وسیب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

وسیب بنیادی طور پر پنجابی لفظ "وسبہ" سے ماخوذ ہے۔ جس کا مطلب رہنا سہنا. وسیب لفظ جو پہلے پورے پنجاب کے لیے استعمال ہوتا تھا اب 1962 کے بعداس سے یہ معنی بھی لیے جاتے ہیں جن کا سرائیکی قوم پرست 23 اضلاع پر مشتمل پاکستان کا نیا مجوزہ صوبہ بنانا چاہتے ہیں جسے جنوبی پنجاب بھی کہا جاتا ہے۔ تاہم انھیں کئی حلقوں سے مخالفت کا بھی سامنا ہے۔ وسیب سے کئی نامور شخصیات کا تعلق ہے سیاست میں پاکستان کے سابق صدر فاروق لغاری سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی مولانا فضل الرحمٰن جیسے بڑے سیاست دان اور عمران خان جیسے لوگوں کے نام شامل ہیں شعرا میں احمد خان طارق اُردو کے عظیم شاعر محسن نقوی جیسی شخصیات بھی وسیب سے تعلق رکھتی ہیں وسیب کے نام ٹی وی چینل بھی ہے جو سرایئکی زبان میں خبریں نشر کرتا ہے