وارتسیلا
Julkinen osakeyhtiö | |
تجارت بطور | نیزڈیک ہلسنکی: WRT1V |
صنعت | صنعتکاری اور خدمات |
قیام | 12 اپریل 1834 |
صدر دفتر | ہلسنکی، فن لینڈ |
کلیدی افراد | |
مصنوعات | بجلی گھر، marine propulsion systems, maintenance services |
آمدنی | €5.170 بلین (2019)[1] |
€362 ملین (2019)[1] | |
€218 ملین (2019)[1] | |
کل اثاثے | €6.398 بلین (2019)[1] |
کل ایکوئٹی | €2.396 بلین (2019)[1] |
ملازمین کی تعداد | 19 110 (2019 average)[1] |
ویب سائٹ | www |
وارتسیلا او وائی جے اے بی پی بین القوامی سطح پر وارتسیلا کارپوریشن کے نام سے کام کرنے والی فن لینڈ کی ایک کمپنی ہے۔ یہ کمپنی توانائی کی پیداوار، ان کی دیکھ بھال اور بحری و توانائی کے شعبوں میں مہارت رکھتی ہے۔ اس کی اہم مصنوعات میں توانائی کے شعبے سے متعلق ٹیکنالوجیاں بشمول گیس، مخلوط الاقسام کے ایندھن، مائع ایندھن اور حیاتیاتی ایندھن کی پیداوار اور توانائی کو ذخیرہ کرنے کے نظام شامل ہیں۔ بحری شعبے کے حوالے سے یہ بحری سفری جہاز (کروز شپ)، فیریز، ماہی گیری کی کشتیاں، تجارتی بحری جہاز، بحری افواج کے جہاز، خصوصی بحری جہاز، ٹگ، بجرے یعنی یاٹ، آف شور یعنی ساحل سے پرے کام کرنے والے اور خصوصی مقاصد کے لیے بحری جہاز بناتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کی خدمات آن لائن، زیرِ آب، ٹربو چارجر سروس، بحری شعبے، توانائی اور تیل و گیس کے شعبوں میں بھی دستیاب ہیں۔ جون 2018 میں اس کے ملازمین کی تعداد 19٫000 سے زائد تھی۔
وارتسیلا کے دو اہم شعبے ہیں: انرجی بزنس جو توانائی کے شعبے میں مہارت رکھتا ہے اور دوسرا میرین بزنس جو سمندری شعبے میں مہارت رکھتا ہے۔ توانائی سے متعلق اس کی اہم منڈیوں میں جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور لاطینی امریکہ اہم ہیں۔ وارتسیلا کے دفاتر 80 سے زائد ممالک میں ہیں مگر یہ کمپنی بین الاقوامی طور پر پوری دنیا میں کام کرتی ہے۔
کمپنی نے حال ہی میں عندیہ دیا ہے کہ وہ آلات بنانے والی کمپنی کی بجائے اب سمارٹ بحری اور توانائی کی کمپنی بننے کی طرف جا رہی ہے۔ یہ فیصلہ ٹرانس ایس، گرین سمتھ، گائیڈنس میرین اور ایم ایس آئی جیسی کمپنیوں کو خریدنے کے بعد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے ڈیجیٹل ایکسلریشن دفاتر ہیلسنکی، سنگاپور، وسطی یورپ اور شمالی امریکہ میں ہیں۔
تاریخ
ابتدا
[ترمیم]12 اپریل 1834 کو شمالی کریلیا کے گورنر نے فن لینڈ کے علاقے توہمایروی میں آرہ مل بنانے کا حکم دیا تو اس طرح وارتسیلا کی پیدائش ہوئی۔ آرہ مل کو بعد ازاں صنعتکار نیلس لڈوِگ آرپے نے خریدا اور اس کے احاطے میں فولادی بھٹی لگائی۔ 1898 میں اس کا نام بدل کر وارتسیلا اے بی رکھ دیا گیا۔
ڈیزل انجن
