ویکیپیڈیا:اسلوب نامہ/املا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

املا رسم خط کے مطابق الفاظ لکھنے کا عمل۔ املا دراصل تحریر میں درست ہجے کے ساتھ حروف کے استعمال کو کہتے ہیں اور جو طریقہ ان حروف کے لکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اسے رسم خط کہتے ہیں۔ معروف ماہر لسانیات، رشید حسن خان املا کی تعریف اس طرح بیان کرتے ہیں:

اردو کے رسم خط کے مطابق، لفظ میں حرفوں کی ترتیب کا تعین، ترتیب کے لحاظ سے اس لفظ میں شامل حرفوں کی صورت اور حرفوں کے جوڑ کا متعارف طریقہ؛ ان سب کے مجموعے کا نام اِملا ہے۔[1]۔

وضاحت[ترمیم]

کسی بھی لفظ کے درست املا کو درج ذیل چار امور سے معلوم کیا جا سکتا ہے:

  1. لفظ میں جن حروف کو آنا چائیے، وہی لکھے گئے ہوں۔ جیسے تلاطم میں پہلا حرف ت ہے، اگر اس کو طلاطم لکھا جائے یا گزرنا کو زے کے بجائے ذال سےگذرنا لکھا جائے،تو یہ غلط املا سمجھا جائے گا۔
  2. لفظ میں حروف کو جس ترتیب سے آنا چائیے، اسی ترتیب کے ساتھ لکھے گئے ہوں۔
  3. نقطے صحیح جگہ رکھے گئے ہوں۔
  4. جو حروف ملا کر لکھے جاتے ہیں، ان کے جوڑ اور صورتیں ٹھیک ہوں۔[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]


حوالہ جات[ترمیم]

  1. رشید حسن خان، اردو املا، فکشن ہاؤس لاہور، صفحہ21-22
  2. رشید حسن خان،عبارت کیسے لکھیں؟، الفتح پبلی کیشنز وارلپنڈی، پاکستان۔ صفحہ18-19