ویکیپیڈیا:صحت مواد پر اختلاف
ظاہری ہیئت
بعض اوقات ویکیپیڈیا کے مضامین میں ایسی معلومات شامل ہو سکتی ہیں جو درست نہ ہوں یا جن پر نمایاں طور پر اختلاف کیا جاتا ہو۔ ایسے مضامین کو صحت یا درستی کے لحاظ سے متنازع سمجھا جاتا ہے۔ اگر کسی مضمون کے مندرجات کی درستی پر شدید اختلاف پایا جائے تو اس کے آغاز میں {{متنازع صحت}} انتباہ شامل کیا جانا چاہیے۔
سانچہ کا استعمال
[ترمیم]اگر آپ کو لگتا ہے کہ کسی مضمون میں بڑی تعداد میں غلط یا مشکوک معلومات ہیں تو مضمون کے اوپر انتباہی سانچہ {{متنازع صحت}} یہ قاری کو آگاہ کرتا ہے کہ مضمون میں موجود معلومات کی جانچ ضروری ہے۔
بہتری کا طریقہ
[ترمیم]- مضمون میں درج معلومات کو معتبر حوالوں سے جانچیں۔
- اگر مواد درست نکلے تو حوالہ شامل کریں اور غیر ضروری سانچے ہٹا دیں۔
- اگر معلومات غلط ہوں تو انھیں درست یا حذف کریں۔
- اگر مسئلہ مختلف فیہ ہو تو تبادلۂ خیال صفحے پر گفتگو شروع کریں۔
کیا یہ تخریب کاری ہے؟
[ترمیم]صحت پر اختلاف تخریب کاری میں شمار نہیں ہوتا۔ کبھی کبھی صارفین نا دانستہ غلط معلومات شامل کرتے ہیں یا انھیں حکمت عملیوں کا علم نہیں ہوتا۔ اس لیے ہر معاملے کو الگ الگ دیکھا جانا چاہیے۔