وین انٹرپرائزز
| وین انٹرپرائزز | |
|---|---|
وین انٹرپرائزز کا لوگو | |
| اشاعتی معلومات | |
| ناشر | ڈی سی کامکس |
| پہلا ظہور | بیٹ مین #307 (جنوری 1979ء) |
| تخلیق کار | باب ہینی (مصنف) جیم اپارو (آرٹسٹ) |
| معلومات قصہ | |
| قسم کاروبار | صنعتی اتحاد (مخلوط کمپنی) |
| بنیاد | گوتھم شہر |
| مالک | تھامس وین بروس وین جوکر |
| ملازم | لوسیئس فاکس |
وین انٹرپرائزز (Wayne Enterprises)، جسے وین کارپ (WayneCorp)، وین انڈسٹریز (Wayne Industries)، وین فاؤنڈیشن (Wayne Foundation) اور وین ٹیک (WayneTech) کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے، ڈی سی کامکس کی شائع کردہ امریکی کامک کتابوں میں ظاہر ہونے والی ایک فرضی کمپنی ہے، جو عام طور پر سپر ہیرو بیٹ مین سے منسلک ہے۔ وین انٹرپرائزز ایک بڑی اور ترقی پزیر ملٹی نیشنل (بین الاقوامی) کمپنی ہے۔
اس امریکی متنوع ملٹی نیشنل صنعتی اتحاد (مخلوط کمپنی) کے مالک اور چیئرمین تھامس وین اور مارتھا کین کے بیٹے بروس وین ہیں۔ وین انٹرپرائزز کا ہیڈ کوارٹر وین ٹاور، گوتھم شہر میں واقع ہے۔[1][بہتر ماخذ درکار]
وین انٹرپرائزز اور وین فاؤنڈیشن کو زیادہ تر بروس کے بزنس مینیجر لوسیئس فاکس چلاتے ہیں۔ فاکس، بروس کی طرف سے کمپنی کے بیشتر فیصلے کرتے ہیں، کیونکہ بروس کا زیادہ تر وقت بطورِ وِجیلانٹی (خود ساختہ قانونی محافظ) بیٹ مین کی ذمہ داریوں میں صرف ہوتا ہے۔
2020ء کی کہانی دا جوکر وار میں، جوکر وین انٹرپرائزز کا کنٹرول سنبھال لیتا ہے اور وین خاندان کی پوری دولت چوری کر لیتا ہے، جسے وہ بعد میں گوتھم میں تباہی مچانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ آخر کار بروس وین، وین انٹرپرائزز کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیتا ہے اور جوکر کو ہمیشہ کے لیے کمپنی سے نکال باہر کرتا ہے۔
- ↑ "Wayne Enterprises – A Modern Company with Traditional Roots"۔ 19th Century۔ 2019-10-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا