ویکیپیڈیا:دیوان عام/تجاویز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے



وثائق

وثق 1
وثق 2014ء
وثق 2015ء
وثق 2016ء
وثق 2017ء
وثق 2018ء
وثق 2019ء
وثق 2020ء
وثق 2021ء
وثق 2022ء
موجودہ


صفحہ اول اور ہماری غیر فعالیت[ترمیم]

کسی بھی چیز کا اول ترین صفحہ اس کی زینت بڑھاتا ہے۔ اردو ویکیپیڈیا کا صفحہ اول، جو منتخب مضامین و فہرستوں وغیرہ سے مزین ہونے کے لیے ترستا آرہا ہے، ہمیں اجتماعی طور پر اس کا خیال کرنا چاہیے۔ پرانے اصول اب پرانے ہوچکے۔ سالہا سال پہلے جو مضامین منتخب ہوئے تھے وہ اب اس قابل نہیں کہ نئے اصول پاس کرلیں۔ اس سلسلے میں ہمارا کیا راہ عمل ہونا چاہیے؟ اردو ویکیپیڈیا صارفین کی ہمیشہ سے یہ مصیبت رہی ہے کہ وہ ترقی نہیں کرنا چاہتے۔ بجائے اس کے ہم انگریزی اور عربی ویکیپیڈیا وغیرہ سے کچھ سبق لیتے، عمل کرتے اور اپنے معیارات بلند کرنے کی سعی کرتے، ہمارے بیشتر صارفین آج بھی کچھ سطری بے حوالہ مضامین تحریر کرتے ہیں۔ کچھ تو سیکھا جانا چاہیے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 16:32، 20 اپریل 2022ء (م ع و)

ہر کسی کو وقت کی قلت کا سامنا ہے۔ فراغت میں تمام صارفین ہی حد سے زیادہ کام کرتے ہیں۔ حالیہ مقابلوں میں بھی صارفین نے کئی کئی سو مضامین لکھے ہیں۔ ویکیپیڈیا پر درجنوں مضامین ایسے ہیں جنہیں تھوڑی سے محنت سے منتخب بنایا جا سکتا ہے لیکن تمام صارفین اپنی دلچسپی کے حساب سے کام کرتے ہیں۔ آج کل میری دلچسپی بس اتنی سی ہے کہ جو مضمون انگریزی ویکی پر ہے اس کے حساب سے اردو ویکی پر بھی کوئی نہ کوئی صفحہ موجود ہو۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:08، 20 اپریل 2022ء (م ع و)
  • منتظمین حضرات! اس جانب توجہ فرمائیں کہ اب اچھے اچھے مضامین منتخب کرکے صفحۂ اول کی زینت بنائے جائیں؛ بلکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ کسی کے اپنے مضمون کو بطور انتخاب نامزد کرنے کے بجائے سینئر صارفین ہی قابل ستائش اور حقیقت میں بہتر صفحات کو منتخب بناکر صفحۂ اول میں لگائیں اور انتخاب میں انگریزی ویکی اصول کو ترجیح دیں؛ کیوں کہ اصل مرجع اور مبدا انگریزی ویکی ہے تو اس کے اصول کے مطابق ہی دیگر ویکیوں کا ہونا بہتر ہے اور معیار و اسلوب میں بھی انگریزی ویکی کے معیار کا یا کم از کم اس سے قریبی معیار کا خیال کیا جانا چاہیے!! Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:12، 28 اپریل 2022ء (م ع و)

صفحہ اول پر "خوش آمدید" تصویر کو تبدیل کرنے کی درخواست[ترمیم]

@Tahir mq، محمد شعیب، Obaid Raza، امین اکبر، Hindustanilanguage، Arif80s، ساجد امجد ساجد، Faismeen، اور TheAafi:

نئي
پراني

میں اردو ویکیپیڈیا کے صفحہ اول پر "اردو ویکیپیڈیا میں خوش آمدید" تصویر کو تبدیل کرکے اس تصویر کو استعمال کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تجربہ کار صارفین اپنی رائے پیش کریں گے۔ - Safi Mahfouz (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:42، 10 جون 2022ء (م ع و)

یوربائی ویکیمیڈیا اور دیوبند ویکیمیڈیا کا باہمی منصوبہ تعاون[ترمیم]

تکمیل:
یہ منصوبہ گزشتہ سال اردو ویکیپیڈیا پر کامیاب رہا۔─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 10:04، 16 فروری 2023ء (م ع و)
گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔


آداب، امید کرتا ہوں سب بخیر ہوں گے۔دیوبند ویکیمیڈیا اور یوربائی ویکیمیڈیا گروپ کے مابین 25 جون 2022 کو ایک باہمی منصوبہ طے پایا ہے جس کے تحت اردو ویکیپیڈیا پر یوربائی زبان و ادب وغیرہ سے متعلق مضامین لکھے جائیں گے۔ ہم نے اس کا آغاز جولائی 2022 سے کرنا چاہا ہے، اور پہلے ماہ میں تقریباً بیس مضامین انگریزی سے ترجمہ ہو کر یہاں لکھے جائیں گے۔ اسی طرح یوربائی صارفین دیوبند ویکیمیڈیا کے تھیم سے متعلق مضامین یوربائی ویکیپیڈیا پر لکھیں گے۔ مجھے امید ہے کہ آپ حضرات اس منصوبے میں میرا ساتھ دینگے۔ مزید معلومات کے لیے اس صفحے کی جانب رجوع کریں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 06:36، 26 جون 2022ء (م ع و)

