ونیسا کارلٹن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
ونیسا کارلٹن
ونیسا کارلٹن

معلومات شخصیت
پیدائش 16 اگست 1980 (38 سال)[1][2]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
رہائش نیشویل، ٹینیسی، ریاستہائے متحدہ
شہریت Flag of the United States.svg ریاستہائے متحدہ امریکا  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
شوہر جون مک کولے (شادی. 2013)
اولاد 1
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کولمبیا  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم در (P69) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ
  • گلوکارہ
  • گیت نگار
دور فعالیت 1998ء–تاحال
ویب سائٹ
ویب سائٹ vanessacarlton.com
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحات  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آئی ایم ڈی  بی - آئی ڈی (P345) ویکی ڈیٹا پر

ونیسا لی کارلٹن (پیدائش: 16 اگست 1980ء) امریکی گلوکارہ اور گیت نگار ہیں۔ اسکول آف امیریکن بیلے سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد، کارلٹن نے گلوکاری کا شعبہ اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے، یونیورسٹی کے زمانے ہی سے نیو یارک شہر کے شراب خانوں اور کلبوں میں گانا شروع کیا۔ پروڈیوسر پیٹر زیزو کے ساتھ ڈیمو ریکارڈ کرنے کے تین ماہ بعد، ونیسا نے اے اینڈ ایم ریکارڈز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔

ونیسا کا پہلا گیت، ’’اے تھاؤزنڈ مائلز (A Thousand Miles)‘‘ سال 2002ء میں بل بورڈ ہاٹ 100 میں پانچ سرِ فہرست گانوں میں شامل رہا۔ بعد ازاں، ان کے افتتاحی البم، ’’بی ناٹ نوباڈی (Be Not Nobody)‘‘ نے ریاستہائے متحدہ میں پلاٹینیم سند (platinum certification) حاصل کی (جو کسی البم یا گیت کی دس لاکھ کاپیاں فروخت ہونے پر دی جاتی ہے)۔ ان کے اگلے البم، ’’ہارمونیم (Harmonium)‘‘ اور ’’ہیروز اینڈ تھیوز (Heroes & Thieves)‘‘ پہلے البم جیسی کمائی نہ کرسکے۔ ونیسا نے اپنے چوتھے البم ریبٹس آن دی رن (Rabbits on the Run)‘‘ کو پیش کرنے کے لیے کسی ریکارڈ لیبل کمپنی کی تلاش کرنے سے قبل، اسے خود تخلیق کیا۔ ونیسا کا پانچواں اسٹوڈیو البم لبرمین (Liberman) اکتوبر 23، 2015ء کو ریلیز ہوا۔

زندگی اور گلوکاری کا سفر[ترمیم]

بچپن اور نوجوانی[ترمیم]

ونیسا کی پیدائش ملفورڈ، پنسلوانیا میں ہوئی۔ وہ ہوا باز ایڈمنڈ ’ایڈ‘ کارلٹن، اور پیانو فنکارہ اور اسکول میوزک ٹیچر، ہیڈی لی کے تین بچوں میں سب سے پہلی اولاد ہیں۔ ان سے چھوٹی ان کی بہن، گوئن، اور بھائی ایڈمنڈ ہیں۔ کارلٹن نصف روسی اور نصف اسکینڈینیوین ہیں، اور یہودی ہیں۔

موسیقی میں ان کی دلچسپی بچپن ہی سے تھی۔ دو سال کی عمر میں وہ ڈزنی لینڈ گئیں اور وہاں سے گھر واپسی پر انھوں نے پیانو پر ’’اٹس اے اسمال ورلڈ (It's a Small World)‘‘ بجایا۔ تب ان کی ماں نے ان کی تربیت کا آغاز کیا۔ انھیں کم عمری ہی سے کلاسیکی موسیقی کی تعلیم دی گئی۔ 9 سال کی عمر میں، ان کی دلچسپی بیلے رقص میں بڑھ گئی۔ 1994ء میں، ونیسا نے 14 سال کی عمر میں اسکول آف امیریکن بیلے میں داخلہ لے لیا۔ وہاں سے گریجویشن کے بعد، انھوں نے اپنی آبادی کے نائٹ کلبوں میں گلوکاری کرنے کا آغاز کیا۔ 2001ء میں اے اینڈ ایم ریکارڈز نے ان کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی: https://tools.wmflabs.org/wikidata-externalid-url/?p=345&url_prefix=http://www.imdb.com/&id=nm1216062 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اکتوبر 2015
  2. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: http://snaccooperative.org/ark:/99166/w65t6z49 — بنام: Vanessa Carlton — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017