بندے ماترم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(وندے ماترم سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
بندے ماترم
بوندے ماتوروم (بنگالی تلفظ)؛ وندے ماترم (سنسکرت و ہندی تلفظ)
Bande Mataram 29 September 1907.jpg
بندے ماترم ہفت روزہ اخبار میں (1907ء)

قومی ترانہ Flag of India.svg بھارت
مصنف بنکم چندر چٹرجی، آنند مٹھ (1882ء)
موسیقی جادوناتھ بھٹاچاریہ
منتخب 24 جنوری 1950ء

بَنْدے ماتْرَم (بنگالی: বন্দে মাতরম্ دیوناگری: वन्दे मातरम्، لفظاً "اے مادر وطن میں سرجھکائے ہاتھ جوڑے کھڑا ہو کر تیری تعظیم بجا لاتا ہوں") ایک نظم ہے جو کے بنگالی زبان کے مصنف بنکم چندرا چٹوپادھیائے کی ناول آنند مٹھ سے لی گئی ہے۔ یہ 1882 میں شائع ہوئی تھی۔ یہ بنگالی اور سنسکرت زبان میں لکھی گئی تھی۔ یہ مادر وطن کو مذہب کا درجہ دیتی ہے۔ اسے تحریک آزادی ہند میں خوب پڑھا گیا اور پہلی دفعہ رابندر ناتھ ٹھاکُر نے 1896ء کے انڈین نیشنل کانگریس کے اجلاس میں اسے گایا۔

1950ء میں بھارتی حکومت نے اس کے ابتدائی مصرعوں کو قومی گیت کی حیثیت دی۔ یہ قومی ترانہ جَنا گَنا مَنا کے مساوی درجے کا حامل ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]