امید ہے اردو ویکیپیڈیا کے سود مند ثابت ہوگا۔ تمام صارفین سے تعاون کی اپیل ہے۔ Faismeen (تبادلۂ خیالشراکتیں)

گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔


صفحہ اول میں تبدیلی کی ضرورت[ترمیم]

میں پچھلے 3 ماہ سے جب اردو ویکیپیڈیا کھولتا ہوں۔ صفحہ اول اسی طرح پاتا ہوں۔ صفحہ اول میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔ تمام مضامین اور خبروں کو اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ 1. حالیہ واقعات 2. منتخب مضامین 3. کیا آپ جانتے تھے ان کے اندر جتنے بھی موضوعات ہیں کو تبدیل کر کے نئے موضوعات شامل کیے جائیں۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:39، 24 دسمبر 2022ء (م ع و)

Fahads1982 آپ درست بات کہہ رہے ہیں۔ میں صفحہ اول میں حالیہ وفیات والے حصہ کو اکثر دیکھتا ہوں اور سچ تو یہ ہے کہ اسے روزانہ ہی اپڈیٹ ہوتے رہنا چاہیے لیکن بدقسمتی ہےصارفین کی کمی کی وجہ سے نہ ہی مضامین تجدید ہوتے ہیں اور نہ ہی ہمیں اس بات کی خبر ہوتی ہے کہ کب کس کی وفات ہوئی۔ میرا کہنا یہ ہے کہ ہمیں کسی حد تک انگریزی ویکیپیڈیا کے کیا آپ جانتے ہیں، خبروں میں، اور دیگر جگہوں کو دیکھنا چاہئے اور نامزدگیوں کی تکمیل کے ذریعے صفحہ اول کو اپڈیٹ کرتے رہنا چاہیے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 05:57، 22 جنوری 2023ء (م ع و)
: TheAafi تو پھر صفحہ اول کی اپڈیٹ کے حوالے سے جو ایکٹیو صارفین ہیں ان کو اختیار دیا جائے تاکہ اردو ویکیپیڈیا اپ ٹو ڈیٹ رہا کرے۔ — سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Fahads1982، ہر کسی کو ہر کسی کام کے لیے باختیار نہیں بنایا جاسکتا۔ ہر منتظم کا ایک شوقیہ فلیڈ ہے جس میں وہ دلچسپی سے کام کرتے ہیں۔ کوئی تخریبی مضامین کو حذف کرتا ہے اور کوئی کسی اور کام میں مصروف ہے۔ صفحہ اول ایک حساس صفحہ ہے اور یہ باضابطہ ترمیم نہیں کیا جاتا بلکہ اس کے لیے ہزارہا سانچے ہیں۔ خبروں کے لیے ایک سانچہ ہے تو منتخب مضامین کے لیے دوسرا۔ کیا آپ جانتے ہیں کا نظام اردو ویکیپیڈیا پر بہتر کرنے کی ضرورت ہے لیکن تاحال اس کی جانب کسی کی توجہ نہیں گئی۔ اگر آپ مضامین لکھتے ہیں، یا بہتر بناتے ہیں، تو آپ کسی مناسب مقام پر ان کو خبروں میں آنے کے لیے یا کسی اور خانے کے لیے نامزد کریں۔ میں مدد کرنے میں خوشی محسوس کروں گا۔ شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 11:16، 22 جنوری 2023ء (م ع و)
اردو ویکیپیڈیا ہمیشہ سے صارفین کی کمی کا شکار رہا ہے۔ جو چند صارفین ہیں وہ باوجود اپنی مشغولیت کے ویکیپیڈیا پر اپنا تعاون دیتے ہیں۔ بہرحال جن خامیوں کی جانب آپ نے اشارہ کیا ہے انہیں درست ہونا چاہیے۔ اس جانب کوشش کی جائے گی مگر ضرورت یہ بھی ہے کہ نیے صارفین کے ذریعے اردو ویکیپیڈیا کی مدد کی جائے۔Faismeen (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:30، 22 جنوری 2023ء (م ع و)
Faismeen، محمد عارف سومرو ، امین اکبر، ان مسائل کا یہ حل یہ بھی ہو سکتا ہے کہ صفحہ اول سے فی الحال کچھ حصے نکال دیے جائیں۔ انگریزی ویکیپیڈیا پر حالیہ حصے ہیں: منتخب مضمون، خبروں میں، کیا آپ جانتے ہیں، اس دن پر، منتخب تصویر۔ کیاہم خاص مضمون اور آج کا لفظ جو اپڈیٹ ہوتا بھی نہیں ہے، صفحہ اول سے فی الحال نکال دیں؟ کیا لفظوں کا کام ویکی لغت کا نہیں ہے؟ تصویریں منتخب کرنا مضامین سے آسان ہے - تو میرا خیال ہے کہ اس پر توجہ ہو۔ صفحہ اول سے فی الحال منتخب فہرست والا حصہ بھی نکال دیا جائے۔ اگر ان کاموں سے ہمارے مرکزی صفحے کی زینت بڑھتی ہے اور لال ربط ختم ہوتے ہیں تو میں اس کے حق میں ہوں۔ میں نے فی الحال کیا آپ جانتے ہیں پر کام کرنا شروع کیا ہے لیکن جب تک وہ پایہ تکمیل کو پہنچتا ہے میرا خیال ہے اس کا حصہ بھی صفحہ اول سے نکال دیا جائے۔ ہمیں ویکیپیڈیا کے دیگر اپنے جیسے ورجنز کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کیا کرتے ہیں؟ ایسٹونین ویکیپیڈیا جس کا مرکزی صفحہ ٹیویئو دیکھتا ہے بطور مثال پیش ہے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 04:09، 24 جنوری 2023ء (م ع و)
TheAafi آہستہ آہستہ اردو ویکیپیڈیا کے صفحہ اول میں تبدیلیاں آنا شروع ہو گئی ہیں ۔ صفحہ اپڈیٹ ہو رہا ہے جو کہ بہتری کی شروعات ہیں۔ — سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Fahads1982، اپنے پیغامات کے اخیر میں ~~~~ شامل کرکے دستخط کر دیا کریں۔ آپ کا شکریہ۔ لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ اگر نئے مضامین نہیں لکھے جائیں گے اور دو چار سطری مضامین پر اکتفا کرلی جائے گی تو خبروں کا حصہ اپڈیٹ کرنا قدرے مشکل ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ نے جو حالیہ مضامین انگریزی سے مستعار لینا شروع کیے ہیں ان کو اور بہتر بنائیں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 14:00، 24 جنوری 2023ء (م ع و)

──────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────── TheAafi اردو ویکیپیڈیا کے صفحہ اول میں جو آپ نے کیا آپ جانتے ہیں کہ شروع کیا ہے میں آپ کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ امید ہے کہ آپ کی کاوشوں سے صفحہ اول روزانہ یا ہفتہ وار اپڈیٹ ہوتا رہے گا اور صفحہ اول میں مزید نکھار پیدا ہو گا ۔— سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جنابFahads1982 ۔ شکریہ۔ میں آج کل کیا آپ جانتے ہیں والے حصہ پر کام کررہا ہوں اور چاہتا ہوں کہ یہ انگریزی ویکیپیڈیا کی طرح بلند ہو اور ہر دن اس کو اپڈیٹ کیا جائے۔ کم سے کم ہفتے بھر میں ایک بار اپڈیٹ ہو۔ ابھی میں نے ایک کوشش شروع کی ہے اور اس کا سسٹم کئی دیگر جانکار حضرات کے ساتھ گفت و شنید کے ساتھ بہتر بنا رہا ہوں۔ امید ہے اس میں دیگر منتظمین میری مدد کریں گے۔ Faismeen، محمد عارف سومرو ، امین اکبر۔ شکریہ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 16:02، 24 جنوری 2023ء (م ع و)
TheAafi میں بھی اس موضوع پر آپ کی معاونت کرنے کے لیے اپنے آپ کو پیش کرتا ہوں مجھے بھی اپنی ٹیم میں شامل کیجیے ۔ جزاک اللّہ— سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Fahads1982، آپ اگر مضامین کو بہتر انداز میں انگریزی سے مستعار لیا کریں تو بہت زبردست ہوگا۔ ییٹی ایئر لائنز حادثہ (نیپال) پر توجہ دیجیے اور کچھ سیکشنز بڑھائیے تاکہ یہ خبروں میں رکھنے کے لائق ہوجائے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 02:46، 25 جنوری 2023ء (م ع و)
TheAafi میں نے اس مضمون ییٹی ایئر لائنز حادثہ (نیپال) میں تبدیلیاں کی ہیں اس کو دوبارہ چیک کریں ۔— سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں)
TheAafi اس لنک کو چیک کریں یہ صفحہ اول کے حوالے سے ہے اس میں صارف: Yethrosh نے صفحہ اول کے حوالے سے "آج کے دن" کے عنوان سے بہت ہی زبردست آئیڈیا پیش کیا ہے ۔ صفحہ اول کے حوالے سے اس کو اپنانے کی کوشش کی جائے ؟https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%B5%D8%A7%D8%B1%D9%81:Yethrosh/%D8%B5%D9%81%D8%AD%DB%81_%D8%A7%D9%88%D9%84— سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں)
شکریہ@Fahads1982:۔ یہ ایک اچھا نسخہ ہے لیکن معاملہ یہ نہیں ہے کہ صفحہ اول کیسا ہونا چاہیے اور اس میں کیا کیا چیزیں شامل ہونی چاہیے۔ معاملہ یہ ہے کہ سب چیزیں آئینگی کہاں سے؟ خبروں، حالیہ واقعات و وفیات کے حوالے سےدائرتہ المعارف کو کون اپڈیٹ کرے گا؟ ایک دو صارفین پر یہ بوجھ نہیں ڈالا سکتا اور زیادہ صارفین ہمارے پاس نہیں ہیں۔ بالکل یہی مسئلہ دیگر چیزوں کے ساتھ ہے۔ تصویریں کہاں سے آئیں گے اور کون نامزد کرے گا اور کون فیصلہ کرے گا؟ آج کے دن والا خانہ بالکل بری صورت میں ہے لیکن اگر اس پر کام ہو تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہتر ہو سکتا ہے۔ لیکن اس میں بھی سال کے ہر دن کے لیے الگ مواد چاہیے جو قدرے مشکل ہے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 13:19، 25 جنوری 2023ء (م ع و)

