مندرجات کا رخ کریں

ورنون، برٹش کولمبیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

City of Vernon
ورنون مرکزِ شہر
ورنون مرکزِ شہر
ملک کینیڈا
صوبہ برٹش کولمبیا
علاقائی ضلعشمالی اوکناگن
قیام بلدیہDecember 30, 1892
حکومت
 • میئروین لِپرٹ
 • حکومتی ادارہورنون سٹی کونسل
 • اراکین قومی پارلیمانکولن مائز
 • اراکین صوبائی پارلیمانایرک فوسٹر
رقبہ
 • کل94.2 کلومیٹر2 (36.4 میل مربع)
بلندی380 میل (1,250 فٹ)
آبادی (2006)
 • کل33,846
 • کثافت381.6/کلومیٹر2 (988/میل مربع)
منطقۂ وقتبحرالکاہل منطقۂ وقت (UTC-8)
 • گرما (گرمائی وقت)بحرالکاہل دھوپ بچتی وقت (UTC-7)
رموز ڈاکV1B, V1H, V1T
ٹیلی فون کوڈ+1-250
ویب سائٹشہر ورنون کا مقع جال

ورنون کا شہر کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے جنوب وسطی علاقے میں واقع ہے۔ اس شہر کا نام صوبے کی قانون ساز اسمبلی کے ایک سابقہ رکن کے نام پر رکھا گیا تھا۔ ورنون کے شہر کو 30 دسمبر 1892 میں بسایا گیا۔ 2006 کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی کل آبادی 35,944 افراد پر مشتمل ہے۔ 2005 کے ایک سروے میں اس شہر کو شمالی امریکا کے چھ بہترین رہائشی شہروں میں سے ایک شمار کیا گیا تھا۔

تاریخ

[ترمیم]

ابتدا میں یہاں سالش لوگ رہتے تھے۔ کھالوں کے تاجر 1811 میں آنے لگے۔ آبادکاری کی ابتدا سوان جھیل کے کنارے سے شروع ہوئی۔ اگلی چند دہائیوں میں حفاظتی چوکیوں کے قیام کی وجہ سے یہاں کی آبادی تیزی سے بڑھتی گئی۔ آس پاس کی کھائیوں میں سونے کی دریافت سے عارضی طور پر کان کنی کا آغاز ہوا اور پھر گلہ بانی کا رحجان پرورش پانے لگا۔ مقامی لوگوں نے مشنریوں کی آمد کو پسند کیا۔ پادری ڈوریو نے سوان جھیل اور لانگ جھیل کے سنگم پر ایک جھونپڑا بنایا جو یہاں کے پہلے سفید فام آباد کار لوک گیرارڈ کے ساتھ واقع تھا۔ 1890 میں سمکوس سے اوکناگن لینڈنگ تک ٹرین کی ایک شاخ بچھانے کا اجازت نامہ جاری ہوا۔ آس پاس کے علاقوں میں گندم کی کاشت کاری اہم درجہ اختیار کر گئی۔ پہلے نمبر پر اہم ترین پیشہ مویشی پالنا تھا۔ پھلوں کے اگانے کی حوصلہ افزائی کی گئی جس سے بہت سارے برطانوں خاندان آ کر آباد ہوئے۔

ذرائع نقل و حمل

[ترمیم]

ورنون سے تین بین الصوبائی شاہراہیں گذرتی ہیں جو ہائی وے نمبر 97، ہائی وے نمبر 97 اے اور ہائی وے نمبر 6 ہیں۔ ورنون کا اپنا علاقائی ائیرپورٹ ہے جسے ورنون ریجنل ائیرپورٹ کہا جاتا ہے۔ اس وقت یہاں باقاعدہ کوئی پروازیں نہیں آتیں اور شہری ہوابازی کے لیے اسے استعمال کیا جاتا ہے۔

جڑواں شہر

[ترمیم]

ورنون کے درج ذیل جڑواں شہر ہیں: