ولایت بیروت
|
ولایت بیروت (Beirut Vilayet) سلطنت عثمانیہ کی ایک ولایت تھی۔ یہ 1888ء میں ولایت سوریہ کے ساحلی علاقوں سے قائم کی گئی۔ بیروت سلطنت عثمانیہ کی بین الاقوامی تجارت کا 11 فیصد سنبھالے ہوئے تھا۔ [1] ولایت اذقیہ کے بندرگاہ شہر سے شمال یافا تک پھیلی ہوئی تھی۔ [2] اسکے مشرق میں ولایت سوریہ، شمال میں ولایت حلب، جنوب میں خود مختار متصرفیہ قدس شریف اور مغرب میں بحیرہ روم واقع تھا۔
نگار خانہ[ترمیم]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ Encyclopedia of the Ottoman Empire گوگل بکس By Gábor Ágoston, Bruce Alan Masters
- ↑ Bruce Masters (2013-04-29)۔ The Arabs of the Ottoman Empire, 1516-1918: A Social and Cultural History۔ Cambridge University Press۔ صفحہ 182۔ آئی ایس بی این 978-1-107-03363-4۔ اخذ کردہ بتاریخ 2013-06-08۔