TheAafi کوشش تو کی جا سکتی ہے اور کچھ صارفین بھی تیار ہیں۔ — سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

@TheAafi اور Fahads1982: میں بھی اس سلسلے میں تعاون کے لیے تیار ہوں، فی الحال ایک ڈیڑھ مہینے کے لیے امتحان کی وجہ سے فعال نہیں رہ پاؤں گا، اس کے بعد ان شاء اللّٰہ فعال رہوں گا اور اب بھی جتنا ہو سکے گا تعاون کروں گا ان شاء اللّٰہ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:47، 27 جنوری 2023ء (م ع و)
@Fahads1982: آپ سے درخواست ہے کہ اپنی رائے لکھنے کے بعد چار مرتبہ اسپیس دیے بغیر یہ علامت ~ یعنی ~~~~ اس طرح لکھ دیا کیجیے، اس سے دستخط کے طور پر آپ کی رائے کے بعد آپ کا نام ظاہر ہو جائے گا اور لوگ سمجھ پائیں گے کہ یہ آپ کی رائے ہے۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:51، 27 جنوری 2023ء (م ع و)
TheAafi، Khaatir، Faismeen،

صارف: Yethrosh، صارف: اقبال کا شاہین، صارف: عاقب نذیر، صارف: Tahir mq، صارف: Obaid Raza، میں بار بار تمام منتظمین سے گزارش کر چکا ہوں کہ صفحہ اول (ہفتہ وار) کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ منتظمین میں صفحہ اول کو بہتر بنانے میں فی الحال TheAafi اپنا کام خلوص سے کر رہے ہیں۔ باقی تمام منتظمین بھی صفحہ اول کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ پرانے صارفین اور نئے صارفین کو فی الحال صفحہ اول کی بہتری کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں اسی لیے یہ کام منتظمین ہی کریں تو بہتر ہوگا ۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:07، 15 فروری 2023ء (م ع و)

مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ منتظمین انتظامی امور دیکھیں یا وہ مواد کی تخلیق و بہتری میں اپنا وقت لگائیں۔ اردو ویکیپیڈیا کے اکثر منتظمین ماشاء اللہ انتظامی مسائل کے ساتھ ساتھ تخلیقی کاموں میں بھی آگے ہیں۔ لیکن صفحہ اول بس منتظمین کے چاہنے یا نہ چاہنے سے نہیں اپڈیٹ ہوسکتا۔ تمام صارفین مل کر اپنا کردار ادا کریں۔ مضامین تخلیق کریں، بہتر مضامین بنائیں، خبروں کے لیے مضامین نامزد کریں۔ میں انتظامی امور کے حوالے سے خبروں والے خانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہوں، لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ خبروں میں ہر مضمون کی تخلیق و تجدید میرے ذمہ ہے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ میں رہنمائی کے لیے حاضر ہوں بس تخلیق و تجدید کرنے والے صارفین کام کرتے رہیں۔ بہت شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 15:13، 15 فروری 2023ء (م ع و)
جناب عافی نے بجا کہا ہے، میں اپنی طرف سے جب بھی جتنا بھی ہوسکے گا تعالیٰ و خدمت کے لیے حاضر ہوں۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:38، 15 فروری 2023ء (م ع و)
  • TheAafi، Faismeen، Yethrosh --- صفحہ اول پر ""کیا آپ جانتے ہیں"" والے سیکشن کو اپڈیٹ کر دیں۔ آخری اپڈیٹ کو ایک ماہ سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے۔ "" کیا آپ جانتے ہیں"" کے حوالے سے میں نے کچھ تجاویز پیش کی تھیں ان پر غور فرمائیں۔

عنوان میں سال کے ساتھء کا غیر ضروری استعمال[ترمیم]

تکمیل:
اس امر پر اتفاق ہے کہ عیسوی سال کے ساتھ مطلقا ء کا استعمال اردو ویکیپیڈیا پر ضروری ہے۔ درپیش مسئلے کا حل دیکھنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 17:55، 15 فروری 2023ء (م ع و)
گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔


آداب، 2022ء مضمون دیکھیے یا کوئی اور اس طرح کا مضمون "نقص اظہار: «ء» کا غیر معروف تلفظ" کا نوٹ آپ کو نظر آئے گا۔ آپ بیشک مضمون کے متن میں سال کے ساتھ ء کا استعمال کریں لیکن مضامین کے عنوانات میں اس کا استعمال مناسب معلوم نہیں ہوتا۔ اردو ویکیپیڈیا پر تمام اس طرح کے مضامین میں عیسوی تقویم ہی کا استعمال ہوا ہے، اور ء کا استعمال کس چیز کی وضاحت ہے اور کیوں کر ضروری ہے۔ میری تجویز یہ ہے کہ کسی بھی مضمون کے عنوان میں ء کا استعمال نا کیا جائے بلکہ صرف سال درج کر دیا جائے۔ قاری بخوبی جانتا ہے کہ یہ عیسوی سال ہے، ہجری یا دیگر کوئی نہیں۔ آپ سے تائید کی ضرورت ہے تاکہ اردو ویکیپیڈیا پر اس مسئلے کا کوئی حل متفقہ طور پر تجویز ہو جائے۔ شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 18:04، 4 فروری 2023ء (م ع و)

@TheAafi:! آپ کی بات درست ہے کہ جب عنوانات میں عیسوی سال ہی کا ذکر ہوتا ہے تو عیسوی سال کے لیے علامت ”ء“ لگانا غیر ضروری ہے، احترام کرتا ہوں آپ کی رائے کی۔ اب اپنی رائے پیش کرتا ہوں: دراصل بات یہ ہے کہ ہم لوگ ویکیپیڈیا سے منسلک ہیں اور مزاج سمجھتے ہیں تو ”ء“ علامت نہ لگانے سے بھی سمجھ جائیں گے؛ مگر ویکیپیڈیا سے استفادہ کرنے والا ہر شخص ویکیپیڈیا سے منسلک نہیں ہے اور نہ ہر استفادہ کرنے والا ویکیپیڈیا کے مزاج اور استعمال سے واقف ہے، اس لیے وہ علامت ضروری ہے؛ تاکہ ہر شخص کے لیے عیسوی اور ہجری سال کے درمیان تمیز کرنا آسان ہو؛ خواہ وہ شخص ویکیپیڈیا سے منسلک ہو؛ یا نہ ہو۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:34، 5 فروری 2023ء (م ع و)
اس بات سے قطع نظر کہ عیسوی سال یا قمری سال کے ذکر کے بعد ء یا ھ کی علامت لگانا قواعد املا کے رو سے ضروری ہے کہ نہیں؟ قواعد کے رو سے ضروری ہے کہ نہیں؟ اس کے لیے میں @Yethrosh: کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس سلسلے میں اپنی قیمتی رائے سے نوازیں! دیگر پاک صارفین کو فی الحال رائے دہی کے لیے اصرار نہیں کروں گا؛ کیوں کہ فی الحال ان کے لیے ویکیپیڈیا پر سوال جواب یا کام کرنا مشکل ہے۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:34، 5 فروری 2023ء (م ع و)
اس طرح لکھنے سے جو نقص اظہار پیش آ رہی ہے، اس اس کے حل کے لیے مندرجہ ذیل دو باتیں ہیں: (1) یا تو ہر سال کے عنوان سے ء خارج کیا جائے (جوکہ مشکل امر ہے)، (2) سانچہ جات کی وجہ سے یہ مسئلہ پیش آ رہا ہو تو سانچہ کے مسائل حل کرنے سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:52، 5 فروری 2023ء (م ع و)
مطلقاً 1900، 2000، 2008، 2023 یا ہر وہ سال جو 1444ھ سے آگے ہے، اسے بغیر علامت ء کے لکھیں گے تو عیسوی اور ہجری سنین میں مشابہت یا مغالطہ نہیں ہوگا؛ مگر ان سنین میں تو اشتباہ یا مغالطہ ہوگا جو 1444 ہجری سے کم ہیں، مثلاً 1444ء اور 1444ھ؛ 1300ء اور 1300ھ وغیرہ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:56، 5 فروری 2023ء (م ع و)
صارف:Obaid Raza کے مطابق ’’یہ سانچے کا مسئلہ ہے ماڈیول کا مسئلہ ہے۔ اس کو حل کریں۔ مضامین میں اور عنوانات مضامین میں ہزاروں جگہ ء کا استعمال کیا گیا ہے۔ وہاں تو یہ لکھا ہوا نہیں آتا نا“ تو عنوانات پر ء کی علامت ہونی چاہیے یا نہیں؟ اس کے بجائے ماڈیول اور سانچہ جات کی درستی کی طرف توجہ درکار ہے۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:48، 5 فروری 2023ء (م ع و)
@TheAafi: مثال میں آپ کے پیش کیے صفحہ سے سانچہ:C21 year in topic نکالنے پر نقص اظہار ختم ہو رہا ہے؛ لہذا مسئلہ اسی سانچے میں ہے (صارف:Yethrosh نے اس کی نشان دہی کی ہے)۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:57، 5 فروری 2023ء (م ع و)
Khaatir، میرا خیال نہیں کہ یہ مسئلہ اس سانچے کے ساتھ ہے بلکہ یہ انٹرفیس اور ماڈیول کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اس کے حل کے لیے ہمیں سانچہ:موجودہ سال وغیرہ پر کام کرنا ہوگا، جو آپ کے پیش کردہ سانچے میں زیر استعمال ہے۔ لیکن چونکہ کچھ چیزیں بین الویکی عام ہوتی ہے تو ہر جگہ سانچہ:موجودہ سال ء کی علامت کو قبول نہیں کرے گا، جب تک کہ اسے انٹرفیس میں تبدیل نہ کیا جائے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 08:03، 5 فروری 2023ء (م ع و)
@TheAafi: صارف:Obaid Raza کہنا ہے: ”اس مسئلے کا سادہ الفاظ میں کوئی حل موجود نہیں۔ ویکیمیڈیا سافٹ وئیر ہی نہیں، سرے سے ابھی تک سال کے ساتھ ء علامت کا کوئی حل موجود نہیں، کیوں کہ، ماڈیول میں یہ سال کا حساب کتاب؛ جمع، منفی، ضرب تقسیم وغیر ہو رہا ہوتا ہے۔ عیسوی تقویم میں اور قبل عیسوی تقویم کا بھی بیچ میں مسئلہ ہوتا۔ یہ سانچہ یا خانہ معلومات کسی دوسرے طریقے سے بنا لیں۔ ضروری تو نہیں کہ اس پر یہ سانچہ استعمال کیا جائے۔ اس مسئلے پر میں نے اپنی ساری کوشش کر چکا ہوں۔ ویکیمیڈیا سائٹ پر جائیں تو وہاں بھی یہ چیزیں ڈسکس ہوئی ہیں اور جہاں بے رپورٹ کرتے ہیں ، وہاں بھی، مگر اس کا حل ابھی تک کہیں نہیں ہے۔“ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:51، 5 فروری 2023ء (م ع و)
میں کچھ لکھ رہا ہوں جس کے لیے ء کو ضروری سمجھتا ہوں کیونکہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ قبل مسیح کی بات ہے یا بعد از مسیح کی۔Jogibaba (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:04، 5 فروری 2023ء (م ع و)
@Obaid Raza: بھائی سے مجھے اتفاق ہے۔ ء لگانے سے عدد اور سال میں فرق معلوم ہوتا ہے۔ مثلاً 2022 عدد ہے اور 2022ء سال ہے۔Faismeen (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:04، 6 فروری 2023ء (م ع و)
ایضًا میری بھی رائے۔ تاہم جہاں بین المضامین سیاق و سباق عیاں ہو، وہاں یہ لازم نہیں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:34، 6 فروری 2023ء (م ع و)
مشکل کا حل تلاش کریں۔ ء کا استعمال رائج ہے اور ضروری اس کو ترک کرنے سے یہ ایک مشکل تو حل ہو گی مگر کئی مسائل جنم لیں گے۔ لہذا اس فقیر کی رائے میں نیا رواج نہ ڈالا جائے جس کی بعد میں ہر جگہ وضاحتیں بھی دینا پڑیں۔ علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:54، 10 فروری 2023ء (م ع و)

گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔


لائسینس پالیسی اور اردو ویکیپیڈیا پر موجودہ فائلیں[ترمیم]

آداب، wmf:Resolution:Licensing policy کے تحت ویکیپیڈیا پر صرف وہ ہی فائلیں باقی رہنی چاہیے جن میں لائسینسنگ سے متعلق ضروری معلومات موجود ہیں۔ بصورتِ دیگر ان تصاویر اور فائلوں کو حذف کردیا جائے۔ عزیزم MGA73 گزشتہ دو سالوں سے اردو ویکیپیڈیا پر بات کرتے گئے ہیں لیکن کوئی مثبت نتیجہ حاصل نہ ہوا۔ ان سے یہاں میری گفتگو کا حاصل یہ نکلا کہ غیر مستعمل فائلوں میں سے وہ تصاویر کومنز پر منتقل کی جائیں جو کی جاسکتی ہیں، اور بقیہ جو غیر آزاد ہیں ان کو اسے حوالے سے حذف کردیا جائے جو ان کے لیے طے ہے، یعنی ایک غیر آزاد فائل ویکیپیڈیا پر اسی صورت باقی رہ سکتی ہے جب تک وہ کسی مضمون میں مستعمل ہو۔ منتظمین اس صورت میں اپنی مدد پیش کریں۔ شکریہ۔۔۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 06:51، 31 مارچ 2023ء (م ع و)

