ، ہرولا کامنی بار، ہوم تھیڑ سسٹم اور بھی بہت کچھہ وائے سرائے بالی میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ ایک ہلتھہ فٹنس سینٹر، جمنازیم ہے، جس میں خاص طور پر، دل کے مریضوں کے لیے جدید آلات نصب کیے گئے ہیں۔ کھانے پینے کے لیے الگ الگ ریستوران بھی موجود ہیں، لیکن ایک مرکزی ریستوران بھی ہے، جس کے فرنیچ فوڈز کو کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔ ساتھہ ہی ایک یوگا سینٹر بھی ہے، جہاں باقاعدہ یوگا کی کلاسز ہوتی ہیں۔ سائیکلنگ کے شوقین افراد کے لیے طویل سائیکلنگ ٹریک ہے۔ نیز یہاں سے پٹینو دریا کے ساتھہ پہاڑی سلسلے کا خوبصورت نظارہ بھی آنکھوں کو فرحت و تازگی بخشتا یے اور اگر آپ علاقے کا دلکش فضائی نظارہ چاہتے ہیں، تو اس کے لیے ہیلی کاپٹر سروس بھی حاضر ہے۔