ویکیپیڈیا:شخصی سازی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ویکیپیڈیا میں صارفین شخصی سازی (Customisation) کے ذریعہ ویکیپیڈیا صفحات کے انداز اور ان کی شکلوں کو حسب منشا تبدیل کر سکتے ہیں۔ کسی صارف کی جانب سے کی جانے والی شخصی سازی کا اثر دیگر صارفین پر نہیں پڑتا۔ نیز محض اندراج شدہ صارفین ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں تاہم اگر وہ اپنے کھاتے سے خارج ہونے کے بعد اس تبدیلی کو آزمانا چاہیں تو ناکامی ہوگی کیونکہ یہ تبدیلیاں محض اسی وقت نظر آتی ہیں جب وہ ویکیپیڈیا میں لاگ اِن ہوں۔

مزید، ویکیپیڈیا صارفین اپنے دستخطوں کو بھی حسب منشا ڈھال سکتے ہیں۔ یہ دستخط اس وقت استعمال ہوتے ہیں جب وہ کسی تبادلہ خیال صفحے پر کوئی پیغام درج کریں۔

صارف نام اور دستخط[ترمیم]

ویکیپیڈیا میں کھاتہ بناتے وقت صارفین اپنا جو نام منتخب کرتے ہیں وہ صارف نام کہلاتا ہے۔ یہی صارف نام ان تمام مضامین اور صفحات کے تاریخچوں میں نظر آتا ہے جن میں وہ تبدیلی کرتے ہیں۔ نیز ان کا یہ صارف نام تمام ویکیپیڈیاؤں اور دیگر ذیلی منصوبوں پر بھی یکساں ہوتا ہے، تاہم اگر کسی صارف کو اپنا یہ نام تبدیل کرنا ہو تو یہاں تبدیلی کی درخواست دی جا سکتی ہے۔

ویکیپیڈیا پر صارفین جب تبادلۂ خیال صفحات پر کوئی پیغام یا کسی پیغام کا جواب لکھتے ہیں تو آخر میں اپنے دستخط ضرور کرتے ہیں۔ یہاں دستخط کرنے کا مفہوم یہ ہے کہ آپ اپنے پیغام کے آخر میں ~~~~ درج کر دیں۔ ان علامتوں کے اندراج سے آپ کا صارف نام اور وقت و تاریخ خودکار طور پر درج ہو جائیں گے۔ میڈیاویکی سافٹ ویئر کی جانب سے فراہم شدہ دستخط بالکل سادہ ہوتے ہیں تاہم اگر کوئی صارف ان میں تبدیلی کرنا چاہے تو اپنی ترجیحات کے ذریعہ کر سکتا ہے۔ ترجیحات میں دستخط کے نیچے ایک خانہ نظر آئے گا، اس میں جو لکھا جائے، اسے دستخط سمجھا جائے گا۔ اس خانے کے نیچے (سادہ دستخط (بلا خودکار ربط)) کو نشان زد کر دیں تو دستخط میں موجود صارف نام سادہ ویکی متن کے طور پر نظر آئے گا وگرنہ وہ ایک ربط کی شکل میں نظر آتا ہے جس پر کلک کر کے کوئی بھی صارف مربوط صفحہ پر پہنچ سکتا ہے۔

ترجیحات[ترمیم]

داخل شدہ صارفین کو ہر صفحے کے اوپر ترجیحات لکھا ہوا نظر آتا ہے، جہاں ویکیپیڈیا کے استعمال کے لیے بہت سے اختیارات موجود ہوتے ہیں۔ ترجیحات کے صفحے پر پہنچیں تو کئی ٹیب (پروفائل، حلیہ، حالیہ تبدیلیاں، تدوین، آلات وغیرہ) نظر آئیں گے جن میں دو ٹیب (حلیہ اور آلات) خاصی اہمیت کے حامل ہیں۔

پوشاکیں[ترمیم]

میڈیاویکی صفحات کے حلیے اور خد و خال کو پوشاک کہا جاتا ہے۔ ان تمام پوشاکوں کے ایچ ٹی ایم ایل کوڈ اور سی ایس ایس میں باہم اختلافات ہوتے ہیں جن کی بنا پر صفحے کا رنگ روپ تبدیل ہوتا ہے لیکن اصل مندرجات میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔

ترجیحات/حلیہ کے ٹیب سے صارفین، ویکیپیڈیا کی دستیاب پوشاکوں میں سے کسی ایک کو منتخب کر سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر تمام صارفین کے لیے ویکٹر (vector) پوشاک فعال ہوتی ہے۔ نیز اردو ویکیپیڈیا کے بیشتر آلات بھی اسی پوشاک پر آزمائے گئے ہیں۔ لہذا اگر کسی دوسری پوشاک کو منتخب کریں تو اس بات کا امکان ہے کہ بہت سے آلات کام نہ کریں۔

ذیل میں دستیاب پوشاکوں کی فہرست درج ہے، جن کے نام پر کلک کر کے آپ اس صفحے کو عارضی طور پر متعلقہ پوشاک میں دیکھ سکتے ہیں۔

البتہ صارفین کی جانب سے بھی کچھ پوشاکیں بنائی گئی ہیں جنھیں یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

آلات /اضافی سہولتیں[ترمیم]

