مندرجات کا رخ کریں

ویکیپیڈیا:آئین ویکیپیڈیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


  • دیگر منصوبہ ساز صفحات
ویکیپیڈیا:بہتر سے بہتر
ویکیپیڈیا:مجلس مصالحت
ویکیپیڈیا:منتظمین

یہ صفحہ ان تمام اصولوں پر مشتمل ہوگا جن پر عمل کروانا تمام صارفین پر فرض ہے۔

  • کسی بھی صارف کو فحش نام رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی
  • کسی بھی صارف کو ایسا نام رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی جس سے کسی بھی قوم کی روحانی یا دینی وابستگی ہو یا وہ کسی بھی قوم کے لیے قابل احترام ہوں۔ ایسے صارفین کا غیر معینہ مدت کے لیے داخلہ ممنوع کیا جائے۔
  • تبادلہ خیال کے صفحات میں سے کوئی تحریر خود مصنف کے علاوہ اس صورت میں خذف کی جا سکتی ہے کہ اس میں کسی کی تحقیر کی گئی ہو۔
  • تمام صارفین پر لازم ہے کہ ایک دوسرے کے مراتب کا لحاظ رکھیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں داخلہ ممنوغ کیا جا سکتا ہے۔

مبادیات

ویکیپیڈیا کی تمام ہدایات و حکمت عملیاں پانچ بنیادوں پر استوار ہیں، ذیل میں انہی پانچ بنیادوں کی تعریف پیش کی گئی ہے۔

Blue pillar ویکیپیڈیا ایک دائرۃ المعارف ہے۔ جہاں معلومات عمومی موسوعات، کتابوں اور رسائل سے باحوالہ پیش کی جاتی ہیں۔ یہاں اصل تحقیق پیش کرنے کی قطعا اجازت نہیں اور جو مواد یہاں درج کیا جائے وہ قابل اعتماد ذرائع سے اخذ کردہ ہونا ضروری ہے۔ چنانچہ ایسا مواد جس کا کوئی حوالہ پیش نہ کیا گیا ہو حذف کیا جاسکتا ہے، لہذا اپنی معلومات کے ماخذ ضرور درج کریں۔ نیز ویکیپیڈیا اپنی آراء و خیالات، نظریات و افکار کے اظہار اور اپنے تجربات وتجزیے بیان کرنے کی جگہ نہیں ہے، نہ ہی یہ کوئی سیاسی منبر، انارکی اور جمہوریت کی تجربہ گاہ ہے؛ یہاں حوالہ جات من وعن نہیں رکھے جاتے۔ بلکہ ویکیپیڈیا میں ن منصوبوں پر عمل کیا جاتا ہے اور ان کے فروغ کی کوششیں کی جاتی ہیں۔
 
Green pillar ویکیپیڈیا میں معتدل نقطہ نظر اختیار کیا جاتا ہے۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ تمام مضامین میں معتدل نقطہ نظر اختیار کیا جائے، فرقہ وارانہ، متعصب اور جانبدارانہ نقطہ نظر سے گریز کیا جائے، تاہم اس کوشش میں حقائق کا چہرہ مسخ نہیں کیا جاتا۔ بعض اوقات مضمون کے متعلق متعدد نقطہائے نظر موجود ہوتے ہیں اور معلومات کی فراہمی کی غرض سے انہیں بیان کرنا ضروری ہوتا ہے، ایسی صورت میں تمام نقطہائے نظر کو بیان کر دیا جاتا ہے، لیکن صحیح اور غلط کا فیصلہ نہیں کیا جاتا اور نہ ہی کسی کے حق میں رائے دی جاتی ہے۔ اگر کسی مضمون کے مواد پر اس طرح کی اختلافی بحث چھڑ جائے تو صفحہ میں {{مشکوک}} چسپاں کر دیا جاتا ہے اور تفصیلات صفحہ تبادلۂ خیال پر رکھ دی جاتی ہیں، پھر حل نزاع کی ہدایات کی پیروی کی جاتی ہے۔
 
Yellow pillar ویکیپیڈیا آزاد مواد دائرۃ المعارف ہے، جسے ہر ایک استعمال، ترمیم، اصلاح اور تقسیم کرسکتا ہے۔ یہاں شائع شدہ مواد جی این یو عمومی العوام اجازہ کے تحت تصور کیا جاتا ہے، نیز یہاں موجود مضامین اور دیگر مواد کسی کی ملکیت نہیں بلکہ ان میں کسی بھی وقت کوئی بھی شخص بے رحمی سے ترمیم وتقسیم کرسکتا ہے۔ براہ کرم حقوق نسخہ کو پامال نہ کریں، ادبی سرقہ سے گریز کریں اور نہ ایسا کوئی مواد پیش کریں جو جی این یو عمومی العوام اجازہ سے معارض ہو۔
 
Orange pillar تمام صارفین آپس میں باہمی احترام اور شائستگی کو برقرار رکھیں۔ تمام صارفین باہم عزت سے پیش آئیں خواہ فکر و نظر میں اختلاف ہو؛ ادب سے پیش آئیں، ذاتی حملوں سے گریز کریں، آپسی اختلاف و انتشار کی بجائے باہمی اتفاق کی فضا قائم کریں؛ اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ اردو ویکیپیڈیا میں 215,411 مضامین ہیں جن کی درستی اور اصلاح کا کام زیادہ اہم ہے۔ ہر معاملہ میں حسن نیت اور شائستگی کو ملحوظ رکھیں، بے جا اختلاف اور تنقید سے گریز نیز نئے صارفین کو خوش آمدید کہیں۔
 
Red pillar ویکیپیڈیا کے اصول و قوانین تغیر پذیر ہیں۔ ان پانچ اصول کے علاوہ ویکیپیڈیا کے دیگر قوانین تغیر پزیر ہیں، انہیں حرف آخر نہ سمجھا جائے، وقت اور حالات کے ساتھ ان میں ترمیم و تبدیلی کی گنجائش موجود ہے۔ لہذا ویکیپیڈیا میں جرأٔت اور آزادی سے کام کریں لیکن غیر محتاط رویہ سے پرہیز کریں۔ مضمون کے تمام سابقہ نسخے محفوظ ہوتے ہیں، اس لیے مضامین میں ترمیم وتحریر کے دوران ایسی غلطیاں نہ کریں جو دیگر افراد کے لیے تکلیف و اذیت کا باعث ہو اور انہیں درست نہ کیا جاسکے۔

صارف نام اور صفحۂ صارف

اجمالی نظر

مرکزی مواد حکمت عملیاں

دیگر مواد حکمت عملیاں

ہدایات برائے مواد

طرزعمل حکمت عملیاں

ہدایات برائے مواد طرزعمل

ہدایات برائے ترامیم

انداز اجتماعات

ہدایات برائے درجہ بندی

حقوق نسخہ اور اجازت نامہ

اصول ویکیپیڈیا

حل تنازع