وفد غافق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

وفد غافق بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضر ہوا۔
جليحہ بن شجّار بن صحار الغافقىّ اپنی قوم کے چند آدمیوں کے ساتھ آئے اور عرض کی یا رسول اللہ ہم اپنی قوم کے ادھیڑ عمر کے لوگ ہیں ہم اسلام لائے اور ہمارے صدقات میدانوں میں رکے ہوئے ہیں رسول اللہ نے فرمایا تمھارے وہی حقوق ہیں جو دوسرے مسلمانوں کے ہیں تم پر وہی امور لازم ہیں جو دوسرے تمام مسلمانوں پر لازم ہیں۔
عوذ بن سرير الغافقی نے کہا ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس کے رسول کی پیروی کی۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. طبقات ابن سعد ،حصہ دوم صفحہ 94، محمد بن سعد ،نفیس اکیڈمی کراچی