ونے پاٹھک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ونے پاٹھک
 

معلومات شخصیت
پیدائش 12 جولا‎ئی 1968ء (56 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دھنباد  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ اسٹونی بروک
الہ آباد یونیورسٹی  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ٹیلی ویژن میزبان،  فلم ساز،  اداکار،  ٹیلی ویژن اداکار  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ونے پاٹھک ایک بھارتی اداکار ہیں جنھوں نے "کھوسلہ کا گھوسلا"، "بھیجا فرائی"، "آئس لینڈ سٹی" اور "جانی غدار" سمیت کئی فلموں میں اداکاری کی، انھیں شہرت فلم کھوسلا کا گھوسلا میں آصف اقبال کے کردار سے ملی، اس کے بعد بھیجا فرائی میں بھی ان کے اداکاری کو ناظرین اور ناقدین نے بہت سراہا۔ انھوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم "رب نے بنادی جوڑی" میں بھی معاون کردار نبھایا تھا۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

ونے پاٹھک ضلع بھوج پور، بہار میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم  وکاس ودیالہ، رانچی سے حاصل کی۔ جہاں وہ 1982 کے بیچ کے سابق طالب علم تھے۔  انھوں نے گریجویشن الہ آباد یونیورسٹی سے حاصل کی اور پھر ریاست ہائے متحدہ امریکا میں اعلی تعلیم کے لیے چلے گئے۔

کیریئر[ترمیم]

ونے پاٹھک نے اسٹونی بروک اسٹیٹ یونیورسٹی نیویارک میں کئی تھیٹر ڈراموں  میں کام کیا۔ بالی ووڈ میں ونے پاٹھک نے اداکاری کی ابتدا چھوٹے موٹے کرداروں سے کی۔  کامیڈی فلم  کھوسلہ کا گھوسلا  میں ان کے کردار سے ان کو پہچان ملی۔  جلد ہی اس کے بعد کامیڈی فلم  بھیجا فرائی  میں ان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ 1999ء میں انھوں نے ٹیلی ویژن سیریز ہپ ہپ ہررے میں ونے کا کردار ادا کیا۔ انھوں نے ایک فلم بھی پروڈیوس کی جس کا نام  دسویدانیا  (روسی زبان میں اس کا مطلب الوداع ہے) تھا، اس فلم کی کہانی ایک عام آدمی کی ہے جو ایک مرض کی وجہ سے مرنے والا ہے مگر وہ اس سے پہلے لوگوں کو اچھی طرح الوداع کہنا چاہتا ہے۔  ونے پھاٹک نے اپنے ساتھی فنکار کے ساتھ ساتھ اچھے دوست رنویر شورے  کے ساتھ ٹیلی ویژن شو OYE میں بھی میزبانی کی۔ 

اپنے  دوست اور شریک فنکار  رنویر شورے  کے ساتھ ہی انھوں نے ایک ٹاک شو رنویر ونے اور کون؟۔ میں بھی میزبانی کے فرائض انجام دئے۔  [1] یہ دونوں فنکار مزید دیگر ٹیلی ویژن شو   ہاؤس اریسٹ اور دنیا گول ہیں میں بھی کام کیا۔ اس کے علاوہ ونے پاٹھک، اپنے دوست رنویر شورے ، سریش مینن اور گورو گھیرا کے ساتھ ایک کامیڈی شو گریٹ انڈین لافٹر شو کا بھی حصہ رہے۔ انھوں نے اسپورٹس شو کرکٹ کریزی ود شورے کی بھی میزبانی کی۔

ونے پاٹھک نے 2005ء میں کینیڈین ٹیلی ویژن کی ایک انگریزی فلم مرڈر انویلڈ میں انسپکٹر گرپال بخش کا ایک معمولی کردار نبھایا۔

اس کے بعد ونے پاٹھک نے کئی ہندی فلموں مثلاً جانی غدار ، آجا نچلے،  کھویا کھویا چاند چاند اور رب نے بنادی جوڑی  اور مائی نیم از خان میں بھی کام کیا۔ 

ونے پاٹھک  کی دیگر مشہور فلمیں جن میں انھوں نے اہم اور مرکزی کردار نبھائے ان میں  بھیجا فرائی2، دی فلم ایموشنل اتیاچار، چلو دلّی، اوُٹ پٹانگ، تیرے میرے پھیرے، پپو کانٹ ڈانس سالہ اور آئس لینڈ سٹی شامل ہیں۔

ونے پاٹھک دیپک بھانوشالی کے ساتھ  ونس مور اسٹوڈیوز کے محل وقوع پر

ذاتی زندگی[ترمیم]

ونے پاٹھک نے سونیا سہائے سے شادی کی ہے[2]

فلموں کی فہرست[ترمیم]

ٹیلی ویژن[ترمیم]

سال ٹی وی سیریل کردار ٹی وی چینل زبان نوٹ
2001 کہانیاں پوری فلمی ہے میزبان/پرستتکرتا سونی سیٹ میکس ہندی

اداکار[ترمیم]

سال فلم کردار زبان نوٹ
2015 گور ہری داستان گور ہری داس ہندی
آئس لینڈ سٹی ہندی 
چڑیا بالی ہندی
بدلہ پور ہرمن ہندی 
بجاتے رہو منٹو حسن ہندی 
2012 وِنڈ آف چینج ہارڈی انگریزی
فاتسو! ہندی 
میکسیمم ہندی 
2011 پپو کانٹ ڈانس سالہ ودیادھر آچاریہ ہندی 
تیرے میرے پھیرے ہندی 
بھیجا فرائی 2 بھارت بھوشن ہندی 
جو ڈوبا سو پار ہندی 
اُوٹ پٹانگ ہندی
چلو دلّی منو گپتا ہندی 
ایک تھو چانس ہندی
2010 انتروند مدھوکر شاہی ہندی 
دی فلم ایموشنل اتیاچار جوئے
مائی نیم از خان جتیش ہندی
2009 رات گئی بات گئی امیت ہندی
کوئیک گن مورگن چتر گپت ہندی
اسٹرئیٹ مسٹر پینو پٹیل ہندی
2008 اوہ، مائی گاڈ راجیندر دوبے ہندی
دساویدانیا امر کول ہندی پروڈیوسر و ہدایتکار
رب نے بنادی جوڑی بلوندر"بوبی" کھوسلا ہندی
وایا ڈارجلنگ انسپکٹر روبن دت ہندی
مٹھیا رام بھائی ہندی
منورما سکس فیٹ انڈر سب انسپکٹر برج موہن ہندی 
2007 جانی غدار پرکاش ہندی 
آجا نچلے مسٹر چوجر ہندی
بھیجا فرائی بھارت بھوشن ہندی
سے سلام انڈیا مسٹر چوپڑا ہندی 
2006 کھوسلا کا گھوسلا آصف اقبال ہندی 
مکسڈ ڈبل ونے ہندی
2005 مرڈر انویلڈ انسپکٹر گرپال داس
2003 جسم ڈی سی پی سدھارتھ ہندی 
2000 ہر دل جو پیار کرے گا مونٹی ہندی 
1999 ہم دل دے چکے صنم ترون ہندی 
1998 فائر تاج محل پر گائیڈ
بمبے بوائز چائے والا ہندی ہدایتکار

پروڈیوسر[ترمیم]

سال فلم
2008 دساویدانیا

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]