وزن کی متروک اکائیاں (پاکستان)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

وزن ناپنے کی پاکستان میں استعمال ہونے والی اکائیاں، جو اب متروک ہو چکی ہیں۔ ان اکائیوں اور ان کے اعشاریہ نظام میں برابر کا جدول دیا ہے۔پاکستان میں ناپ تول کا اعشاری نظام یکم جولائی 1974ء کو نافذ کیا گیا۔ پاکستان کے علاوہ ان اوزان کا استعمال برصغیر میں بھی ہوتا تھا اور اردو کتب میں ان کا ذکر ملتا ہے۔

متروک اکائی انگریزی مساوی اعشاری نظام میں برابر
1 چاول
Chawal 15.19 ملی گرام
1 رتی [1] Ruttie 8 چاول

121.50 ملی گرام(ایک سو ساڑھے اکیس ملی گرام)

1 ماشہ Masha 8 رتی

972.0 ملی گرام(نوسو بہتر ملی گرام)

1 تولہ Tola 12 ماشہ 11.6638 گرام
1 چھٹانک Chattak سیر یا پانچ تولہ

58.32 گرام

1 پاؤ Quarter Seer سیریا چار چھٹانک

233.280 گرام

1 سیر Seer 80 تولہ یا سولہ چھٹانک

933.12 گرام ( 1 کلوگرام سے لگ بھگ 7 فیصد کم)

1 مَن Mun (Maund) 40 سیر
37.325 کلو گرام
27 من 22 سیر Ton 1 ٹَن 1.016میٹرک ٹن

نیز خیبرپختونخوا میں وزن کے پیمانے کچھ مختلف ہیں۔

4 پاؤ=1 سیر (ایک کلو سے تھوڑا سا زیادہ1250 گرام)

4 سیر=1 دھڑی (5 کلو)

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالے[ترمیم]

  1. "اردو لغت"۔ 14 جون 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولا‎ئی 2014