ویکیپیڈیا:جری بنیں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جری بنیں کو دو لفظوں میں یوں کہا جا سکتا ہے کہ کر گزریں۔ ویکیپیڈیا برادری آزاد دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ پر آنے والے ہر شخص کو اس کے مندرجات کی اصلاح، ترمیم اور اضافہ کی بھرپور ترغیب دیتی اور اس جرات مند فعل کی پوری حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ ویکیپیڈیا پر ہر شخص چند بنیادی اصولوں کی رعایت کے ساتھ مضامین لکھ اور اس میں ترمیم کر سکتا ہے۔ لہذا جری بنیں اور جسے آپ صحیح سمجھتے ہیں وہ کریں، اگر آپ غلطی کریں گے تو کوئی دوسرا اسے درست کر دے گا۔ آپ ویکیپیڈیا کے مضامین میں نئی معلومات شامل کر سکتے ہیں یا املا، زبان اور قواعد کی غلطیوں کو درست کر سکتے ہیں، اسی طرح آپ مضمون کے عنوان سے متعلق تصاویر بھی شامل کر سکتے ہیں۔مزید براں جب آپ کو تبادلۂ خیال صفحہ پر کوئی تنازع نظر آئے تو گونگے ناظر نہ بنیں بلکہ جری بن کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔

لیکن لا پروا نہ بنیں[ترمیم]

جری بنیں

نئی معلومات شامل کریں اور اگر کہیں کوئی غلطی نظر آئے تو اسے بدست خود درست کر دیں۔ اگر ایسا ممکن نہ ہو تو متعلقہ صفحہ کے تبادلہ خیال پر جا کر اس غلطی کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ لیکن یاد رکھیں کہ ترمیم و اضافہ اور غلطیوں کی نشان دہی کا سارا عمل غیر جانبدار ہو۔ دوسروں کے متعلق فیصلہ کرنے میں جلد بازی نہ کریں۔ ہم آپ کو فضول گفتگو میں شامل نہ ہونے کا مشورہ ہررگز نہیں دیں گے (کیونکہ ہمیں یقین ہے آپ ایسا نہیں کریں گے)۔ اسی طرح دوسرے صارفین کے ساتھ زبانی جنگ اور تنازع انتہائی غیر مناسب حرکت ہے۔ صاف اور واضح الفاظ میں یہ سمجھ لیں کہ: مباحثہ کے صفحہ پر گستاخی یا توہین آمیز کلمات کا استعمال بالکل نہ کریں۔

کیا آپ جاننا چاہیں گے کہ ویکیپیڈیا پر مضامین تخلیق اور ان میں ترمیم کیسے کرتے ہیں؟۔ ہمیں پوری امید ہے کہ آپ کو ویکیپیڈیا پر بھرپور لطف ملے گا اور آپ کی شراکتیں دائرۃ المعارف کے حق میں تعمیری اور مفید ثابت ہوں گی۔