ویکیپیڈیا:دیوان خاص/میدان عام برائے منتظمین/02/2013

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اعلان برائے منتظمین
یہ صفحہ ان ترامیم واعلانات کے لیے مخصوص ہے جن میں کسی منتظم کی مداخلت ناگزیر ہو۔
اگر آپ کسی صارف کی شکایت کررہے ہیں تو اس صارف کو دیوان خاص کا ربط دے کر مطلع کردیں۔
اپنی دستخط درج کرنا نہ بھولیں ~~~~ یا خانہ تحریر میں موجود دستخط کی زریہ پر طق کریں۔

حذف شدگی[ترمیم]

اب اردو ویکیپیڈیا میں حذف شدگی کے لیے بھی وہی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا جو دیگر ترقی یافتہ ویکیپیڈیاؤں میں ہے۔ مضامین کی فوری حذف شدگی (سریع حذف شدگی) نہیں کی جاسکتی بلکہ اس کے لیے ویکیپیڈیا:مضامین برائے حذف میں گفتگو کا آغاز ہوگا اور جمہوری طریقہ سے جس کے حق میں زیادہ آراء ہوگی اور وہ آراء ویکی اصولوں سے متصادم بھی نہیں ہوگی تو ان پر فیصلہ درآمد کیا جائے گا۔ ہاں سریع حذف شدگی کے کچھ معیارات ہیں جن میں کچھ کا تذکرہ ہوچکا ہے اور کچھ کی تنقیح باقی ہے۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 06:45, 3 فروری 2013 (م ع و)