مندرجات کا رخ کریں

وشو کرما پوجا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

وشو کرما پوجا ایک ایسا تہوار ہے جس میں ہندو مت میں تعمیر کے بھگوان وشو کرما کی پوجا کی جاتی ہے۔[1] ہندومت میں وشو کرما کو خالق کائنات تصور کیا جاتا ہے۔ وشو کرما نے دوارکا تعمیر کیا جہاں کرشن نے حکومت کی، مایا سبھا تعمیر کیا جہاں پانڈو نے حکومت کی۔ یہی نہیں بلکہ وشو کرما نے ہندو بھگوانوں کے لیے کئی بہتری اسلحے بھی بنائے۔ رگ وید میں وشو کرما کو مقدس بڑھئی بھی بتایا گیا ہے۔ انھیں ستھ پتیہ وید کا ماہر اور عالم کہا گیا ہے۔ ستھ پتیہ تعمیرات اور مشین کے علم کو کہتے ہیں۔ وشو کرما پوجا ہندو تقویم کے حساب سے ‘کنیا سنکرانتی‘ میں کی جاتی ہے۔[2][3] یہ عموما انگریزی تقویم کے حاسب سے یہ تہوار 19 یا 19 ستمبر کو منایا جاتا ہے جو بھارتی تقویم کے بھادو ماہ کا آخری دن ہوتا ہے۔ شمسی تقویم میں بھادو ماہ کا آخری دن وشو کرما پوجا کے طور منایا جاتا ہے اور یہ شمسی تقویم ، اتر پردیش، کرناٹک، مغربی بنگال، بہار (بھارت)، جھارکھنڈ، اوڈیشا اور تریپورہ میں مستعمل ہے۔ بھارت کے علاوہ یہ تہوار نیپال میں بھی منایا جاتا ہے۔

یہ تہوار عموما کارخانوں، دوکانوں اور صنعتی علاقہ میں زیادہ منایا جاتا ہے۔ ماہر فن تعمیر، ماہر میکانیات، سنار، لوہار، کمھار وغیرہ سب ہی اپنے اپنے پیشہ کے حساب سے اس تہوار کو مناتے ہیں اور وشو کرما کی پوجا کرتے ہیں۔ ہر پیشہ ور اپنے اپنے پیشہ کے آلات اور اوزار کے لیے دعا مانتا ہے۔ یہاں تک جدید اوزار اور الیکٹرانک آلات کی بھی پوجا کی جانے لگی ہے۔ وشو کرما کی تصاویر اور مجسمہ کسی ایک جگہ نصب کردئے جاتے ہیں۔ اس کے بعد ایک بڑے ہال کمپنی یر کارخانہ کے سارے ملازمین جمع ہوتے ہیں اور وشو کرما کی پوجا کرتے ہیں۔

بھادو کے علاوہ وشو کرما دیوالی کے معوقع پر بھی کی جاتی ہے۔ دیوالی میں وشو کرما پوجا کے ساتھ گو وردھن پوجا بھی جاتی ہے۔ دیوالی ہر سال اکتوبر یا نومبر] میں منائی جاتی ہے۔[4]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. J. Gordon Melton (13 ستمبر 2011)۔ Religious Celebrations: An Encyclopedia of Holidays, Festivals, Solemn Observances, and Spiritual Commemorations۔ ABC-CLIO۔ صفحہ: 908–۔ ISBN 978-1-59884-205-0 
  2. Shobna Gupta (2010)۔ Festivals Of India۔ Har-Anand Publications۔ صفحہ: 84–۔ ISBN 978-81-241-1277-9