ویکیپیڈیا:آموختار (بات چیت)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
ابتداء کیجیے!   اڑوس
پڑوس
  تحریر
کریں
  شکل
صورت
  شکل
صورت
  ربط
سازی
  بات
چیت
  اندراج
رکنیت
  اضافی
معلومات
   

ویکیپیڈیا پر دیگر صارفین اور ساتھیوں سے بات چیت اور مشورے بھی کیۓ جاسکتے ہیں۔ اور ایسا کرنا بسا اوقات انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے، اس طرح سے آپ اپنی کسی بھی مشکل کے بارے میں کسی دوسرے ساتھی سے مشورہ کر کہ نا صرف یہ کہ اپنا قیمتی وقت بچا سکتے ہیں بلکہ اس طرح سے اردو ویکیپیڈیا کی ترقی کی رفتار بھی تیز ہو سکتی ہے اور اس کے معیار اور خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

تمام ساتھیوں سے بات کرنے کے مختلف صفحات (یا یوں کہہ لیجیۓ کہ طریقے) استعمال کیۓ جاسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر

  • اگر آپ کو مطلوبہ صارف کا صفحہ صارف معلوم ہے تو براہ راست اس کے تبادلۂ خیال پر اپنا پیغام درج کر سکتے ہیں
  • اگر آپ کو صفحۂ صارف تلاش کے خانے میں لکھ کر تلاش کرنا دشوار لگے تو آپ حالیہ تبدیلیاں کے صفحے پر جاکر اس صارف کے نام پر کلک کر سکتے ہیں
  • اگر آپ کو کسی مضمون کے بارے میں بات چیت کرنا ہے تو ایسا آپ اس مضمون کے صفحۂ تبادلۂ خیال پر کر سکتے ہیں
  • اگر آپ مذکورہ بالا تمام صفحات تک پہنچنے میں دشواری محسوس کریں تو آپ دیوان عام میں اپنا پیغام لکھ چھوڑیۓ کوئی نا کوئی ساتھی آپ کی مدد کو آجاۓ گا

یاد آوری

ایک بات یاد رکھنے سے نا صرف یہ کہ آپ کی گفت و شنید میں آسانی ہو گی بلکہ اس طرح دیگر ساتھیوں کے لیۓ بھی سہولت پیدا ہوگی اور وہ بات ہے ؛ اپنے ہر پیغام کے آخر میں اپنے دستخط کرنا۔ دستخط کرنے کا طریقۂ کار بہت آسان ہے۔ دستخط کرنے کے لیۓ آپ کو تدوینی خانے میں اوپر نظر آنے والی پٹی میں موجود دستخط کا بٹن ایک بار دبانا ہوگا اور اس کے دبانے سے چھ عدد نشانات ظاہر ہونگے ؛ یہی نشانات ، جب آپ صفحہ محفوظ کریں گے تو آپ کے دستخط کے طور پر ظاہر ہونگے۔ دستخط کے بٹن کی وضاحت کے لیۓ درج ذیل تصویر ملاحظہ کیجیۓ۔

EDITBAR.PNG

اس دستخط کی یاد آوری کے بارے میں ایک بات کی اور یاد آوری کر لیجیۓ Smile.PNG اور وہ یہ کہ ایسے دستخط لگانے کی ضرورت صرف اور صرف آپ کے پیغامات (یعنی گفتگو) والی تحریر کے آخر میں ہوتی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ کونسا پیغام کس صارف نے کب لکھا۔ ایسا اپنے مضامین میں ہرگز نہیں کرنا چاہیۓ ؛ اپنے مضامین میں آپ کو اپنے دستخط کرنے کی بالکل فکر نہیں کرنا چاہیۓ کیونکہ جو بھی مضمون آپ لکھیں گے اس کے ساتھ ایک تاریخچہ کا صفحہ خود بخود بن جاۓ گا اور اس تاریخچہ میں آپ کا نام مع تاریخ ہمیشہ کے لیۓ درج کر لیا جاتا ہے۔