مندرجات کا رخ کریں

ولیم ڈیلریمپل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویلیم بینیڈکٹ ہیملٹن ڈیلرِمپل
 

معلومات شخصیت
پیدائش 20 مارچ 1965
اسکاٹ لینڈ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت اسکاٹش
رکن رائل سوسائٹی آف لٹریچر ،  شاہی جغرافیائی جمعیت   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی ٹرینٹی کالج، کیمبرج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مورخ ،  مصنف ،  ٹیلی ویژن مصنف [1]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل تاریخ [4]،  نو آبادیاتی نظام [4]،  مذہب [4]،  باطنیت [4]،  سفرنامہ [4]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت براؤن یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
سی بی ای (2023)
فیلو آف دی رائل سوسائٹی آف لٹریچر (1995)[5]
فیلو رائل ایشیاٹک سوسائٹی برطانیہ و آئرلینڈ   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ،  باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ویلیم بینیڈکٹ ہیملٹن ڈیلرِمپل (پیدائش: 20 مارچ 1965) ایک اسکاٹش مؤرخ، مؤرخِ فن، کیوریٹر، براڈکاسٹر، نقاد اور مصنف ہیں۔

ڈیلرِمپل کی تصانیف کو بے شمار بین الاقوامی اعزازات اور انعامات حاصل ہو چکے ہیں، جن میں وولفسن تاریخ انعام، ڈف کوپر انعام، ہیمنگ وے انعام، کپوشچنسکی انعام، کونسل آن فارن ریلیشنز کا آرتھر راس میڈل، تھامس کک سفری کتاب انعام اور سنڈے ٹائمز کا ’’ینگ برٹش رائٹر آف دی ایئر‘‘ ایوارڈ شامل ہیں۔ انھیں غیر افسانوی ادب کے لیے بیلی گفورڈ انعام کی فہرست میں پانچ مرتبہ شامل کیا گیا اور ایک مرتبہ شارٹ لسٹ بھی کیا گیا، جبکہ کنڈل تاریخ انعام کے فائنلسٹ بھی رہے۔


ابتدائی زندگی

[ترمیم]

ویلیم ڈیلرِمپل 20 مارچ 1965 کو ایڈنبرا، اسکاٹ لینڈ میں پیدا ہوئے۔ وہ میجر سر ہیو ہیملٹن ڈیلرِمپل کے سب سے چھوٹے صاحبزادے تھے، جو 1987 سے 2001 تک ایسٹ لوتھیئن کے لارڈ لیفٹیننٹ رہے۔ وہ ادیبہ ورجینیا وولف کے بھانجے بھی ہیں۔ ان کا بچپن نارتھ برِک میں گذرا، جسے انھوں نے ’’قدیم طرز اور تقریباً ایڈورڈین‘‘ قرار دیا۔

تعلیم

[ترمیم]

انھوں نے امپل فورث کالج اور بعد ازاں ٹرینیٹی کالج، کیمبرج سے تعلیم حاصل کی، جہاں وہ تاریخ کے ممتاز اسکالر رہے۔

پیشہ ورانہ زندگی

[ترمیم]

کیوریٹر

[ترمیم]

انھوں نے نیویارک میں مغلیہ مصوری پر مبنی نمائش ’’شہزادے اور مصور: مغلیہ دہلی 1707–1857‘‘ کی کیوریٹنگ کی۔ 2019 میں لندن میں ’’بھولے بسرے استاد: ایسٹ انڈیا کمپنی کے لیے ہندوستانی مصوری‘‘ کے عنوان سے ایک اور اہم نمائش ترتیب دی۔

تصنیف و تحقیق

[ترمیم]

ڈیلرِمپل کی دلچسپیوں میں ہندوستان، پاکستان، افغانستان، مشرقِ وسطیٰ، ہندو مت، بدھ مت، جین مت اور ابتدائی مشرقی عیسائیت شامل ہیں۔ ان کی تمام اہم کتابیں ادبی انعامات حاصل کر چکی ہیں۔ ان کی تصانیف چالیس سے زائد زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہیں۔

علمی و پیشہ ورانہ خدمات

[ترمیم]

