وکیل فاروقی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ٹی وی اداکار و اسٹیج ڈراموں کے ہدایت کار، لکھاری

پیدائش[ترمیم]

وکیل فاروقی[1] 21 اگست 1948ء کو پیدا ہوئے،[2]

تعلیم[ترمیم]

علامہ اقبال کالج آف کامرس سیالکوٹ سے 1968ء کو تعلیم مکمل کی،

فنی زندگی[ترمیم]

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی سے وابستگی رہی، اس سے قبل ملتان آرٹس کونسل میں بھی کام کیا[3] پی ٹی وی کے کلاسیک سیریل آخری چٹان میں چنگیز خان کے بیٹے ’جوجی‘ کے تاریخی کردار سے بے حد مشہور ہوئے۔ مرحوم صاحب طرز اداکار تھے، ان کی آواز ان کی پہچان بنی، اپنے منفرد لب و لہجے کی بدولت ہی پی ٹی وی کے اُس دور میں اے کلاس کیٹیگری میں جگہ بنائی جب قد آور نام اس ادارے سے وابستہ تھے۔ وکیل فاروقی نے 1966ء میں زمانہ طالب علمی ہی میں ریڈیو پاکستان کے بزم طلبہ میں شرکت کی اور گلوکاری سے آغاز کیا، تاہم اس کے بعد گانا چھوڑ کر اناؤنسر بنے اور صداکاری شروع کی۔ اس کے بعد پی ٹی وی کو جوائن کیا اور اپنے پہلے ڈرامے ’چور’ میں کام کیا۔ 1968ء میں ایک لائیو پلے میں بھی کام کیا۔

وکیل فاروقی نے مشہور ڈراموں میں کام کیا، جن میں خدا کی بستی میں ایس ایچ او کا کردار، 73 میں منٹو راما کے دو کھیل، کارواں، خلیج، منڈی، تعبیر شامل ہیں۔ ان کا پہلا سیریل ’بہادر علی‘ تھا جس میں انھوں نے پہلوان کا کردار کیا تھا، اس کے بعد آخری چٹان کا کردار جوجی ان کی شناخت بن گیا۔

انھیں شکوہ تھا کہ بہادرعلی‘ اور آخری چٹان‘ میں ان کے کردار یقینی طور پر ایوارڈ کے مستحق تھے لیکن پی ٹی وی انتظامیہ نے انھیں نظر انداز کیا۔ گورنر سندھ نے 2012ء میں ان کا نام پرائیڈ آف پرفارمنس کے لیے چنا مگر فائنل لسٹ میں نہ آ سکے۔

سیاحت[ترمیم]

وکیل فاروقی کو سیاحت کا بھی شوق تھا، انھوں نے ستّر کی دہائی میں 45 ممالک کی سیاحت کی، ان میں مصر ، یورپ، لاطینی امریکا، افغانستان، بلغاریہ وغیرہ شامل ہیں۔ مرحوم نے زندگی بھر شادی نہیں کی۔[4]

پروگرامز[ترمیم]

ان کے پیش کردہ اہم پروگرامز یہ رہے،

  • آج رنگ ہے، (امیر خسرو سے متعلق)
  • اکیسویں صدی کے مرزا غالب (ٹیلی فلم)
  • بہادر علی
  • آخری چٹان
  • خدا کی بستی
  • کارواں
  • خلیج منڈی

وفات[ترمیم]

26 دسمبر 2019ء کو کراچی میں رحلت فرما گئے،[5]

حوالہ جات[ترمیم]

حوالہ جات

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 26 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 دسمبر 2019 
  2. https://m.facebook.com/vakeelfarooqi48/about?nocollections=1&lst=100012017462971%3A100009524853565%3A1577320964
  3. https://m.facebook.com/vakeelfarooqi48/about?lst=100012017462971%3A100009524853565%3A1577321581
  4. https://urdu.arynews.tv/
  5. https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=10156906891390496&id=665520495