[ترمیم]1938 میں وارتسیلا نے جرمن کمپنی فریڈریک کروپ جرمانیا کے ساتھ لائسنس کا معاہدہ کیا۔ نومبر 1942 کو تُرکُو، فن لینڈ میں وارتسیلا نے پہلا ڈیزل انجن تیار کیا۔ آنے والی دہائیوں میں وارتسیلا نے ڈیزل اور گیس انجن کی تیاری پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے مختلف کمپنیاں خریدیں جن میں 1978 میں سوئیڈش کمپنی نوہاب، ایک فرانسیسی اور ولندیزی کمپنی کو 1989 میں خریدا گیا۔
1997 میں وارتسیلا نے ڈیزل بنانے والی کمپنی نیو سُلزر ڈیزل حاصل کر لی جو 199٫ میں سُلزر نے بنائی تھی۔
مخلوط انجن
[ترمیم]2020 میں وارتسیلا نے فن لائنز کے لیے انتہائی ماحول دوست مخلوط انجن بنانے کا منصوبہ بنایا۔
توسیع
[ترمیم]وارتسیلا نے 2002 میں بحری نقل و حرکت کے نظام تیار کرنے والی کمپنی جان کرین لپس کو، 2006 میں بحری نظام کو خودکار بنانے والی کمپنی ٹوٹل آٹومیشن کو، 2012 میں خصوصی بحری ہموردی اور 2014 میں میرین سسٹمز انٹرنیشنل کی خریداری سے کمپنی میں وسعت آئی۔
بحری منڈی
[ترمیم]کمپنی مرچٹ، آف شور، کروز اور فیری، بحری فوج، ماہی گیری، ٹگ، بجرے اور خصوصی بحری منڈیوں کو خدمات مہیا کرنے کے علاوہ ان جہازوں کے ڈیزائن، بنانے، اصل اور ثانوی انجن، توانائی کے ثانوی نظام، برقی اور خودکاری پیکج، پروپلسرز (واٹر جیٹ، تھرسٹرز، پروپلرز اور نوزلز)، سیلز، بیئرنگ، گیئر، رڈر، سکربر، بوائلر اور ان سے متعلق تمام خدمات جیسا کہ مرمت، تجدید، تربیت، دیکھ بھال اور ماحولیاتی خدمات بھی مہیا کرتی ہے۔
کمپنی کے صارفین میں شپ یارڈ اور بحری جہازوں کے مالکان، دونوں ہی شامل ہیں۔ ماحولیاتی مصنوعات میں ہوا میں خارج ہونے والی گیسیں جیسا کہ نائٹرس آکسائیڈ، سلفر آکسائیڈ، کاربن مونو آکسائیڈ اور آتشگیر نامیاتی مادے، تیل والے پانی کی صفائی اور دیگر نظام شامل ہیں۔
وارتسیلا میرین 1935 سے 1989 تک فن لینڈ میں جہاز سازی میں بہت اہم کردار ادا کرتی رہی تھی اور اس دوران میں کروز فیریز، کروز شپ اور دنیا بھر کے آئس بریکرز کا بڑا حصہ اسی کمپنی نے تیار کیا تھا۔ وارتسیلا کے تُرکُو کے سابقہ شپ یارڈ کی ملکیت اب میئر وریفٹ کے پاس جبکہ ہیلسنکی شپ یارڈ کو اب آرکٹیک چلاتی ہے۔
توانائی کی منڈی
[ترمیم]وارتسیلا توانائی پیدا کرنے والے پلانٹ مہیا کرتی ہے جو مختلف جگہوں پر بکھرے ہوئے اور سہل انداز سے توانائی پیدا کرتے ہیں۔ وارتسیلا 600 میگا واٹ تک کے پلانٹ لگاتی ہے جو کسی بھی قسم کی گیس یا مائع ایندھن جیسا کہ ہیوی فیول آئل، قدرتی گیس، ایل این جی اور مختلف اقسام کے فیول آئل کے علاوہ قابلِ تجدید ایندھن بشمول بائیو گیس اور بائیو فیول سے چلتے ہیں۔ روایتی توانائی کی پیداوار کے حوالے سے قابلِ اعتبار ہونے کے علاوہ یہ انجن کسی بھی وقت چلائے اور بند کیے جا سکتے ہیں جس کی وجہ سے توانائی کی ضرورت کو کمی بیشی کی مناسبت سے چلایا اور بند کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ان انجنوں سے پانی کو گرم کر کے بھاپ کی شکل میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کے علاوہ یہ پانی کو ٹھنڈا کرنے کا کام بھی کر سکتے ہیں جس سے ایئر کنڈیشنگ کا کام بھی لیا جا سکتا ہے۔
