وینکوور ریپ ریلیف اینڈ ویمن شیلٹر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

وینکوورزیادتی ازالہ اور خواتین پناہ گاہ کینیڈا کا سب سے طویل چلنے والا زیادتی بحران(rape crisis) مرکز ہے۔[1]

وینکوور ، برٹش کولمبیا میں واقع پناہ گاہ 1973 میں قائم کی گئی تھی۔ اس ادارے میں ان خواتین کو ان مردوں سے پناہ دی جاتی ہے جو ن کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث رہے ہوں بشمول باپ ، شوہر ، بیٹے ، جاگیردار۔ یہ کینیڈا کے جنسی حملہ مراکز کی تنظیم (CASAC) کا ایک رکن [2] ادارہ ہے ۔ یہ ایک آزاد ، غیر سرکاری گروہ ہے[3]۔

خدمات[ترمیم]

یہ گروپ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے چوبیس گھنٹے خفیہ بلا معاوضہ کام کرتا ہے۔ یہ خواتین کے خلاف تمام تر تشدد کو ختم کرنے کے لیے کام کرتا ہے ، جس میں "جنسی حملہ ، بیوی پر حملہ ، بدکاری ، جسم فروشی اور جنسی ہراساںگی " شامل ہے۔و5و ان کی ویب گاہ کے مطابق یہ مشن نہ صرف رہائش ، تعلیم ، وسائل اور خواتین کے لیے مدد فراہم کر کے مکمل کیا جاتا ہے بلکہ نسل ، طبقے ، نوآبادیات کے مسائل کے حل کے لیے بھی کوشاں ہیں۔و6و وینکوور ریپ ریلیف اور ویمن شیلٹر ستائیس اجتماعی ارکان پر مشتمل ہے جو پناہ گاہ میں کام کرتے ہیں جن میں سے دس عملہ ہے۔ وہ وینکوور کی آبادی کی نمائندگی کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور اس وجہ سے ایک تہائی خواتین ہم جنس پرست خواتین کے طور پر شناخت کی جاتی ہیں، ایک تہائی مزدور طبقے کی خواتین ہیں اور ان میں سے تقریبا آدھی رنگین خواتین کے طور پر شناخت کرتی ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Lisa Steacy (13 April 2016)۔ "Opinion: Vancouver Rape Relief stands by women"۔ Vancouver Sun 
  2. Lakeman, Lee & Jay 2004, pp. 210–211.
  3. "About Us"۔ 11 فروری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2012