اس صفحہ غیر مستعمل فائلیں میں موجود اکثر تصاویر استعمال کی جا سکتی ہیں۔ بہت سی تصاویر 2006 میں وہاب صاحب نے شامل کیں جو اردو ویکیپیڈیا پر بڑے متحرک رہے ہیں۔ انہوں نے بھی یہ تصاویر صفحات کے لیے ہی شامل کی ہوگی۔ نہ جانے وہ صفحات میں شامل نہیں کر سکے یا کوئی دوسری وجہ ہوگی۔ مجھے تو کوئی تیکنیکی وجہ نظر آتی ہے۔ 2006 کے بعد ویکی سافٹ وئیر بہت بار تبدیل ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے تصاویر کے ساتھ مسئلہ ہوا ہو۔ بہت سی تصاویر ٹٹوریلز کی ہیں۔ جنہوں نے یہ تصاویر شامل کی ہیں، وہ بھی کافی محنت کے ساتھ کام کر کے اور سکرین شاٹ لےکر بنائی گئی ہونگی۔میرے خیال میں تمام تصاویر کو انفرادی طور پر دیکھنا ہوگا، جو استعمال کی جا سکیں، انہیں لازمی استعمال کرنا چاہیے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:22، 10 اپریل 2023ء (م ع و)
بجا فرما رہے ہیں آپ امین اکبر صاحب۔ فائلوں کی ایک بڑی تعداد کارآمد ہے۔ اس لیے ہمیں تمام صارفین سے مدد لینی چاہیے اور منتظمین کو بھی اس معاملے میں ہاتھ بڑھانے ہوں گے۔ مناسب فائلیں جو کامنز پر منتقل ہوسکتی ہیں وہ منتقل کردینی چاہیے، اور جو ہمیں منصفانہ طریقے سے استعمال کے لیے درست محسوس ہوتی ہیں، ان کو مضامین میں استعمال کر لیا جائے اور بقیہ جو میرے خیال سے زیادہ نہ ہوں گی، حذف کر دیا جائے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 23:12، 10 اپریل 2023ء (م ع و)
مثال کے طور پر فائل:Attleepotsdamcrop2.jpg، پبلک ڈومین میں ہے۔ بنا کسی ٹینشن کے کامنز پر منتقل کی جاسکتی ہے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 23:16، 10 اپریل 2023ء (م ع و)
ہم فائلیں مضامین میں استعمال کر لیتے ہیں۔ وہ خود ہی کامنز پر چلی جائیں گے۔ آپ نےہی تو سسٹم بنایا ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:47، 11 اپریل 2023ء (م ع و)
امین اکبر بھائی خود سے کوئی بھی فائل کامنز پر منتقل نہیں ہوتی بلکہ منتقل کرنی پڑتی ہے۔ اردو ویکیپیڈیا پر بہت پرانی فائلیں جو اپلوڈ ہوئی ہیں میرے خیال سے ان میں سے اکثر دائرہ عام میں ہیں۔ لیکن ان تمام فائلوں کو دیکھ کر اور تحقیق کر کے ہی سہی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ دوسری وہ فائلیں ہیں جو CC BY SA کے تحت جاری کی گئی ہیں۔ لائسینس کا سانچہ لگانے کے بعد ایک آلے کی مدد سے اس طرح کی فائلوں کو کامنز پر منتقل کیا جاسکتا ہے اور ہم سب کو اس میں حصہ لے لینا چاہیے۔ ظاہر ہے یہ کام آسان نہیں ہے اور وقت طلب بھی ہے۔ اس لیے ہمیں اپنی راحت کے حساب سے اس کو انجام دینا چاہیے اور جو فائل کامنز پر ایک بار منتقل ہوگئی اسے یہاں سے حذف کردینا چاہیے کیونکہ کامنز والی فائل عالمی سطح پر ہر ویکی پر استعمال ہوتی ہے۔ اس میں ایک اور معاملہ ان فائلوں کا ہے جو ہمارے کچھ فعال صارفین انگریزی سے امپورٹ کرتے ہیں اور لائسینس کا سانچہ لگانا بھول جاتے ہیں۔ میں نے ذاتی طور پر عاقب نذیر اور فہد بھائی کو درست طریقہ سمجھا دیا ہے۔ ایسی فائلیں غیر آزاد ہوتی ہیں اور ان میں بھی ایک سانچہ استعمال ہوتا ہے۔ ان تمام سے ہٹ کر جو فائلیں بچتی ہیں ہمیں یقینا انہیں حذف کرنا پڑے گا۔۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 14:11، 7 مئی 2023ء (م ع و)
فائلوں کو کامنز پر منتقل کرنے میں تو کوئی مسئلہ نہیں۔ جو کی جا سکتی ہے فوراً کر دینی چاہیے۔ احتیاط حذف کرتے ہوئے کرنی ہے۔ فی الحال تو سانچہ لگاتے رہیں اس میں وقت لگے گا لیکن چلیں یہ کام بھی ہو جائے گا۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:50، 7 مئی 2023ء (م ع و)
تمام ہی فائلوں میں واضح نام لکھا ہے کہ کس کی ہے، بس انہیں مضمون میں ڈالنا ہے۔ تصویر میں حذف کا سانچہ لگانے کے بعد وہ کس زمرے میں جمع ہوتی ہیں؟ مضامین والے زمرے میں تو نہیں جا رہیں؟--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:05، 7 مئی 2023ء (م ع و)
فائلیں اور مضامین کے سانچے الگ الگ ہیں۔ میری اس معاملے میں تجویز یہ ہے کہ MGA73bot کو روبہ کا درجہ دیا جائے اس سے ہمیں بنا لائسینس کی فائلوں کے اعداد کا پتہ چلے گا اور جو فائلیں کامنز پر منتقل ہونے کے لیے مناسب ہیں ان کو ایک زمرے میں جمع کیا جاسکتا ہے۔ اور اس سے یہ بھی آسانی ہو گی کہ کس صارف کی کتنی فائلیں ایسی ہیں جن میں لائسینس کی معلومات نہیں ہیں جیسے Category:Files uploaded by Arif80s۔ جس طرح سے MGA73 اردو ویکیپیڈیا کے لیے فکرمند ہیں ہمیں بھی ان کے لیے راہ ہموار کرنی چاہیے تاکہ وہ ہماری کھل کر مدد کرسکیں اور ہمیں معلوم ہو کہ کہاں کیا کرنا ہے۔ ایک اور معاملہ منصفانہ تصاویر کا ہے۔ کافی صارفین انگریزی ویکیپیڈیا سے فائلیں لیتے ہیں اور سانچہ نہیں لگاتے۔ ان سے بھی گزارش ہے کہ یا تو خودکار طور پر ویکی معاون استعمال کریں یا سانچہ بھی شامل کر دیا کریں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 04:55، 16 مئی 2023ء (م ع و)

غیر معیاری منتخب مضامین[ترمیم]

