مندرجات کا رخ کریں

سلعہ محمودہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ورمِ حلیم سے رجوع مکرر)

سلعہ محمودہ (بینائن ٹیومر) ایک ایسا سلعہ ہوتا ہے جس میں بے انتہا تباہ کاری کا رجحان سلعہ مہلکہ (malignant tumor) کی نسبت کم پایا جاتا ہو، اس کے قابل علاج ہونے کے امکانات بھی زیادہ ہوں، یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ طب اور بالخصوص علم الاورام (oncology) میں ورم کا لفظ عام طور پر تکون جدید (neoplasm) کے نتیجے میں بننے والے جسم یعنی سرطان (cancer) کے لیے اختیار کیا جاتا ہے۔ طبی تعریف کے مطابق ورم حلیم ایک ایسے ورم کو کہا جاتا ہے جس میں مندرجہ ذیل خواص پائے جاتے ہوں۔

  1. بے قابو یا اضافی خلوی تقسیم (cell division) لامتناہی نہیں ہوتی۔
  2. اپنے ارد گرد کے خلیات میں سریت (invasion) نہیں کرتا ہو۔
  3. جسم کے دیگر حصوں میں انتقالِ مرض نہیں کرتا ہو۔