ویتل پہاڑ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویتل پہاڑ
ویتل پہاڑ
بلند ترین مقام
بلندی1,371.6 میٹر (4,500 فٹ)
اسما
ترجمہVaithal Mala (ملیالم)
جغرافیہ
صفحہ ماڈیول:Location map/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔
ویتل پہاڑ is located in کیرلا
ویتل پہاڑ
سلسلہ کوہمغربی گھاٹ
کوہ پیمائی
آسان تر راستہپوٹن پلاو سے کڈیان ملا کے ذریعے

ویتل پہاڑ بھارت کی ریاست کیرالا کے کنور ضلع میں واقع ایک پہاڑی مستقر ہے۔ یہ پئیتل ملا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ سطحِ بحر سے 1372 میٹر (4500 فٹ) بلند ہے۔ یہ کنور ضلع کی سب سے بلند چوٹی ہے۔[1] اس پہاڑ میں گھنے جنگلات پائے جاتے ہیں۔ وادی میں ایک سیاحتی تفتیش گاہ اور رہائش گاہ موجود ہیں۔ یہ کنور سے 65 کلومیٹر دور ہے۔ پئیتل ملا سیاحتی کوہ پیماؤں کے لیے دلچسپ مقام ہے۔

خصوصیات[ترمیم]

ویتل پہاڑ کا علاقہ گہرے کہرے سے محیط ہے۔ یہاں کئی کمیاب دوائی پودے پائے جاتے ہیں۔ یہاں ویتل کُنڈ، ایژرا کُنڈ کے نام سے دو آبشاریں ہیں۔ ویتل پہاڑ کے دو کلومیٹر شمال میں کورگ جنگلات موجود ہیں۔ مناظر سے لطف اندوز ہونے کی لیے پہاڑ کے اوپر ایک مشاہدہ گاہ موجود ہے۔

پہچنے کا راستہ[ترمیم]

ویتل پہاڑ ضلعی پایۂ تخت کنور سے 65 کلومیٹر دور ہے۔ کنور کے تلی پرمبا سے پوٹن پلاؤ تک بس خدمات ہیں۔ وہاں سے 6 کلومیٹر دور تک جیپ خدمات دستیاب ہیں۔ جو پر ہمت سفری مہم کے لیے آمادہ ہیں وہ آلاکوڈ، کاپی ملا، منجاپُل کے ذریعے یا پاتن پارا، کارامرم تٹ کے ذریعے یا کُڈیان ملا، مونور کوچی کے ذریعے سے بھی یہاں پہنچ سکتے ہیں۔

سیاحت کی ترقی[ترمیم]

یہاں کی سیاحت کے امکانات کے پیشِ نظر حکومت یہاں کی ترقی کو خاص اہمیت دیتی ہے۔ پہاڑ میں موجود آبشار کے نظارے کے لیے ایک معلق پل تعمیر کی ہے۔ اس کے علاوہ رہائشی سہولیات اور پہاڑ کے راستے وغیرہ کی ترقی کے لیے کام جاری ہے۔

سیاحت اور ماحولیات[ترمیم]

یہ قابلِ غور ہے کہ یہاں پہنچنے والے سیاحوں سے ماحولیات کو نقصان پہنچتا ہے۔ حال ہی میں محکمۂ جنگلات کی ایک صفائی مہم کے ذیعے دو لاری بھر کے کوڑے کچرے اور خالی بوتلیں یہاں سے نکلوا دیں۔

تصاویر[ترمیم]

ویتل پہاڑ سے ایک منظر
پہاڑ کے اوپر سے ایک منظر
ویتل پہاڑ
پہاڑ تک جانے کا جنگلی راستہ

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Highest peak of Kannur"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جولا‎ئی 2015 

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]