بی بی سی کے لیے ان کی پیش کردہ دستاویزی سیریز ’’انڈین جرنیز‘‘ کی ایک قسط ’’شیو کی الجھی ہوئی جٹائیں‘‘، جو دریائے گنگا کے منبع تک ان کے سفر پر مبنی تھی، نے 2002 میں بافٹا میں بہترین دستاویزی سیریز کا گریئرسن انعام حاصل کیا۔ [6]

2012 میں انھیں پرنسٹن یونیورسٹی کی جانب سے انسانی علوم میں وٹنی جے اوٹس وزیٹنگ فیلو مقرر کیا گیا۔ [7] 2015 میں وہ براؤن یونیورسٹی میں او پی جندل ممتاز لیکچرار مقرر ہوئے۔ [8] 2018 میں انھیں برٹش اکیڈمی کا صدارتی تمغا عطا کیا گیا، جو انسانی اور سماجی علوم کے لیے ادارے کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔ [9]

2021 سے وہ بوڈلیئن لائبریری کے اعزازی فیلو ہیں، جبکہ 2024 میں آل سولز کالج، آکسفورڈ میں وزیٹنگ فیلو رہے۔ [10]

2020 میں انھیں کووڈ-19 کے دور کے لیے ’’پراسپیٹ‘‘ میگزین کی دنیا کے پچاس ممتاز مفکرین کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ [11]

2023 میں ادب اور فنون کی خدمات کے اعتراف میں انھیں کمانڈر آف دی آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (CBE) مقرر کیا گیا۔ [12]

وہ ہندوستان میں منعقد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے ادبی میلے ’’جے پور لٹریچر فیسٹیول‘‘ کے بانیوں اور شریک ڈائریکٹروں میں شامل ہیں۔ [13]


ذاتی زندگی

[ترمیم]

وہ 1984 میں پہلی مرتبہ دہلی آئے اور 1989 کے بعد سے وقفے وقفے سے ہندوستان میں مقیم رہے۔ ان کی اہلیہ اولیویا فریزر ایک مصورہ ہیں۔ ان کے تین بچے ہیں۔

کتابیات

[ترمیم]
  • ان زانادو (1989)
  • جنوں کا شہر: دہلی میں ایک سال (1994)
  • مقدس پہاڑ سے: بازنطینی دنیا کے سائے میں سفر (1997)
  • عہدِ کالی (1998)
  • سفید فام مغل (2002)
  • آخری مغل: دہلی 1857، ایک سلطنت کا زوال (2006)
  • نو زندگیاں: جدید ہندوستان میں تقدس کی تلاش (2009)
  • بادشاہ کی واپسی: افغانستان کی جنگ (2012)
  • انارکی: ایسٹ انڈیا کمپنی کا بے رحم عروج (2019)
  • سنہری شاہراہ: قدیم ہندوستان نے دنیا کو کیسے بدلا (2024)

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0006601 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 دسمبر 2022
  2. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12321653v — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015
  3. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0006601 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
  4. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0006601 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
  5. https://rsliterature.org/fellows/william-dalrymple/ — اخذ شدہ بتاریخ: 6 جولا‎ئی 2025
  6. "William Dalrymple"۔ Penguin Books India۔ 2007-01-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-06-30
  7. "Short-Term Visiting Fellows"۔ 2016-05-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-01-05
  8. "آرکائیو کاپی"۔ 2015-09-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-01-05
  9. "Award-winning journalists, prehistorians and world-leading economists honoured with prestigious British Academy prizes and medals"۔ 20 اگست 2018
  10. https://www.asc.ox.ac.uk/person/mr-william-dalrymple {{حوالہ ویب}}: پیرامیٹر |title= غیر موجود یا خالی (معاونت)
  11. "The world's top 50 thinkers for the Covid-19 age" (PDF)۔ 2020 {{حوالہ مجلہ}}: الاستشهاد ب$1 يطلب |$2= (معاونت)
  12. The London Gazette: no. 64082. p. . 17 June 2023.
  13. Amulya Gopalakrishnan (27 جنوری 2009)۔ "The Greatest Literary Show on Earth"