وہاب پورہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گاؤں
ملکبھارت
ریاستجموں و کشمیر
ضلعبڈگام
زبان
 • مادری زبانکشمیری
 • سرکاریانگریزی، اردو، ہندی، فارسی اور عربی

وہاب پورہ ایک گاؤں کا نام ہے جو بڈگام سے دس اور سری نگر سے اکیس کلومیٹر دور ہے۔ اس کی کل آبادی اٹھارہ ہزار نفوس پر مشتمل ہے جن میں دس ہزار مرد اور آٹھ ہزار عورتیں شامل ہیں۔ وہاب پورہ کا کل رقبہ چھ کلومیٹر مربع ہے۔ المہدی چوک اس کا خاص علاقہ ہے۔ اس گاؤں کی شرح تعلیم تقریباً 91.90 فی صد ہے۔ اس کے کل چھ محلے ہیں جن میں موسوی آباد، چنار چوک، وٹی پورہ، گنائ پورہ، ٹینگہ پورہ اور نئ کالونی شامل ہیں۔ المہدی چوک موسوی آباد کا ایک حصہ ہے۔اسی گاؤ ں میں شہید آغا میر سید باقر الموسوی المعرف آغا کرمانی رح کا مزار بھی واقع ہے۔ جہاں پر ہر سال آستان بنڈار منایا جاتا ہے۔ گریند-وہاب پورہ سانحہ طیارہ اسی علاقے سے مربوط ہے۔

آستان عالیہ[ترمیم]

آغا میر سید محمد باقر موسوی کا مزار بھی یہاں واقع ہے۔

Astan Aaliyah of Aga Syed Baqir Kirmani

اسکول[ترمیم]

  • امامیہ پبلک ہائی اسکول
  • گورنمنٹ ہائی اسکول
  • راہ اسلام تعلیمی مرکز یا راہ اسلام آرگنائزیشن
راہ اسلام آرگنائزیشن کا دفتری نشان
  • جیو پروفیشنل اسکول
  • تنظیم المکاتب
  • گرلز پرائمری اسکول
  • بائز پرائمری اسکول

کوچہ موسویان[ترمیم]

کوچہ موسویان بانی راہ اسلام آرگنائزیشن کی دفتری رہائش ہے۔ جو المہدیؑ چوک میں واقع ہے۔ کوچہ موسویان کو موسویت اینکلو "Mosviat Enclave" بھی کہا جاتا ہے۔

کھیل کا میدان[ترمیم]

مودان اس علاقے کا سب سے بڑا میدان ہے۔ یہ میدان اخروٹ کے درختوں کے ساتھ بھرا ہوا ہے۔اور یہی درخت اس میدان کی شان کو بڑھاتے ہیں۔

آمدورفت[ترمیم]

یہ گاؤں بڈگام،سری نگر،ماگام،بیروہ سے کئی سڑکوں کے ذریعے جڑا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ریل کے ساتھ بھی جڑا ہوا ہے۔ بڈگام ریلوے اسٹیشن اس کا نزدیکی اسٹیشن ہے۔

مذاہب
مذہب فیصد
شیعہ اسلام
  
85%
سنی اسلام
  
10%
نور بخشی اسلام
  
05%
باقی
  
0%
آبادی کی مذاہب میں تقسیم
آبادی کی تقسیم
فیصد
مرد
  
55.00%
عورتیں
  
45.00%
آبادی میں تذکیر تانیث

حوالہ جات[ترمیم]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