واسودیو پھاڈکے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
واسودیو پھاڈکے
Vaseodev Balwant bust.jpg
 

معلومات شخصیت
پیدائش 4 نومبر 1845  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پنویل،  بمبئی پریزیڈنسی  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 17 فروری 1883 (38 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عدن  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات بھوک ہڑتال  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ انقلابی  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان مراٹھی  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

واسودیو بلونت پھاڈکے (انگریزی: Vasudev Balwant Phadke)، پیدائش: 4 نومبر، 1845ء - وفات: 17 فروری، 1883ء) ہندوستان کے مشہور انقلابی اور تحریک آزادی ہند کے کارکن تھے۔ انہیں ہندوستانی مسلح بغاوت کا باپ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ بمبئی پریزیڈنسی کے علاقے انگریزوں کے خلاف میں بڑی پیمانے پر مسلح کارروائیاں کیں۔

حالات زندگی[ترمیم]

واسودیو بلونت پھاڈکے 4 نومبر 1845ء کو موضع شردھون، پنویل، ضلع رائے گڑھ، مہاراشٹر برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔سرکاری ملازم تھے۔ انہوں نے اپنے ہم خیال ساتھیوں کے ساتھ مل کر 1860ء میں پونا نیٹیو انسٹی ٹیوشن نامی تنظیم بنائی جسے بعد میں مہاراشٹر ایجوکیشن سوسائٹی کا نام دیا گیا۔[1] انگریزوں کے خلاف مسلح بغاوت کی جدوجہد کی۔ بمبئی پریذیڈنسی میں رموشی قبیلے سے اپنے پیروکاروں کو کثیر تعداد میں بھرتی کر کے مسلح فوج بنائی۔ انہوں نے اس فوج کے ذریعے برطانوی رسل و رسائل پر حملے کیے اور چند سرکاری خزانوں سے رقم لوٹی۔ انگریز انہیں اپنا بڑا دشمن سمجھتے تھے۔ انہوں نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے انگریزوں کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔ 3 جولائی 1883ء کو انگریزوں نے انہیں گرفتار کر لیا۔ انہیں عمر قید اور کالے پانی کی سزا سنائی گئی۔ انہیں عدن بھیج کر ظالمانہ حالات میں حراست میں رکھا گیا۔ بھوک ہڑتال کے بعد 17 فروری 1883ء کو شہید ہو گئے۔[2][3] 1984ء میں انڈین پوسٹل سروس نے آپ کی خدمات کے صلے میں 50 پیسے کا ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔[4] ان پر مراٹھی زبان میں ایک فلم بھی بنائی گئی جو دسمبر 2007ء میں ریلیز ہوئی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Celebrations as MES turns 150". DNS. 18 نومبر 2009. اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2021. 
  2. شہیدانِ آزادی (جلد اول)، چیف ایڈیٹر: ڈاکٹر پی این چوپڑہ، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی، 1998ء، ص 120
  3. Rigopoulos, Antonio (2 April 1998). Dattatreya: The Immortal Guru, Yogin, and Avatara: A Study of the Transformative and Inclusive Character of a Multi-faceted Hindu Deity. SUNY Press. صفحہ 167. ISBN 978-0-7914-3696-7. 
  4. Vasudeo Balwant Phadke. Indianpost.com (21 February 1984). Retrieved on 2018-12-11.