ویب براؤزر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ویب براؤزر (انگریزی: Web Browser) ایک ایسا سوفٹویئر اطلاقیہ (software application) ہے جو متن، تصاویر اور دیگر معلومات کو ڈسپلے (display) کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے؛ یہ تمام معلومات ورلڈ وائڈ ویب یا www پر موجود کسی بھی ویب سائٹ کے ویب پیج پر بھی موجود ہو سکتی ہیں یا پھر کسی لین (local area network) پر۔ اور ویب پیج پر نظر آنے والے متن یا عکس پر ورائی ربط ہوتے ہیں جو جو اس کو کسی دوسرے صفحہ یا کسی دوسرے ویب گاہ سے مربوط کرتے ہیں۔ اس طرح ایک ویب براؤزر صارف کے لیے بآسانی اور سرعت سے، ان معلومات تک رسائی کو ممکن بناتا ہے جو ورلڈ وائڈ ویب کے مختلف صفحات پر پھیلی ہوتی ہیں۔

کچھ براؤزر[ترمیم]

گوگل کروم، اوپیرا، موزیلا فائرفاکس، انٹرنیٹ ایکسپلورر، ایپل سفاری وغیرہ مختلف اور جدا جدا سہولیات کے ساتھ دستیاب ہیں۔