مندرجات کا رخ کریں

واٹر کریمیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

واٹر کریمیشن (انگریزی:water cremation) یا الکلائن آب پاشیدگی (انگریزی:alkaline hydrolysis) یا ایکومیشن (انگریزی:Aquamation) یا بائیو گریمیشن بھی کہا جاتا ہے۔ یہ عمل پانی اور ایک الکلائن (اساسی )محلول کا استعمال کرکے کسی بھی لاش کو ڈی کمپوز کرتا ہے۔ اس ماحوال دوست طریقے میں جسم کے گلنے کے بعد صرف ڈھانچہ ہی باقی رہ جاتا ہے۔ایکوامیشن میں کسی بھی مردہ جسم کو پانی اور پوٹاشیم ہائیڈرو آکسائیڈ کے گرم محلول سے بھرے ہوئے دباؤ والے برتن میں رکھنا شامل ہوتاہے۔ یہ عمل، جو 200 اور 300 ° F (90-150 ° C) کے درمیان درجہ حرارت پر کام کرتا ہے، کئی گھنٹوں کے دوران جسم کے تمام نامیاتی مادے کو توڑ دیتا ہے، جس سے صرف ہڈیاں اور کچھ سخت جسمانی پارٹس باقی رہ جاتے ہیں۔ اس کے بعد ڈھانچے کی ان ہڈیوں کو خشک کر کے، ایک ہائیڈرالک پریس جیسے آلے کی طرح کی ڈیوائس کے ذریعے ان کو پیس دیا جاتا ہے اور ایک باریک سفید پاؤڈر بنا دیا جاتا ہے، جیسا کہ روایتی لاش جلانے جیسی رسومات میں ہوتا ہے۔ احتراقِ میت (لاش کو جلانا) کے برعکس، ایکوامیشن کوئی نقصان دہ گیس کا ماحول میں اخراج پیدا نہیں کرتا اور یہ طریقہ 90% کم توانائی استعمال کرتا ہے۔جراثیم سے پاک مائع ضمنی پروڈکٹ کو کھاد کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے یا پانی کے راستوں میں محفوظ طریقے سے چھوڑا جا سکتا ہے، جو کسی بھی پانی کے زخیرے کو خراب نہیں کرسکتی، بلکہ اس کے بعض آبی جانور اپنی غذا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ طریقہ اس وقت اخبار کی شہہ سرخیوں میں آیا جب جنوبی افریقہ کے آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو نے اپنے جنازے کے لیے ایکوامیشن کا انتخاب کیا۔ ڈیسمنڈ ٹوٹواپنی عاجزی اور ماحولیاتی بچاؤ کی وکالت کے لیے جانے جاتے ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]