وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معذور افراد سے متعلق ادارے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میں رضوان رشید بٹ ایک معذور فرد ہوں ۔ میں نے معذور افراد کے لیے صرف ایک ادارہ دیکھا وہ ہے DHQ Hospital یعنی ڈسٹرکٹ ہیلتھ کواٹر ہسپتال جہاں میرے جیسے معذور افراد کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے سرکاری ڈاکٹروں کی ایک ٹیم آپ کی درخواست پر ایک مقررہ تاریخ پر آپ کا معائنہ کرکے آپ سے اپ کے جسم میں موجود تبدیلیوں یعنی ٹانگ کیسے کٹی پولیو تھا کون کون سے آپریشن ہوئے دستاویزات دیکھ کر جسم کا معائنہ کرکے آپ کے دیے جواب کے سچ جھوٹ کا فیصلہ کرتے ہیں کہ آپ معذوری سرٹیفکیٹ کے حق دار ہیں یا نہیں ۔ کس قسم کی مدد کے حق دار ہیں۔ (1) سرکاری نوکری (2) سرکاری طور پر میڈیکل امداد (3) مالی امداد ( بینظیر انکم سپورٹ پروگرام) وغیرہ وغیرہ

اس ہسپتال کے ڈاکٹر اور عملہ سب کے سب معذور افراد پر مشتمل تھے ۔ مگر 2019 میں راولپنڈی DHQ Hospital میں ترقیاتی کام شروع ہوئے نئی وفاقی حکومت نے بھاری ڈیولپمنٹ کے فنڈ جاری کیے خود کو معذور افراد کے خیر خواہ ثابت کرنے کے لیے۔ ہسپتال کے فرش دیواریں کی آرائش کے نام پر پہلے سے لگی ٹائیل اکھاڑ کر نئی ٹائل ۔ ائیر کنڈیشنر کی بندر 🐒 بانٹ کے یہ ڈاکٹر صاحب کے گھر یہ باتھروم روم میں ٹائل لگیں گی ۔ کیونکہ نئی ٹائل ائیر کنڈیشنر آ چکے ہیں۔ جبکہ اندھی لڑکی میرے جیسے ویل چیئر پر آنے والے معذور کو ماں باپ کندھوں پر اٹھا اٹھا کر لا رہے ہیں ڈاکٹر صاحب کا انتظار کر رہے ہیں ۔ کیونکہ فرش اس قابل نہیں ۔ جبکہ ڈاکٹر صاحبان چھوٹی انگلی یا معمول سے زرا چھوٹے قد والے کو معذور افراد قرار دے رہے ہیں تاکہ سرکاری نوکری کے کوٹے میں یہ لوگ قابض ہوسکیں ۔ کیونکہ معذور افراد کے لیے میرٹ نہیں دیکھا جاتا ان کو ہر چیز میں حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی رعایت دی جاتی ہے ۔ البتہ ہسپتال میں موجود ہسپتال کا عملہ باقی معذور افراد واقعی ہی اس نوکری کے حق دار معلوم ہوئے ۔ نیز اس معذوری سرٹیفکیٹ کی وجہ سے سرٹیفائیڈ معذور افراد کے لیے موٹروے بس ہوائی جہاز ریل گاڑی کے کرایہ بھی نصف ہوجاتا ہے ۔ غریب اور کم اثر و رسوخ والے حق دار معذور افراد کے لیے یہ سرٹیفکیٹ اور اس سے حاصل ہونے والے فوائد حاصل کرنا تقریباً ناممکن پایا۔ اس سرٹیفکیٹ کو NADRA میں جمع کروا دیا۔ دوبارہ ضرورت پڑی شناختی کارڈ پر ویل چیئر کا نشان دیکھا کر سرکاری دفتر میں دیکھایا کہ میں نے معذور افراد کی گاڑی منگوانی ہے تو سرٹیفکیٹ مانگا گیا ۔ دوبارہ اسلام آباد میں ترکیہ کی طرف سے بنائے گئے ہسپتال میں معذوری سرٹیفکیٹ کروانے گیا کہ میری رہائشی علاقے شائد اسلام آباد میں آتا ہے مگر مجھے میری رہائش کے علاقے کو راولپنڈی بتاکر دوبارہ راولپنڈی میں بھیجا گیا ۔ دوبارہ ڈاکٹر کی ٹیم نے معائنہ کیا گیا ۔ اس بار مجھے سرکاری نوکری کا بھی اہل بنا دیا گیا ۔ کرال چوک پولیس اسٹیشن میں معذوری سرٹیفکیٹ گمشدگی کی جعلی ایف آئی آر درج کروانی پڑی جبکہ وہ NADRA شناختی کارڈ والوں نے رکھ لیا تھا ۔ اس بار معائنہ کرنے والی ٹیم کو 2007 میں ہونے والے آپریشن کی ڈآکٹر کی میڈیکل رپورٹ تصدیق شدہ دکھائی ساتھ اصل رپورٹ بھی کہ یہ اصل ہے مگر انھوں نے اصل رپورٹ ضبط کرلی ۔ عجب زبردستی کی عضب کہانی ۔

