یہاں ہم اس بات تعین کرنا چاہتے ہیں کہ کونسے مضامین بہترین مضمون کے معیار پر پورے اُترتے ہیں۔ بہترین مضامین ویکیپیڈیا کی بہترین کارکردگی کا نمونہ ہیں اور نامزدہ شدہ مضمون ہر لحاظ سے ویکیپیڈیا کے بہترین مضمون کے معیار پر پورا اُترنا چاہیے، بصورتِ دیگر اُنہیں اس فہرست سے خارج کردیا جائے گا۔
کسی بھی مضمون کو نامزد کرنے سے پہلے نامزد کنندہ دیگر صارفین کی آراء معلوم کرلے۔ نامزد کنندہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ ویکیپیڈیا کے قواعد و ضوابط سے کما حقہ آگاہی رکھتا ہو اور بہترین مضمون کے مرحلے سے گزرنے کے دوران مضمون کے تمام تر اعتراضات و کمزور پہلوؤں کو دور کرسکے۔ ایسے نامزد کنندگان جو نامزد کردہ مضمون کے تحریری مشارکین میں شامل نہ ہوں، وہ براہ کرم نامزد کرنے سے قبل متعلقہ مضمون کے مصنفین سے ضرور رائے لے لیں۔ نامزد کنندگان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ تنقید کا مثبت جواب دیں گے اور اس سلسلے میں اُٹھائے گئے تمام اعتراضات کو دور کرنے میں پرُ خلوص کوشش کریں گے۔
مضمون کے مصنفین کو مطلع کردیں کہ اس مضمون کو بہترین مقالہ کے لیے نامزد کیا جا رہا ہے۔
بعد ازاں یہ عبارت {{ویکیپیڈیا:امیدوار برائے بہترین مضمون/یہاں مضمون کا نام درج کریں}}اس صفحہ میں درج کر کے محفوظ کر دیں۔
تائید و تنقید
براہ کرم نامزد کردہ کسی بھی مضمون پر تائید و تنقید کرنے سے پہلے درج ذیل امور بغور ملاحظہ فرما لیں۔
کسی بھی نامزدگی پر ردِ عمل کے اظہار کے لئے نامزد کردہ کے سامنے بائیں جانب دیا گیا “ترمیم“ کے بٹن پر کلک کریں (نہ کہ صفحہ کے بالائی جانب دیا گیا “ترمیم“ کا آپشن جو کہ پورے صفحے کی ترمیم و تدوین کے لئے ہے)۔
کسی بھی مضمون کی تائید کرنے کے لئے {{تائید}} لکھیں اور ساتھ ہی تائید کرنے کی وجوہات بھی بیان کریں۔ اگر آپ اس مضمون کی تصنیف میں شامل رہ چکے ہیں تو اس کی بھی نشاندہی کریں۔
کسی بھی مضمون پر تنقید کرنے کے لئے {{تنقید}} لکھیں اور ساتھ ہی تنقید کرنے کی وجوہات بھی بیان کریں۔ مضمون کی اُن خامیوں کی نشاندہی کریں جسے دور کرنے پر مضمون کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
تائید و تنقید کے اس مرحلے کے دوران ذاتیات سے قطعاً گریزاں رہیں اور اپنی تائید یا تنقید کی علمی وجوہات بیان کریں۔ نیز خیالی و تصوراتی شکوک و شبہات سے پرہیز کریں۔
کسی بھی مضمون پر تبصرہ کرنے کے لئے {{تبصرہ}} لکھیں اور مضمون کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کریں، جو مضمون پر تنقید یا تائید کے علاوہ ہو۔
مریخ ممکنہ انسانی آبادکاری کی سائنسی تحقیق کے لئے بہت زیادہ مرکز نگاہ رہا ہے۔ اس کا سطحی ماحول اور مریخ پر پانی کی موجودگی نے اس کو معقولیت کی حد تک نظام شمسی میں زمین کے بعد سب سے زیادہ قابل سکونت جگہ بنا دیا ہے۔ مریخ پر پہنچنا زہرہ کے بعد سب سے زیادہ کفایت شعار ہو گا۔ یہاں پہنچنے کے لئے زہرہ کے بعد فی کمیت اکائی کے لحاظ سے سب سے کم توانائی کی ضرورت ہو گی۔ تاہم کم توانائی کے استعمال کے باوجود عصر حاضر کے جدید کیمیائی ایندھن سے چلنے والا خلائی جہاز بھی یہاں تک کے سفر میں 6 تا 7 ماہ کا عرصہ لے گا۔ مریخ کی انسانی مہم کے دوران پیش آنے والی دوسری مشکلات بھی بیان کی جا چکی ہیں۔
تائید اگرچیکہ یہ مضمون انگریزی ویکی سے ماخوذ ہے، تاہم کچھ تصاویر اور اضافی مواد کے سبب یہ انگریزی سے بھی زیادہ دیدہ زیب اور معلوماتی ہے۔ یہ اردو ویکی پیڈیا کے تناسب کے اعتبار سے کم مضامین میں سے ایک ہے جو خاطر خواہ ضخامت رکھتے ہیں۔ میں نے ایک قطعے میں روابط کے ساتھ والے متن کا اردو میں ترجمہ کر دیا ہے۔ اب کسی اور ساتھی کی مدد سے ان شاء اللہ حوالہ جات کی بھی درستی ہو جائے گی۔ امید کہ اس کے ساتھ ہی ہم اسے منتخب مضمون بنا سکیں گے۔ اس سلسلے میں اور ساتھیوں سے بھی تعاون کی مؤدبانہ گزارش ہے۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 23:51، 12 جون 2018ء (م ع و)
تائید:)—خادم— مورخہ 14 جون 2018ء، بوقت 3 بج کر 40 منٹ (بھارت)
دیباچہ میں اضافہ کر دیا گیا ہے، البتہ حوالہ کے متن کا اردو ترجمہ نہیں ہوا۔ اسے مکمل کرنے کی گزارش ہے نیز کچھ روابط اب بھی سرخ ہیں۔ ان پر بھی مضامین بنانا ہوگا۔ :)—خادم— مورخہ 12 جون 2018ء، بوقت 3 بج کر 52 منٹ (بھارت)
حوالہ جات اور مزید پڑھیے کی سرخیوں کے تحت اب بھی بہت سا متن غیر اردو میں ظاہر ہو رہا ہے۔ :)—خادم— مورخہ 12 جون 2018ء، بوقت 5 بج کر 06 منٹ (بھارت)
حوالہ جات کو اردو میں کرنا نامناسب ہے، کیونکہ وہ انگریزی حوالے ہیں۔— بخاری سعیدتبادلہ خیال 12:18، 12 جون 2018ء (م ع و)
┐────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────└
حوالے کے ترجمہ کا مفہوم اس ترمیم سے سمجھیں۔ :)—خادم— مورخہ 12 جون 2018ء، بوقت 6 بج کر 00 منٹ (بھارت)
امیدوار برائے بہترین مضمون کے لیے محمد یوسف (کرکٹ کھلاڑی) کو نامزد کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ 27 اگست کو محمد یوسف کی سالگرہ کے پیشِ نظر مجھ سمیت دیگر ساتھیوں نے حال ہی میں اس مضمون کا حلیہ خاصا بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ امید ہے کہ آپ سب کی نظر میں یہ بہترین مضمون کا درجہ پائے گا۔
امیدوار برائے بہترین مضمون کے لیے مریخ کی آباد کاری کو نامزد کیا جا رہا ہے۔ آئندہ کسی بھی مضمون کو منتخب مضمون قرار دینے سے پہلے اسے بہترین مضمون کی حیثیت تک لایا جائے گا اور رائے شماری کے بعد، وہ صفحۂ اول پر بطور بہترین مضمون کے جگہ پائے گا۔ جہاں وہ 10 دن تک یا جو بھی مناسب میعاد ہو، باقی رہے گا۔ مزید بہتری کے بعد ہی مضمون کو دوبارہ منتخب مضمون کے لیے؛ 6 ماہ کے بعد پیش کیا جا سکے گا۔ اس طرح وہ صارفین جو مضامین پر مسلسل محنت کرتے ہیں، ان کا کام دوبار یا اس سے بھی زیادہ بارصفحۂ اول کی زینت بنے گا۔
امیدوار برائے بہترین مضمون کے لیے جلیانوالہ باغ قتل عام کو نامزد کیا جا رہا ہے۔ آئندہ کسی بھی مضمون کو منتخب مضمون قرار دینے سے پہلے اسے بہترین مضمون کی حیثیت تک لایا جائے گا اور رائے شماری کے بعد، وہ صفحۂ اول پر بطور بہترین مضمون کے جگہ پائے گا۔ جہاں وہ 10 دن تک یا جو بھی مناسب میعاد ہو، باقی رہے گا۔ مزید بہتری کے بعد ہی مضمون کو دوبارہ منتخب مضمون کے لیے؛ 6 ماہ کے بعد پیش کیا جا سکے گا۔ اس طرح وہ صارفین جو مضامین پر مسلسل محنت کرتے ہیں، ان کا کام دوبار یا اس سے بھی زیادہ بارصفحۂ اول کی زینت بنے گا۔
امیدوار برائے بہترین مضمون کے لیے 24 (ٹی وی سیریز) کو نامزد کیا جا رہا ہے۔ آئندہ کسی بھی مضمون کو منتخب مضمون قرار دینے سے پہلے اسے بہترین مضمون کی حیثیت تک لایا جائے گا اور رائے شماری کے بعد، وہ صفحۂ اول پر بطور بہترین مضمون کے جگہ پائے گا۔ جہاں وہ 10 دن تک یا جو بھی مناسب میعاد ہو، باقی رہے گا۔ مزید بہتری کے بعد ہی مضمون کو دوبارہ منتخب مضمون کے لیے؛ 6 ماہ کے بعد پیش کیا جا سکے گا۔ اس طرح وہ صارفین جو مضامین پر مسلسل محنت کرتے ہیں، ان کا کام دوبار یا اس سے بھی زیادہ بارصفحۂ اول کی زینت بنے گا۔
امیدوار برائے بہترین مضمون کے لیے یوحنا دمشقی کو نامزد کیا جا رہا ہے۔ یوحنا دمشقی کو ویکی منصوبہ مسیحیت کے تحت تخلیق کیا گیا ہے۔ یہ عرب مسیحیوں میں کافی مقبول مقدس (ولی) ہیں۔ کافی عرب مسیحی ان کی طریقۂ عبادت پر بھی عمل کرتے ہیں۔ اس میں کافی محنت کی گئی ہے۔ امید ہے کہ آپ سب کی نظر میں یہ بہترین مضمون کا درجہ پائے گا۔
مضمون کو بہترین مضمون کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے، امید ہے کہ اس میں مزید بہتری کا عمل جاری رہے گا، اور جلد ہی اسے منتخب مضمون کے لیے دوبارہ پیش کیا جائے گا!