وادی زاہر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
وادی زاہر
لوا خطا ماڈیول:Location_map میں 425 سطر پر: No value was provided for longitude۔
جغرافیہ

وادی زاہر تاریخی نام وادی فخ ہے،[1] یہ مکہ مکرمہ میں حرم مکی کے شمال میں تقریباً 6 کلومیٹر دوری پر واقع ایک مقام اور وادی ہے۔ اس کا مکہ کی مشہور اہم تاریخی وادیوں میں ہوتا ہے۔ اس وادی سے پیغمبر اسلام محمد بن عبد اللہ کا کئی مرتبہ گذر ہوا ہے۔

اس وادی کو زمانہ جاہلیت سے چھٹی صدی ہجری تک "وادی فخ" کے نام سے جانا جاتا تھا۔[2] اسی وادی میں 8 ذو الحجہ 169ھ مطابق 11 جون 786ء کو جنگ فخ ہوئی تھی۔ اس وادی کو اور بھی نام دیا جاتا ہے، مثلاً؛ طریق عشر، وادی زاہر، وادی شہداء اور اس وادی کے نچلے حصے کو ام الجود کہا جاتا ہے۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. الزاهر في مدونات بعض الرحالة والمؤرخين | صحيفة المدينة|بدر اللحياني|الأربعاء 30/05/2012 آرکائیو شدہ 2017-01-01 بذریعہ وے بیک مشین
  2. "وادي الزاهر في مدونات بعض المؤرخين | نادي مكة الثقافي الأدبي"۔ 02 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جولا‎ئی 2020 
  3. أودية مكة - مشروع تعظيم البلد الحرام آرکائیو شدہ 2017-05-17 بذریعہ وے بیک مشین