جبکہ معذور افراد کے لیے گاڑی منگوانے کے لیے سرپرست والدین وغیرہ کی کم سے کم تنخواہ یا آمدنی 1 لاکھ ہونی چاہیے جس پر دو سال ٹیکس ادائیگی کا ریکارڈ دینے والا کامرس منسٹری میں گاڑی منگوانے کی درخواست دے سکتے ہیں ۔ یعنی صرف بیوروکریٹ اور فوجی افسران کے بچے ہی پاکستان میں 15لاکھ کی گاڑی 3 لاکھ میں ٹیکس کسٹم ڈیوٹی معاف ہوکے منگوا سکتے غریب کی یا حق دار کی کوئی جگہ نہیں

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد[ترمیم]

  1. نیشنل ایجوکیشن سینٹر فار مینٹلی ریٹارڈد چلڈرن، (G.O.P)، گلی نمبر 7، سیکٹر ایچ ایٹ فور، اسلام آباد
  2. نیشنل اسپیشل ایجوکیشن سینٹر فار ہئیرنگ امپئیرڈ چلڈرن ،پلاٹ نمبر 27، سیکٹر ایچ نائن، اسلام آباد
  3. نیشنل اسپیشل ایجوکیشن سینٹر فار فار وژیولی ہینڈی کیپڈ چلڈرن ،گلی نمبر 11 ،گی سیون ٹو، اسلام آباد
  4. نیشنل موبیلٹی اینڈ انڈیپینڈینس ٹریننگ سینٹر، گلی نمبر 11، جی سیون ٹو، نزد روح افزا مارکیٹ، اسلام آباد
  5. نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈی کیپڈ ،گلی نمبر 9، جی ایٹ ٹو، اسلام آباد
  6. نیشنل ایجوکیشن سینٹر فار اسپیشل پرسنز، مین ڈبل وڈ، (منگلا روڈ )، سیکٹر جی نائن ٹو، اسلام آباد
  7. نیشنل ٹرسٹ فار ڈس ایبلڈ، بالمقابل نوری ہسپتال ،الفارابی کمپلیکس، ھنا روڈ ،سیکٹر جی ایٹ فور ،اسلام آباد
  8. نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپیشل ایجوکیشن، ایچ ایٹ فور، نزد فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، اسلام آباد
  9. نیشنل بریل پریس، اسلام آباد، گلی نمبر 11، نزد روح افزا مارکیٹ، بلڈنگ آف المختوم اسپیشل ایجوکیشن سینٹر، جی سیون ٹو، اسلام آباد
  10. نیشنل لائبریری اینڈ ریسوس سینٹر، پلاٹ نمبر 9A، ایف سیون مرکز، جناح سپر مارکیٹ، اسلام آباد
  11. نیشنل کونسل آف ری ہیبیلیٹیشن آف ڈس ایبلڈ پرسنز، بالمقابل نوری ہسپتال، ھنا روڈ، جی ایٹ فور، اسلام آباد
  12. نیشنل پارلیمک کمیٹی، پاکستان، پی او بکس نمبر 459، مرکز جی نائن، اسلام آباد
  13. ری ہیبیلیٹیشن سینٹر فار آرتھوپیڈیکلی ڈس ایبلڈ، ھنا روڈ،بالمقابل نوری ہسپتال، جی ایٹ فور ،اسلام آباد
  14. دیوا انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس، مکان نمبر 1207، گلی نمبر 40، سیکٹر جی ٹین فور، اسلام آباد
  15. سٹیپ ٹو لرن، (STEP TO LEARN)۔ ری ہیبیلی ٹیشن سنٹر فاراسپیشل چلڈرن، مکان نمبر 489، گلی نمبر 106، آئی ایٹ فور، اسلام آباد
  16. امیدِ نور، مکان نمبر 7، گلی نمبر 72، ایف ایٹ تھری ،اسلام آباد
