وزیر اعظم چین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
وزیر اعظم چین
中华人民共和国国务院总理
Zhōnghuá Rénmín Gònghéguó
Guówùyuàn Zŏnglĭ
National Emblem of the People's Republic of China (2).svg
Li Keqiang-19052015.png
موجودہ
لی کی چیانگ

15 مارچ 2013ء سے
خطاب Mr. Premier (总理)
(formal)
عزت مآب (阁下)
(in international correspondence)
قسم Head of the عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل
حیثیت سربراہ حکومت
رکن Central Committee
چینی کمیونسٹ پارٹی کی پولٹ بیورو اسٹینڈنگ کمیٹی
National Security Commission
عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل
جواب دہ قومی عوامی کانگریس (چین) and its Standing Committee
رہائش Zhongnanhai
نشست Regent Palace، Zhongnanhai، بیجنگ
نامزد کُننِدہ صدر عوامی جمہوریہ چین (1982–present)
the Party Central Committee
(1975–1982, president abolished)
تقرر کُننِدہ صدر عوامی جمہوریہ چین، according to the decision of the قومی عوامی کانگریس (چین)
مدت عہدہ Five years
renewable once
قیام بذریعہ Constitution of the People's Republic of China
پیشرو Premier of the Government Administration Council of the Central People's Government
تاسیس کنندہ چو این لائی [ا]
تشکیل 27 ستمبر 1954 (State Council of the PRC)
1 اکتوبر 1949 (Government Administration Council of the Central People's Government)
غیر سرکاری نام Prime Minister of China
نائب Vice Premier
State Councillor
ویب سائٹ State Council

وزیر اعظم چین (چینی زبان:中华人民共和国国务院总理) چین کا وزیر اعظم اور عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل کا سربراہ ہے اور وہی سربراہ حکومت بھی ہے اور سول سروس میں اس کا درجہ ایک ہے یعنی سب سے اعلیٰ درجہ۔ اسے روایتی چینی حروف میں 中央人民政府政務院總理 کہا جاتا ہے۔ وزیر اعظم چین کو صدر عوامی جمہوریہ چین نامزد کرتا ہے اور قومی عوامی کانگریس صدر کی نامزدگی کو منظور کرتی ہے۔ صدر اور وزیر اعظم دونوں پانچ برس کی مدت کے لئے منتخب ہوتے ہیں۔ چین کا وزیر اعظم ہمیشہ طاقتور پولٹ بیورو اسٹینڈنگ کمیٹی آف دی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا رکن ہوتا ہے۔ موجودہ وزیر اعظم چین لی کی چیانگ ہے جس نے 15 مارچ 2013ء کو اپنا دفتر سنبھالا۔

اختیارات اور فرائض[ترمیم]

حکومت عوامی جمہوریہ چین میں وزیر اعظم چین کا عہدہ سب سے بڑا ہے۔ وزیر اعظم چین ہی ملک کو منظم کرنے اور چینی سول افسرشاہی کے انتظامی امور کا ذمہ دار اعلیٰ ہے۔مثلا وزیر اعظم قومی اقتصادیات، سماجی ترقی اور ریاست بجٹ کا سیدھا ذمہ دار ہے۔[1] اس کی ذمہ داری میں متعدد وزارتوں ، ان کے شعبہ ہائے جات، کمیشن اور قانونی ایجنسیاں کی نگرانی کرتا ہے اور قومی عوامی کانگریس، نائب وزیر اعظم چین اور چینی ریاستی کونسلر کی کے امیدواروں کا اعلان کرتا ہے۔چینی وزیر اعظم کے سارے اختیارات اور فرائض و ذمہ داریاں آئین چین میں مذکور ہیں۔[2] وزیر اعظم چین کو پیپلز لبریشن آرمی پر کوئی کمانڈ حاصل نہیں ہے مگر وہ نیشنل ڈیفینس موبی لائزیشن کمیشن کا سربراہ ہےاور نیشنل سکیورٹی کمیشن کا نائب سربراہ ہے۔یہ دونوں چینی فوج کے دو شعبے ہیں۔1980ء سے بعد سے چینی وزیر اعظم اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ کے درمیان میں اختیارات اور ذمہ داریوں کو بانٹ دیا گیا ہے، وزیر اعظم حکومتی پالیسی کے نفاذ کی تکنیکی امور کا ذمہدار ہے جبکہ پارٹی کا سربراہ حکومتی پالیسی کے نفاذ کے لئے ضروری سیاسی طاقت مہیا کرتا ہے۔ 1989ء میں اس وقت کے وزیر اعظم لی پینگ نے مرکزی فوجی کمیشن کے صدر نشین دنگ شاوپنگ کے تعاون سے وزیر اعظم کے دفتر سے بیجنگ کے خلاف جنگ کا اعلان کرنے میں کامیاب رہے تھے اور فوج کو 1989ء کے تیانان میم اسکوائر احتجاج کو کچنلے کا حکم دیا تھا۔ چینی وزیر اعظم کو چار نائب وزرا اعظم کا تعاون حاصل رہتا ہے۔ ایسا دنگ شاوپنگ کی 1983ء میں کی گئی اصلاحات کے بعد ممکن ہو سکا ہے۔وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں اول درجہ کا نائب وزیر اعظم اس کی جگہ لیتا ہے۔

چینی وزرائے اعظم کی فہرست[ترمیم]

نگار خانہ[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://english.people.com.cn/constitution/constitution.html, Section 3, Article 88 and Article 89.
  2. http://english.people.com.cn/constitution/constitution.html, Section 3, Article 88 and Article 89.


نقص حوالہ: "lower-alpha" نام کے حوالے کے لیے ٹیگ <ref> ہیں، لیکن مماثل ٹیگ <references group="lower-alpha"/> نہیں ملا یا پھر بند- ٹیگ </ref> ناموجود ہے