مندرجہ ذیل مضامین کسی طور پر منتخب مضمون کے معیار پر پورے نہیں اترتے اور نہ ہی ان پر کوئی رائے شماری ہوئی ہے، شاید کئی صارفین نے یوں ہی گاہے بگاہے منتخب مضمون کا ٹیگ لگا دیا ہو، اس لیے ان مضامین پر سابقہ منتخب مضمون کا ٹیگ لگایا جانا چاہیے۔ نظام شمسی پر بھی کوئی رائے شماری نہیں ہوئی تاہم صارف کے تبادلہ خیال صفحہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے ویکیپیڈیا برادری نے متفقہ طور پر منتخب کیا ہے، اس لیے صرف اسے منتخب مضمون کا جائزہ میں پیش کیا جا رہا ہے تاکہ رائے شماری کے مطابق اسے منتخب مضمون رکھا جائے یا خارج کر دیا جائے، گو کہ مضمون منتخب مضمون کے مطابق نہیں ہے۔

احباب اگر اس پر کوئی اور تجویز دینا چاہیں تو اچھا رہے گا ورنہ اگلے ہفتہ اس پر عمل درامد کیا جا سکتا ہے۔

-- طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:38، 22 جون 2023ء (م ع و)

فوری طور پر اردو ویکی اور ویکی ڈیٹا سے ٹیگ نکالا جائے اور صفحہ اول کے جن جن ہفتوں میں یہ ماضی میں لگے ہیں، وہاں سے بھی نکال دیا جائے، تاکہ رجوع مکرر کرنے کی وجہ سے دوبارہ صفحہ اول پر نظر نہ آئیں۔Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:43، 22 جون 2023ء (م ع و)
طاہر محمود ، میرا جواب اس موضوع سے ہٹ کر ہے۔ منتخب فہرست کے لیے آپ نے نئے 8 مضامین نامزد کیے تھے۔ ان پر رائے شماری مکمل ہے۔ ان کو اب منتخب فہرست میں لگنا چاہیے؟

Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:04، 22 جون 2023ء (م ع و)

اگر موجودہ منتخب مضمون کے میعار کے 70 فیصد بھی ہیں تو رائے شماری اور تھوڑا کام کر کے مضمون ایسے ہی رہتے ہیں، باقیوں کو خارج کر دیتے ہیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:04، 22 جون 2023ء (م ع و)
شاید ایک فیصد بھی نہ ہوں۔ بس کسی نے زمانہ قدیم ایویں ٹیگ لگ دیا ہے۔ ان میں سے ایک مضمون نظام شمسی پر مختلف تبادلہ خیال سے پتا چلتا ہے یہ متفقہ طور پر منتخب مضمون ہے۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:15، 22 جون 2023ء (م ع و)
امین اکبر ، طاہر محمود، Obaid Raza - منتخب مضامین کے لیے 3 مضامین ٹیپو سلطان ، صلاح الدین ایوبی اور عالمی کپ کرکٹ 1992ء کو مزید بہت بہتر کر دیا گیا ہے اور مزید حوالہ جات شامل کیے گئے ہیں۔ ٹیپو سلطان اور عالمی کپ کرکٹ 1992ء پر دوبارہ رائے شماری کی ضرورت ہے۔
Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 22:22، 26 جون 2023ء (م ع و)
طاہر محمود بھائی، پھر ٹھیک ہے۔ جیسے جیسے نئے مضمون زمرے میں آتے جائیں۔ انہیں اڑاتے جائیں تاکہ تعداد تو کم نہ ہو۔ انگریزی ویکی پر ایک فہرست دیکھی تھی کہ کس ویکی پر کتنے منتخب مضمون ہے۔ ابھی ایک ساتھ ڈیلیٹ کریں گے تو وہاں نیچے چلے جائیں گے۔ Fahads1982 بھائی ٹھیک ہے، آپ نامزد کر دیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:56، 27 جون 2023ء (م ع و)
مندرجہ بالا مضامین نہ تو معیار کے مطابق ہیں اور نہ ہی ان پر کوئی رائے شماری ہوئی ہے۔ بس کسی نے یوں ہی منتخب مضامین کا ٹیگ لگا دیا ہے۔ اس لیے انہیں منتخب مضامین کی فہرست سے خارج کیا جا رہا ہے۔ کئی بار ان مضامین پر سوال بھی اٹھایا گیا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:14، 4 جولائی 2023ء (م ع و)

نئے منتخب مضامین[ترمیم]

ان مضامین کو منتخب مضامین کے لیے نامزدگی کی ضرورت ہے۔ یہ مضامین بہتر کر دیے گئے ہیں۔ اگر کوئی صارف ان مضامین میں مزید بہتری کرنا چاہتا ہے تو کر سکتا ہے۔ ان مضامین میں، میں نے اپنا حصہ ڈال دیا ہے۔

  1. اردو
  2. مسجد نبوی
  3. جامع مسجد بورصہ
  4. عراق
  5. روزہ (اسلام)
  6. اسلام
  7. مغلیہ سلطنت
  8. شہاب الدین غوری
  9. راولپنڈی
  10. ٹیپو سلطان
  11. اورنگزیب عالمگیر
  12. شاہجہان
  13. اسلام آباد
  14. مسجد
  15. خط نستعلیق
  16. صلیبی جنگیں


Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:57، 18 جولائی 2023ء (م ع و) Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:57، 18 جولائی 2023ء (م ع و)