وارتسیلا برقی نظام کو قابلِ اعتبار بنانے کے لیے مصنوعات اور خدمات مثلاً گیس فلیئر (گیس کے کنویں کو ہنگامی حالت میں محفوظ رکھنے والا نظام)، پمپ کرنے ولای مصنوعات، معاشی خدمات اور توانائی کی پیدوار کے منصوبوں کی نگرانی وغیرہ شامل ہیں، مہیا کرتی ہے۔
مئی 2017 میں وارتسیلا نے معاہدہ کر کے گرین سمتھ انرجی مینیجمنٹ سسٹمز انکارپوریشن کو حاصل کر لیا۔
مارچ 2018 میں کمپنی نے اعلان کیا کہ اس نے برکینا فاسو کو دنیا کا سب سے بڑا شمسی مخلوط توانائی کا پلانٹ نصب کر کے دیا ہے۔ وارتسیلا اس وقت بنگلہ دیش کی توانائی کا ایک چوتھائی مہیا کر رہی ہے جو اب کل 4200 میگاواٹ ہو چکی ہے۔ اس سلسلے میں 2019 کے موسمِ بہار میں وارتسیلا نے 105 میگاواٹ کا پلانٹ جب چالو کیا تو وارتسیلا کے لگائے گئے منصوبے اپنی تکمیل کو پہنچے۔ توانائی کے حوالے سے وارتسیلا کی مصنوعات اور نظام امریکہ، جرمنی، برطانیہ، چین، روس، سنگاپور، بنگلہ دیش، بھارت، انڈونیشیا، میانمار، سینیگال، ڈومینکن رپبلک، آسٹریلیا، سعودی عرب، تنزانیہ، مراکش، ارجنٹائن، سیئرالیون، برازیل، فن لینڈ، ماریشیس، روانڈا، ہونڈراس، السلواڈور، قزاقستان، میکسیکو، اردن اور عمان تک پھیلے ہیں۔
خدمات کی منڈی
[ترمیم]مکمل طور پر اپنی ملکیت والے نیٹ ورک میں 70 ممالک میں 160 مختلف مقامات پر 4٫500 ماہرین کام کر رہے ہیں اور کل توانائی کی پیداوار 1٫80٫000 میگاواٹ بنتی ہے۔ توجہ کا مرکز خشکی پر اور بحری جہازوں پر نصب نظاموں کی بہترین دیکھ بھال اور ان کا دورانیہ حیات بڑھانے پر ہے۔
وارتسیلا نہ صرف خدمات بلکہ فاضل پرزہ جات، تجدید اور ایندھن کی منتقلی سے متعلق مصنوعات جو درمیانی اور کم رفتار کے گیس اور ڈیزل انجن سے متعلق ہوں اور ان سے منسلک نظام، پروپلشن نظام، برقی اور خودکار نظام، بوائلرز بشمول ماحولیاتی حل جیسا کہ زہریلی گیسوں کے اخراج کو کم کرنا، سکربر، آکسڈیشین کیٹالسٹ، خراب پانی اور تیل ملے پانی کی صفائی، طویل مدتی خدمات سے متعلق معاہدے، تربیت، جائزہ لینا اور مطلوبہ نظاموں کی دیکھ بھال اور ہدایات وغیرہ بھی مہیا کرتی ہے۔
جنوری 2017 میں وارتسیلا اور کارنیوال کارپوریشن نے 12 سالہ معاہدہ کیا ہے جو کارکردگی سے متعلق ہے اور اس کی قیمت 90 کروڑ یورو ہے۔ یکم اکتوبر 2018 کو وارتسیلا نے اعلان کیا کہ وہ اب دو شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گی اور خدمات کا شعبہ پہلے سے موجود توانائی اور بحری شعبے میں ضم کر دیا جائے گا۔
کاروبار میں حصہ اور مقابلہ
[ترمیم]2017 کے آخر میں درمیانی رفتار والے بحری انجن میں وارتسیلا کا حصہ 47 فیصد تھا جبکہ ثانوی انجن میں 10 فیصد۔ وارتسیلا کا حصہ گیس اور مائع ایندھن کے توانائی کے پلانٹ میں 19 فیصد تھا۔