  17. سٹیپ ٹیلنٹ ایکسچینج پروگرام(Special Talent Exchange Programme)۔ مکان نمبر 8، گلی نمبر 78، جی سیون ٹو فور، اسلام آباد
  18. ڈپارٹمنٹ آف اسپیشل ایجوکیشن ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،سیکٹر ایچ ایٹ، اسلام آباد
  19. اسپیشل ایجوکیشن ایکسچینچ پروگرام (STEP)، مکان نمبر 8، گلی نمبر 78، جی سیون ٹو فور، اسلام آباد
  20. ووکیشنل ری ہیبیلیٹیشن اینڈ امپلائیمنٹ آف ڈس ایبل پرسنز وڈ کمیونٹی پارٹیسیپیشن، گلی نمبر 9 ،نیشنل اسپیشل ایجوکیشن سینٹر فار مینٹلی ریٹارڈد چلڈرن کمپلیکس، سیکٹر ایچ ایٹ فور، اسلام آباد
  21. پاکستان فاؤنڈیشن فائٹنگ بلائنڈ نیس، فلیٹ نمبر 1، فرسٹ فلور ،40-A،رمضان پلازہ، منگلا روڈ، پوسٹ بکس نمبر 1652، جی نائن مرکز، اسلام آباد
  22. سرسید ڈیف ایسوسی ایشن ،سویٹ 5-6، سیکنڈ فلور ،12-D، SNC سینٹر، فضلِ حق روڈ، بلیو ایریا، اسلام آباد
  23. امیدِ نور، سینٹر فار اسپیشل چلڈرن، مکان نمبر 7، گلی نمبر 72، ایف ایٹ تھری، اسلام باد
  24. ڈس ایبلڈ پیپلز انٹرنیشنل، پاکستان ،( DPIP) ،مکان نمبر 8، گلی نمبر 78، جی سیون ٹو فور، اسلام آباد
  25. سوسائیٹی فار دی ایڈوانسمینٹ آف کمیونٹی ہیلتھ، ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (SACHET)، البابر سینٹر، پارک روڈ، ایف ایٹ مرکز، اسلام آباد
  26. سن فلاور اکیڈمی، اسکول فار دی چلڈرن وڈ اسپیشل نیڈز،34-A، کاغان روڈ، ایف ایٹ فور،اسلام آباد
  27. کئیر فار اسپیشل پرسنز فاؤنڈیشن (CFSP)، مکان نمبر 49-A، گلی نمبر 26، ایف ٹین ون، اسلام آباد
  28. اسلام آباد سوسائٹی فار دی پریوینشن آف بلائنڈنیس ،14 بیسمنٹ، ملک پلازہ، ایف ایٹ مرکز، اسلام آباد
  29. سلطانہ فاؤنڈیشن اسپیشل چلڈرن اسکول،فراش ٹاؤن، لتڑار روڈ،اسلام آباد
  30. لائف آرتھوپیڈک، سویٹ 1,2,3,4 ،بلاک 20-D، جی ایٹ مرکز ،اسلام آباد
  31. پاکستان اسپیشل ،مکان نمبر 465، گلی نمبر 74، جی ایٹ ون،اسلام آباد
  32. ہینڈی کیپ انٹرنیشنل ،مکان نمبر 4A، گلی نمبر 34، سیکٹر ایف ایٹ ون، اسلام آباد
  33. آرگنائزیشن فار ری ہیبیلیٹیشن آف ڈس ایبلڈ پرسنز(ORDP)،مکان نمبر 13 A/B، گلی نمبر 66 ،ایف ایٹ تھری، اسلام آباد
  34. ورلڈ یونین آف دس ایبلڈ جرنلسٹس ،مکان نمبر 8، گلی نمبر 78، جی سیون ٹو فور،اسلام آباد
  35. سائیٹ سیور انٹرنیشنل پاکستان ،مکان نمبر 2، گلی نمبر 10، ایف سیون تھری ،اسلام آباد
  36. ڈائریکٹریٹ جنرل آف اسپیشل ایجوکیشن، بالمقابل نوری ہسپتال، ھنا روڈ، جی ایٹ فور، اسلام آباد

حوالہ جات[ترمیم]