وصال اردو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

وصال اردوایک سیٹلائٹ ٹی وی چینل ہے۔ جو خالص نظریاتی  اوراصلاحی بنیادوں  پر پاکستان،نظریہ پاکستان،نظریہ اسلام کے تحفظ  اورمعاشرے کی اصلاح وتربیت سمیت مسلکی اختلافات سے بالا ہوکر خالصتاامت مسلمہ کے باہمی اتحاد کے لیے بنایاگیاہے۔ وصال اردو ٹی وی 2014ء کے آخر میں وجود میں آیا،جودراصل پاکستان کے نامور مجاہد جرنیل مرحوم جنرل(ر)حمید گلؒ کی فکر ونظر کا مرہون منت ہے۔ کیوں کہ جنرل حمید گل  مرحوم کی خواہش تھی کہ نظریہ پاکستان اور دفاع پاکستان سمیت امت مسلمہ کے باہمی اتحاد کے لیے ایک ایسا میڈیا پلیٹ فارم  ہوناچاہیے جوغیرجانبدار رہ کر حقائق سامنے لائے اور پاکستان سمیت عالم اسلام کے اصل دشمنوں کو بے نقاب کرے۔ جنرل حمید گلؒ نے اپنی زندگی میں وصال اردو ٹی وی کی باقاعدہ سرپرستی کی۔ آپ کی وفات کے بعد اب سرپرستی پاکستان کے ایک اور نامور جرنیل سابق آرمی چیف آف پاکستان جنرل  راحیل شریف کر رہے ہیں۔ جنرل راحیل شریف بھی جنرل حمید گل مرحوم ؒ کی طرح عالم اسلام کے باہمی اتحاد کے لیے کوشاں ہیں۔ آپ نے اپنے آرمی چیف کے زمانے میں نہ صرف پاکستان کے سرحدی دشمنوں کوشکست دی،بلکہ پاکستان کے نظریاتی دشمنوں کو بے نقاب کرکے ان پر ایسی کاری ضرب لگائی کہ دشمن آج تک اسے بھول نہیں پا رہے۔ یہی وجہ ہے کہ جنرل راحیل شریف کے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ بننے پر دشمن ابھی تک سراپا احتجاج ہیں۔ جنرل راحیل شریف کی شجاعت اور بہادری کا ایک چہرہ وصال اردو ٹی وی چینل ہے۔ جو آپ کی فکر ونظر کو آگے لے کر چل رہاہے۔

وصال اردوکی نشریات24گھنٹےAsia set 7 سیٹلائٹ کے ذریعے  دنیا بھر میں دیکھی جاتی  ہیں۔ وصال اردو قرآن وسنت کی روشنی میں اصلاحی پروگرام،ملکی وبین الاقوامی حالات حاضرہ پر غیر جانبدارانہ مؤقف اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی غیر مشروط ترجمانی کرتاہے۔ امت مسلمہ کے باہمی اتحاد کے لیے وصال اردو  خصوصی پروگرامز اور ڈاکومنٹریز بنا کر دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

وصال اردو کی نشریات کو دیکھنے لیے درج ذیل لنکس کوفالو کیاجاسکتاہے۔ وصال اردو ویب لنک http://www.wesalurdu.tvآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ wesalurdu.tv (Error: unknown archive URL)

وصال اردو فیس بک پیج https://www.facebook.com/WesalUrduTV/ وصال اردو سیٹلائٹ فریکوئنسی

Asia Sat 7 3760H SR/26000 7/8