ویٹ الرجی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ویٹ الرجی (انگریزی: Wheat allergy) ایک الرجی ہے جو گندم کھانے سے ہوتی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ویٹ الرجی امیون سسٹم (مدافعتی نظام) کی خرابی کا نام ہے، یعنی جسم کا مدافعتی نظام کسی وجہ سے گلوٹن (Glutton) کو دشمن قرار دے کر اپنے ڈیٹا میں فیڈ کرلیتا ہے، پھر جونہی جسم میں گلوٹن والی شے (جس کا بڑا ذریعہ گندم ہے) داخل ہوتی ہے تو مدافعتی نظام اس دشمن کو ختم کرنے کے درپے ہوجاتا ہے اور جسم کا ہر وہ سیل جس میں گلوٹن ہو اسے جسم سے خارج کرنا شروع کردیتا ہے، نتیجتا جسم غذا کے تمام فوائد سے محروم رہتا ہے۔

علامات[ترمیم]

ویٹ الرجی ہونے کی بڑی نشانی یہ ہوتی ہے کہ خون میں ہوموگلوبین کی مقدار باوجود آئرن سپلیمنٹ کے مسلسل کم رہتی ہے اور گاہے بگاہے موشن ہوجاتا ہے یا پیٹ میں گیس ہوجاتی ہے۔ ان علامات کے شکار لوگوں کو معالج کے مشورے سے ویٹ الرجی کا ٹیسٹ کروانا چاہیے۔

احتیاط و علاج[ترمیم]

جن لوگوں کو یہ ہو انھیں گندم اور اس سے متعلق (جیسے میدہ) ہر شے سے احتیاط کرنا چاہیے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ویٹ الرجی میں چار چیزوں سے احتیاط کرنا ہوتی ہے: Barely, Rai, Oats, Wheat جن کا مخفف BROW بنتا ہے۔ویٹ الرجی کے شکار لوگوں کو چاہیے کہ وہ چاول کا استعمال کریں ۔ پیکٹ میں بند شے (مثلا چاکلیٹ) خریدتے ہوئے اس پر دیے گئے اجزاء کو ضرور پڑھ لینا چاہیے کہ آیا ان میں گندم وغیرہ سے متعلق کوئی شے تو نہیں۔ اچھی کمپنیاں تو باقاعدہ جلی حروف میں Wheat یا Oats یا Glutton لکھتی ہیں۔ سویا ساس میں بھی گلوٹن ہوتا ہے اس سے بھی احتیاط کرنا چاہیے۔ بعض کمپنیوں کے کارن سیریلز میں بھی اس کی ملاوٹ ہوتی ہے اگرچہ وہ لکھتے نہیں جس کی ایک مثال فوجی کارن فلیکس ہے (کچھ لوگوں نے اس کا باقاعدہ ٹیسٹ کروایا ہے)۔ ویٹ الرجی میں ایک نہایت اہم چیز Cross Contamination سے بچنا ہے جس کا لوگ خیال نہیں رکھتے۔ جس توے پر گندم کی روٹی پکتی ہے اس پر ویٹ الرجی والے کے لیے کچھ نہیں پکانا، جس ہاتھ سے آٹا گوندھا اگر اسے اچھی طرح دھوئے بغیر اسی سے ویٹ الرجی والے کا آٹا گوندھ لیا تو ناخنوں میں پھنسا ہوا آٹا اسے متاثر کر دے گا۔ یاد رہے ہ ویٹ الرجی کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ جسم کی ایک کیفیت کا نام ہے، جس طرح کسی کو ڈسٹ الرجی ہوتی ہے یہ اسی طرح کی الرجی ہے۔ احتیاط نہ کرنے کی صورت میں یہ کسی بڑی بیماری کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ ایلوپیتھی میں اس مرض کا علاج نہیں۔ البتہ بعض ھومیو پیتھ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ویٹ الرجی اگر کم سطح کی ہو تو اس کا علاج ہو سکتا ہے


حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

Classification
اس مضمون«‌ویٹ الرجی» کا عنوان غیر اردو زبان یا اردو کلمہ نویسی میں ہے۔:

«‌ویٹ الرجی» کا اردو متبادل ہوسکتا ہے۔ اردو متبادل ہونے کی صورت میں تبادلۂ خیال:ویٹ الرجی پر اردو نام کا حوالہ دے کر «‌ویٹ الرجی» کو اردو عنوان کے صفحے پر منتقل کر دیں۔

  کلمہ نویسی کے بارے میں جاننے کیلئے یہاں کلک کریں