وادی نیلم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
وادی نیلم
Neelum Valley

وادیِ نیلم
وادی
وادی نیلم
وادی نیلم
وادی نیلمNeelum Valley is located in پاکستان
وادی نیلمNeelum Valley
وادی نیلم
Neelum Valley
متناسقات: 34°35′21″N 73°54′38″E / 34.5891°N 73.9106°E / 34.5891; 73.9106متناسقات: 34°35′21″N 73°54′38″E / 34.5891°N 73.9106°E / 34.5891; 73.9106
ملک Flag of Pakistan.svg پاکستان
انتظامی تقسیم Flag of Azad Kashmir.svg آزاد کشمیر
بلندی 1,615 میل (5,299 فٹ)
منطقۂ وقت پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

وادی نیلم ( انگريزی: Neelam Valley ) پاکستان کی ریاست آزاد کشمیر میں ایک جنت نظیر وادی ہے۔ یہ مظفرآباد کے شمال اور شمال مشرق میں دریائے نیلم کے دونوں اطراف واقع ہے۔

وادی نیلم ضلع نیلم میں پر مشتمل ہے جس کی صدر مقام آٹھمقام ہے۔ اس کی دو تحصیلیں آٹھمقام اور شاردا ہیں۔

یہ وادی 144 کلو میٹر طویل ہے جو بلندوبالا پہاڑوں، گھنے جنگلات اور خوبصورت باغات پر مشتمل ہے۔ تا ہم اچھی سڑک نہ ہونے کی وجہ بہت کم سیاح یہاں آتے ہیں۔

موسم[ترمیم]

یہاں گرمیوں میں موسم خشگوار رہتا ہے اور سردیوں میں شدید سردی اور برف باری ہوتی ہے۔

آمدورفت[ترمیم]

یہ وادی نیلم روڈ کے ذریعے مظفرآباد اور ملک کے دوسرے حصوں سے ملی ہوئی ہے جو کیل تک جاتی ہے ۔ یہ سڑک مظفرآباد سے آٹھمقام تک اچھی حالت میں ہے اور ہر طرح کی گاڑیوں کے لیے موزوں ہے تا ہم کیرن سے کیل تک سڑک کی حالت اچھی نہیں اورنیچے فرش والی گاڑیوں کے لیے موزوں نہیں۔

مسافر ویگنیں مظفرآباد سے آٹھمقام تک ہر 30 منٹ بعد چلتیں ہیں۔ جب موسم ٹھیک ہو تو مظفرآباد سے کیل کے درمیان بسیں روزانہ چلتیں ہیں۔ وادی کے دور دراز علاقوں تک رسائی کے لیے جیبیں اور گھوڑے بھی دستیاب ہیں۔

سردیوں میں نیلم روڈ کیرن سے اگے شدید برف باری کی وجہ سے بند ہو جاتا ہے اوروادی کے بالائی علاقوں تک رسائی بہت مشکل ہو جاتی ہے۔

مواصلات[ترمیم]

موبائل فون سروس صرف آٹھمقام کے گردونواع میں دستیاب ہے۔ پاکستان آرمی کا ذیلی ادارہ اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن ( ایس سی او) وادی کے مختلف شہروں اور قصبوں میں ٹیلی فون اورانٹرنیٹ سرویسزفراہم کرتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]