وارتسیلا کا سب سے زیادہ مقابلہ بحری شعبے میں مین ڈیزل اور ٹربو، کیٹرپلر انکارپوریشن اور رولز رائس سے ہے جبکہ توانائی کے شعبے میں جنرل الیکٹرک اور سیمنز جیسے اداروں سے ہے۔
انجن
[ترمیم]درمیانی رفتار والے ڈیزل، دہرے ایندھن اور کثیر النوعیت ایندھن والے انجن کے حوالے سے وارتسیلا کے پاس بہت تنوع ہے۔ یہ انجن بحری نقل و حمل، بحری جہازوں پر توانائی کی پیداوار اور خشکی پر موجود توانائی پیدا کرنے والے پلانٹ میں استعمال ہوتے ہیں۔
دو ضربی یعنی ٹو سٹروک انجن کے حوالے سے وارتسیلا نے چین کے ریاستی شپ بلڈنگ کارپوریشن کے ساتھ مل کر جولائی 2014 میں معاہدہ کیا جو جنوری 2015 کو مکمل ہوا۔
انجن کے ماڈل کو سلنڈر کے سوراخ کی پیمائش سے جانا جاتا ہے۔ 2012 تک درمیانی رفتار والے انجن کے پسٹن کے سوراخ عموماً 20 تا 64 سینٹی میٹر تک ہوتے ہیں جبکہ کم رفتار والے انجن میں یہ پیمائش 35 سے 96 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔ چھوٹے انجن، چار ضربی یا فور سٹروک والے درمیانی رفتار والے انجن کی سیریز کو وارتسیلا 20 کہا جاتا ہے اور اس سے 200 کلو واٹ توانائی فی سلنڈر پیدا ہوتی ہے جبکہ سب سے بڑے دو ضربی کم رفتار والے وارتسیلا آر ٹی فلیکس 96 سی میں فی سلنڈر 5٫720 کلو واٹ توانائی پیدا ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ درمیانی رفتار والے دنیا کے سب سے طاقتور انجن کو بھی وارتسیلا بناتی ہے جو وارتسیلا 64 کہلاتا ہے اور 2٫150 کلو واٹ فی سلنڈر پیدا کرتا ہے۔ انجن ماڈل کے مطابق وارتسیلا درمیانی رفتار والے انجن سیدھے اور وی شکل میں بناتی ہے جن میں چار سے لے کر بیس تک سلنڈر لگے ہوتے ہیں۔ کم رفتار والے اِن لائن انجن میں سلنڈر کی تعداد پانچ سے چودہ ہوتی ہے۔ وارتسیلا کے سب سے طاقتور کم رفتار والے انجن میں چودہ سلنڈر لگے ہیں اور اسے آر ٹی فلیکس 96 سی کہا جاتا ہے۔ اس سے 80٫80 کلو واٹ توانائی پیدا ہوتی ہے جو میرسک ای کلاس کے بحری جہاز چلتے ہیں۔
2015 میں وارتسیلا 31 انجن نے دنیا کے سب سے زیادہ کفایت شعار چار ضربی ڈیزل انجن کے طور پر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کرایا۔
وارتسیلا 2016 میں اندرونی جانچ کے بعد بتایا کہ چند سو انجن کے اندر ایندھن کے استعمال کے امتحانات میں گڑبڑ کی گئی تھی تاہم صارف پر ہونے والا اثر نہ ہونے کے برابر تھا۔
اہم اعداد
[ترمیم]جنوری سے دسمبر 2018 کے اہم اعداد:
- آرڈر کی وصولی – 6٫307 ملین یورو
- آرڈر بک – 6٫166 ملین یورو
- نیٹ سیلز – 5٫147 ملین یورو
- آپریٹنگ رزلٹ – 577 ملین
- آمدنی فی حصص – 0.65 یورو
- کیش فلو فرام آپریٹنگ ایکٹیویٹیز – 470 ملین یورو
اس میں ایک بار ہونے والے اخراجات اور فروخت سے ملنے والا منافع شامل نہیں
بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر وارتسیلا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |