ویکیپیڈیا:آلات/پاپ اپ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
Popups wiki copy.jpg

پاپ اپ جاوا اسکرپٹ میں تحریر شدہ ایک آلہ ہے، اس کی صورت یہ ہے کہ کسی بھی درون ویکی ربط پر کرسر لے جائیں تو ایک دریچہ ظاہر ہوگا جس میں اس ربط سے متعلق معلومات موجود ہوں گی۔ اسے استعمال کرنے سے ویکیپیڈیا کے صفحات میں تدوین وترمیم انتہائی سہل ہو جاتی ہے۔

فعال کریں[ترمیم]

اپنی ترجیحات میں جاکر پاپ اپ کو نشان زد کر دیں۔

خصوصیات[ترمیم]

ویکی اشتہار 7.gif

مضامین کے روابط پر کرسر لے جانے سے درج ذیل نتائج حاصل ہوں گے:

  • مضمون کا دیباچہ نظر آئے گا۔
  • مضمون میں شامل سب سے پہلی تصویر نظر آئے گی۔
  • صفحہ سے متعلق مختلف معلومات، مثلاً صفحہ کی جسامت، تعداد روابط وتصاویر اور آخری ترمیم کب ہوئی وغیرہ دکھائی دیں گی۔
  • رجوع مکررات معلوم ہو جائیں گے۔
  • محض ایک کلک سے آپ صفحہ میں ترمیم کرسکتے، اس کا تاریخچہ دیکھ سکتے، آخری ترمیم ملاحظہ کرسکتے، صفحہ میں آپ کی جانب سے کی گئی ترمیم کے بعد کی جانی والی تبدیلیوں کو دیکھ سکتے، زیر نظر کرسکتے، صفحہ کے تبادلۂ خیال میں جا سکتے اور منتظمین صفحہ کو محفوظ کرسکتے ہیں۔

تصاویر کے روابط پر کرسر لے جانے سے درج ذیل نتائج حاصل ہوں گے:

  • تصویر دیکھ سکتے ہیں۔
  • تصویر کے اوصاف معلوم ہوسکتے ہیں۔
  • تصویر کے روابط معلوم ہوسکتے ہیں۔
  • اور تصویر کی کومنز میں موجودگی کا پتہ لگا سکتے ہیں۔