ویکیپیڈیا:تعلیمی پروگرام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


ویکیپیڈیا کا تعلیمی پروگرام


ویکیپیڈیا تعلیم کے میدان میں - طلبہ عزیز کے لیے معلومات سمیٹنے اور انہیں بکھیرنے کا سنہرا موقع



ویکیپیڈیا کے تعلیمی پروگرام کا اصل مقصد یہ ہے کہ ویکیپیڈیا کو اسکولوں اور کالجوں کے نصاب تعلیم کا جزو کس طرح بنایا جائے۔ عین ممکن ہے کہ ہر شہر اور ملک، نیز ہر جامعہ اور اسکول میں پروگرام کا طریقہ کار مختلف ہو، اسی طرح جماعتوں اور تدریسی موضوعات کے لحاظ سے بھی پروگراموں کے انداز جداگانہ ہو سکتے ہیں۔ عموماً اس پروگرام کے ذریعہ ویکیپیڈیا صارفین کی توجہ اس پر مرکوز ہوتی ہے کہ کس طرح جامعات اور اسکولوں میں ویکیپیڈیا کے رضاکاروں کو متعین کیا جائے۔ ویکیپیڈیا کے یہ رضاکار طلبۂ جامعات کو ویکیپیڈیا میں مضامین تحریر کرنے کا شوق پیدا کرتے ہیں اور مضامین نویسی میں تعاون کرتے ہیں نیز اساتذہ کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے طلبہ کو ویکیپیڈیا میں مضامین لکھنے کی ترغیب دیں۔ اسی کے ساتھ طلبہ کو یہ بھی باور کرا دیا جاتا ہے کہ ویکیپیڈیا اور اس کے مضامین کسی موضوع پر مطالعہ و تحقیق کا نقطہ آغاز ہے۔




اس سنہرے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں؟ اس صفحہ پر ہم سے رابطہ کریں