مندرجات کا رخ کریں

وینیتا بالی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
وینیتا بالی
Vinita Bali, Managing Director & CEO of Britannia Industries

معلومات شخصیت
پیدائش 11 نومبر 1955ء
بنگلور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش بنگلور
قومیت بھارتی
عملی زندگی
مادر علمی دہلی یونیورسٹی
جے بی آئی ایم ایس (ایم بی اے)
مشیگن اسٹیٹ یونیورسٹی
پیشہ بریٹانیہ کی ایم ڈی

وینیتا بالی ایک بھارتی تجارتی خاتون ہیں۔ وہ بریٹانیا انڈسٹریز لیمیٹیڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔[1]

تعلیم

[ترمیم]

1975ء میں وینیتا بالی نے معاشیات کی ڈگری لیڈی شری رام کالج فار ویمن، دہلی یونیورسٹی سے حاصل کیا۔ انھوں نے جمنالال بجاج انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ اسٹڈیز سے ایم بی اے مکمل کیا۔ انھیں مشیگن اسٹیٹ یونیورسٹی، ریاستہائے متحدہ امریکا کے لیے اسکالرشپ حاصل کیا اور اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز پر انٹرن کے طور پر کام کیا۔[2]

کیریئر

[ترمیم]

وینیتا کی پہلی ملازمت وولٹاس کے لیے تھی، جہاں انھوں نے ایک سافٹ ڈرنک رسنا کو بازار میں متعارف کروایا۔ وہ کیڈبری کے بھارتی ڈیویژن کے ساتھ بھی 14 سال کام کر چکی ہیں، جس کے دوران انھوں نے کمپنی کے بازاروں کو بھارت اور افریقا تک توسیع دی۔ 1994ء میں کوکا کولا نے انھیں اپنا مارکٹنگ ڈائریکٹر بنایا اور بعد میں وہ لاطینی امریکا کے لیے بازارکاری کے لیے نائب صدر بنا دی گئی۔[3][4] وہ 2003ء میں وہ کوکا کولا سے علاحدہ ہوئیں اور زائمن گروپ کے لیے کام کرنے لگی۔ وہ اس گروپ کی اٹلانٹا شاخ کے لیے مینیجنگ پرنسپل اور بزنس اسٹریٹیجی کی ہیڈ بنا دی گئیں۔[2]

2005ء میں وینیتا بالی نے ان ذمے داریوں کو چھوڑکر بھارتی غذائی کمپنی بریٹانیہ انڈسٹریز میں چیف ایگزیکیٹیو آفیسر کے طور پر شامل ہوگئیں۔ وہ بالآخر 2006ء میں مینیجنگ ڈائریکٹر بنا دی گئیں۔ ان کی زیر ہدایت بریٹانیہ کا منافع تگنا ہو کر $841 ملین ہو گیا۔[5] بالی کو بزنس وومن آف دی یر ایوارڈ 2009ء میں اکنامک ٹائمز ایوارڈز کی جانب سے دیا گیا تھا۔[6] اسی سال بالی نے بریٹانیہ نیوٹریشن فاؤنڈیشن قائم کیا جو بچوں کی قلت تغذیہ کا مقابلہ مقوی بسکٹ کے ذریعے کرتا ہے۔ وہ اپنے اس فاؤنڈیشن سے جڑے کام کی وجہ سے کاروباری اداروں کی سماجی ذمے داری کا ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔[7] In 2011, فوربس میگزین named her on its list of "Asia's 50 Power Businesswomen".[5] وینیتا گلوبل الائینس فار ایمپرووڈ نیوٹریشن (گین) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی صدرنشین ہیں۔

وینیتا بالی اور ڈاکٹر بالا گریٹ لیکس انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ میں

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Naazneen Karmali (31 جنوری 2012)۔ "Britannia's Tough Cookie"۔ فوربس میگزین۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-03-10 {{حوالہ خبر}}: استعمال الخط المائل أو الغليظ غير مسموح: |اخبار= (معاونت)
  2. ^ ا ب "Management Team: Vinita Bali"۔ Britannia Industries۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-03-06
  3. "Vinita Bali"۔ Businessweek۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-04-07 {{حوالہ ویب}}: استعمال الخط المائل أو الغليظ غير مسموح: |ناشر= (معاونت)
  4. "Meet Vinita Bali, Britannia CEO"۔ ریڈف ڈاٹ کوم Money۔ 8 نومبر 2004۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-04-07
  5. ^ ا ب "Asia's 50 Power Businesswomen: Karen Agustiawan"۔ Forbes۔ مارچ 2012۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-03-06
  6. "ET Awards 2009 winners" Economic Times, 25 August 2009.
  7. "Britannia Industries get CSR Award"۔ The Hindu۔ 12 دسمبر 2010۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-03-06