ودرنگ ہائیٹس
’ودرنگ ہائیٹس‘ (مترجمۂ سیف الدین حسام) کا سرورق | |
| مصنف | ایملی برونٹی |
|---|---|
| اصل عنوان | Wuthering Heights |
| مترجم | سید قاسم محمود خاطر غزنوی سیف الدین حسام رئیس احمد جعفری |
| ملک | برطانیہ |
| زبان | انگریزی |
| صنف | المیہ، گوتھک فکشن |
| محل وقوع | شمالی انگلستان |
| اشاعت | 24 نومبر 1847ء[1] |
| ناشر | تھامس کاٹلی نیوبی |
| او سی ایل سی | 71126926 |
| 823.8 | |
| ایل سی درجہ بندی | PR4172 .W7 2007 |
| ریختہ ای بکس | ودرنگ ہائیٹس (از سیف الدین) عشق بلا خیز (از سید قاسم محمود) محبت کا انتقام (از رئیس احمد جعفری) |
”وُدرِنگ ہائیٹس“ (Wuthering Heights) انگریز ادیبہ ایملی برونٹی کا واحد شاہکار ناول ہے جو ابتداعاً 1847ء میں ان کے قلمی نام ”ایلِس بیل“ سے شائع ہوا۔ اردو میں متعدد دفعہ ترجمہ ہو چکا ہے۔ سید جاوید اختر ایملی کی اس شہرۂ آفاق تخلیق کے متعلق لکھتے ہیں: ”ودرنگ ہائٹس ۱۸۴۷ء میں شائع ہوا۔ ایملی برانٹی کی وفات سے صرف ایک سال پہلے۔ مصنفہ اس وقت محض ۲۹ سال کی تھی لیکن اس کے قلم نے جس اعجاز کے ساتھ ودرنگ ہائٹس نامی حویلی میں پلنے بڑھنے والے لا وارث لڑکے ہیتھ کلف کا کردار پیش کیا ہے وہ شاید کوئی جہاں دیدہ اور بوڑھا ادیب بھی نہ کر سکتا۔ حقیقت یہ ہے کہ ایملی نے اپنے زور دار تصور سے دو نسلوں پر پھیلی ہوئی یہ عجیب و غریب اور سنسنی خیز داستان بیان کر کے انیسویں و بیسویں صدی کے لاکھوں قارئین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔“[2]
خلاصہ
[ترمیم]یہ ناول مغربی یارک شائر فارم ہاؤس میں دو ایسے خاندانوں کی کہانی ہے جن کی اپنے جذبات پر قابو پانے میں ناکامی کا نتیجہ تشدد اور انتقام کی صورت میں نکلتا ہے۔ کہانی کا مرکزی کردار ہیتھ کلف جو ’ودرنگ ہائیٹس‘ پر رہنے والے ایک خاندان کا لے پالک ہے۔ کلف کو اس خاندان میں کیتھی نامی لڑکی سے جذباتی محبت ہوتی ہے لیکن وہ ایجرٹن نامی ایک شریف اور سادہ لوح آدمی سے شادی کر لیتی ہے لہٰذا محبت میں نا کامی کے بعد کلف مایوسی کی حالت میں وہاں سے مفرور ہو جاتا ہے مگر کچھ عرصے بعد وہ ایک امیر اور پڑھے لکھے آدمی کی صورت میں واپس آتا ہے لیکن افسوس کہ انتقامی ذہنیت جو اس کی تربیت میں شامل تھی ختم نہ ہوئی۔ ناول ناکام محبت کا المیہ ہے۔[3]
اردو تراجم
[ترمیم]سید قاسم محمود نے ’ودرنگ ہائیٹس‘ کا ترجمہ ”عشق بلا خیز“ کے نام سے کیا اور یہ دسمبر 1963ء میں شمع بک ڈپو، نئی دہلی میں چھپ کر شائع ہوا۔[4] ”ودرنگ ہائیٹس“ کے نام سے دو ترجمے سیف الدین حسام اور خاطر غزنوی نے کیے۔[5] مرزا حامد بیگ نے اپنی کتاب ’کتابیات تراجم‘ میں رئیس احمد جعفری کے ناول ”محبت کا انتقام“ کو ودرنگ ہائیٹس کا ترجمہ بتایا ہے۔[6]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "New Novels, Published by Mr. Newby, in 3 vols, this day, Wuthering Heights and Agnes Grey, by Acton and Ellis Bell, Esqrs". The Morning Post (بزبان انگریزی). 24 Nov 1847. p. 1 – via British Newspaper Archive.
- ↑ ڈاکٹر سید جاوید اختر (1997)۔ اردو کی ناول نگار خواتین ترقی پسند تحریک سے دور حاضر تک (پہلا ایڈیشن)۔ لاہور: سنگ میل پبلی کیشنز۔ ص 15
- ↑ محمد امجد گھلو (2 جون 2017)۔ "انگریزی ادب کے چھ شہرۂ آفاق ناول"۔ روزنامہ دنیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-09-18
- ↑ مرزا حامد بیگ (1987)۔ کتابیاتِ تراجم (پہلا ایڈیشن)۔ اسلام آباد: مقتدرہ قومی زبان۔ ج 2۔ ص 240
- ↑ مرزا حامد بیگ (1987)۔ کتابیاتِ تراجم (پہلا ایڈیشن)۔ اسلام آباد: مقتدرہ قومی زبان۔ ج 2۔ ص 279
- ↑ مرزا حامد بیگ (1987)۔ کتابیاتِ تراجم (پہلا ایڈیشن)۔ اسلام آباد: مقتدرہ قومی زبان۔ ج 2۔ ص 263
- اٹھارہویں صدی میں ہونے والے واقعات پر ناول
- اشرافیہ کے متعلق ناول
- انتقام کے بارے میں ناول
- ایملی برونٹی کے ناول
- بھوتوں کے متعلق ناول
- برطانوی گوتھک ناول
- برطانوی ناول جن پر فلمیں بنیں
- خود کشی کے متعلق ناول
- عشقیہ داستانیں
- وکٹورین ناول
- یارکشائر میں سیٹ ناول
- 1800ء کی دہائی میں سیٹ ناول
- 1801ء میں سیٹ فکشن
- 1847ء کے برطانوی ناول
- المیہ ناول