صفحہ ترجیحات میں دوسرا اہم ترین ٹیب آلات کے نام سے ہوتا ہے جہاں ان تمام اضافی سہولتوں کی فہرست درج ہوتی ہے جو میڈیاویکی سافٹ ویئر میں پہلے سے موجود نہیں بلکہ انھیں ویکی صارفین اپنی سہولت یا ذاتی استعمال کے لیے بناتے ہیں اور افادۂ عام کی غرض سے شائع کر دیتے ہیں۔ اس فہرست میں سے اپنے کھاتے کے لیے حسب مرضی سہولت منتخب کر سکتے ہیں۔ البتہ ان اضافی سہولتوں کے لیے براؤزر میں جاوا اسکرپٹ فعال ہونا ضروری ہے۔ نیز ان کی ایک دوسری مکمل فہرست صفحہ آلات میں بھی درج ہے جہاں متعلقہ جاوا اسکرپٹ اور سی ایس ایس فائلوں کا ربط بھی نظر آئے گا۔ انھیں ویکیپیڈیا کے منتظمین شامل کر سکتے ہیں۔

ذاتی سی ایس ایس[ترمیم]

ویکیپیڈیا میں ذاتی جاوا اسکرپٹ کے ساتھ ذاتی سی ایس ایس فائل بھی ہر صارف کی علاحدہ ہوتی ہے جس کے ذریعہ صارفین ویکیپیڈیا صفحوں کے رنگ روپ تبدیل کر سکتے ہیں۔ اگر ویکٹر پوشاک زیر استعمال ہے اور صارف کا نام ابجد ہے تو اس صارف کے سی ایس ایس صفحے کا عنوان اس طرح ہوگا: صارف:ابجد/vector.css، اسی طرح اس میں css کی بجائے js لگا دیں تو یہ جاوا اسکرپٹ فائل کا عنوان ہوگا۔

البتہ اگر کوئی صارف ایسی سی ایس ایس استعمال کرنا چاہتا ہے جو تمام پوشاکوں کے لیے یکساں ہو تو اس فائل کا عنوان ہوگا: صارف:ابجد/common.css، اسی طرح اسے common.js کرنے سے مشترکہ جاوا اسکرپٹ فائل ملے گی۔

تبدیلی فانٹ[ترمیم]

ابتدائی طور پر اردو ویکیپیڈیا میں نستعلیق فانٹ نصب ہے تاہم اگر کوئی صارف ویکیپیڈیا کے صفحات کو اپنی پسند کے فانٹ میں دیکھنا چاہتا ہے تو اسے یہاں اپنی مشترکہ سی ایس ایس فائل (common.css) میں جاکر درج ذیل کوڈ چسپاں کرکے صفحے کو محفوظ کرنا ہوگا۔ یہاں درج FontName کو مطلوبہ فانٹ کے نام سے تبدیل کر دیجیے:

body {
  font-family: "FontName";
  font-size: 110%;
}

اس بات کا خیال رہے کہ جس فانٹ کا نام درج کیا جا رہا ہے اسے مشین یا کمپیوٹر پر نصب کرنا ضروری ہے ورنہ اس کوڈ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

مخصوص سانچوں کی پوشیدگی[ترمیم]

اگر مخصوص سانچہ جاتی پیغامات چھپانا مقصود ہو تو اسے بھی سی ایس ایس کے ذریعہ چھپایا جا سکتا ہے۔ مثلاً اگر آپ سانچہ:اعلانات ترمیم/نام فضا/زمرہ کو چھپانا چاہیں جو اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب کسی زمرے میں ترمیم کی جائے تو درج ذیل کوڈ اپنی سی ایس ایس فائل میں چسپاں کیجیے:

#category-namespace-editnotice {
  display: none !important;
}

نیز مضامین میں موجود خانہ معلومات کو چھپانا چاہیں تو درج ذیل کوڈ استعمال کیجیے، لیکن خیال رکھیں کہ مضمون کی اہم معلومات اسی خانے میں درج ہوتی ہیں:

.infobox { display: none; }

اسی طرح آپ جس سانچے کو چھپانا چاہیں بآسانی چھپا سکتے ہیں۔ اس کے لیے مطلوبہ سانچے کے صفحے میں جانا ہوگا، وہاں اس سانچے کی class یا id موجود ہوگی اسے نقل کر لیں۔ اگر کلاس ہے تو اس سے قبل ایک نقطہ مثلاً .infobox لگا دیجیے، اگر آئی ڈی ہے تو اس سے قبل # علامت مثلاً #category-namespace-editnotice لگا دیجیے۔

متعدد عناصر کی فہرست[ترمیم]

ذیل میں ویکیپیڈیا میں استعمال ہونے والی کچھ کلاسوں اور آئی ڈی کے نام درج ہیں جن کی مدد سے مختلف چیزوں کو چھپایا جا سکتا ہے۔

#p-coll-print_export,
#mw-history-searchform,
#pt-prefswitch-link-on,
#pt-prefswitch-link-anon,
#editpage-copywarn, 
#editpage-copywarn2,
#wpSummaryLabel,
#n-contents,
#n-shoplink,
#n-featuredcontent,
#n-currentevents,
#n-portal,
#n-aboutsite,
#n-sitesupport,
#n-contactpage,
#n-mainpage-description,
#n-help,
#t-upload,
#t-wikibase, /* wikidata item */
#t-specialpages,
#t-recentchangeslinked,
#t-cite,
#footer-info,
#footer-places,
#footer-icons,
#footer-info-lastmod,
#footer-info-copyright,
#uploadtext,
#pt-betafeatures,
#siteSub, /* آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے */
#t-print,
#t-curationtoolbar,
.posteditwindowhelplinks, /* The (help) links for templates used, parser profiling data and hidden categories. */ 
.editpage-head-copywarn,
.feedlink,
.cancelLink,
.editHelp { display: none }  

#pt-userpage { background: none } /* صارف نام سے قبل موجود تصویر کو حذف کرتا ہے */

ذیل میں درج جاوا اسکرپٹ کوڈ کے ذریعہ دائیں جانب موجود زبانوں کو چھپا سکتے ہیں:

$('#p-lang').remove();