ونایک دامودر ساورکر
ونایک دامودر ساورکر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 28 مئی 1883[1][2] بھاگور |
وفات | 26 فروری 1966 (83 سال)[1][2] ممبئی |
وجہ وفات | بھوک ہڑتال |
مقام نظر بندی | سیلولر جیل (1911–1921) |
شہریت | ![]() ![]() ![]() |
جماعت | اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ممبئی یونیورسٹی |
پیشہ | شاعر، فلسفی، سیاست دان، ڈراما نگار، حریت پسند، نثر نگار، انقلابی، مصنف |
مادری زبان | مراٹھی |
پیشہ ورانہ زبان | مراٹھی[3]، ہندی |
کارہائے نمایاں | ہندوتوا |
تحریک | تحریک آزادی ہند، ہندو قوم پرستی |
درستی - ترمیم ![]() |
ونایک دامودر ساورکر (انگریزی: Vinayak Damodar Savarkar) جنہیں ان کے مداح ویر ساورکر کے لقب سے ملقب کرتے ہیں، ہندوتوا کے نظریے کے بانیوں میں ایک تھے۔ ان کا جنم 28 مئی، 1883ء میں مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے بھاگر گاؤں میں ہوا تھا۔ ان کی ماں کا نام رادھا بائی ساورکر اور باپ دامودر پنت ساورکر تھے۔ دونوں کی چار اولاد تھیں۔ ویر ساورکر کے تین بھائی اور ایک بہن بھی تھی۔ ان کی ابتدائی تعلیم ناسک کے شیواجی اسکول سے ہوئی تھی۔ محض 9 سال کی عمر میں ہیضے بیماری سے ان کی ماں کا انتقال ہو گیا۔ اس کے کچھ سال بعد ان کے والد کا بھی 1899ء میں طاعون کی وبا میں انتقال ہو گیا۔ اس کے بعد ان کے بڑے بھائی نے خاندان کی دیکھ بھال کا بھار سنبھالا۔ ساورکر بچپن سے ہی باغی فطرت کے تھے۔ جب وہ گیارہ ورش کے تھے تبھی انہوں نے ̔وانر سینا ̕ (بندروں کی فوج) نام کا گروپ بنایا تھا۔ وہ ہائی اسکول کے دوران بال گنگادھر تلک کے ذریعے شروع کیے گئے ̔شواجی اتسو ̕اور ̔گنیش اتسو ̕ کا انعقاد کیا کرتے تھے۔ مارچ 1901ء میں ان کی شادی ̔یمنابائی ̕ سے انجام پائی۔ سنہ 1902ء میں انہوں نے ڈگری کے لیے پونے کے فرگوسن کالج میں داخلہ لیا۔ معاشی بد حالی کی وجہ سے ان کی کلیاتی تعلیم کا خرچ ان کے سسر یعنی یمنابائی کے والد نے اٹھایا۔ ساورکر آگے چل کر ہندو مہا سبھا اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے منسلک ہوئے۔ بھارت کی آزادی کے لیے بھی کچھ کوشیشیں انہوں نے کی تھیں، جس وجہ سے انہیں کالے پانی کی سزا ہوئی[4] مگر بعد میں انہوں نے انگریزوں سے معافی مانگ لی جس کے نتیجے میں ان کو رہا کردیا گیا۔
مزید دیکھیے[ترمیم]
حوالہ جات[ترمیم]
- ^ ا ب http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12411677t — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12411677t
- ↑ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12411677t — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ विनायक दामोदर सावरकर
- 1883ء کی پیدائشیں
- 28 مئی کی پیدائشیں
- 1966ء کی وفیات
- 26 فروری کی وفیات
- ممبئی میں وفات پانے والی شخصیات
- انیسویں صدی کے مرد مصنفین
- انیسویں صدی کے ہندوستانی فلسفی
- برطانوی ہند کے قیدی اور زیر حراست افراد
- بریت شدہ ملزمان قتل
- بیسویں صدی کے بھارتی شعرا
- بیسویں صدی کے بھارتی فلسفی
- بھارتی انقلابی
- بھارتی مرد شعرا
- بھارتی ملحدین
- بھارتی ہندو
- مراٹھی زبان کے مصنفین
- مراٹھی شخصیات
- مراٹھی شعرا
- معاصر بھارتی فلاسفہ
- مہاراشٹر کی شخصیات
- مہاراشٹر کے شعرا
- ہندوتوا
- گاندھی کے قتل کے سازشی
- آزادی ہند کے فعالیت پسند
- مہاراشٹر سے آزادی ہند کے فعالیت پسند
- بیسویں صدی کے بھارتی ڈراما نگار اور ڈراما نویس
- بھارتی مرد ڈراما نگار اور ڈراما نویس