ویکیپیڈیا:متداول املائی غلطیوں کی فہرستیں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ذیل میں اردو کی املائی اغلاط کی متعدد فہرستیں موجود ہیں۔ ان فہرستوں کو تیار کرنے کا مقصد یہ ہے کہ انھیں اردو ویکیپیڈیا پر املائی، نحوی، صرفی اور تحریری اغلاط کی درستی کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ ان فہرستوں میں ایک جانب اغلاط اور دوسری جانب ان کے درست متبادل درج کیے گئے ہیں۔ یہ فہرستیں انسانی اور خودکار درستی دونوں طریقہ سے استعمال کی جا سکتی ہیں۔

ان فہرستوں میں جب آپ کسی لفظ پر کلک کریں تو ویکیپیڈیا کا سرچ انجن اس غلط لفظ کو پورے اردو ویکیپیڈیا میں تلاش کرے گا اور جن صفحات میں وہ موجود ہو ان کی فہرست آپ کے سامنے آجائے گی۔

مقاصد[ترمیم]

ان فہرستوں کے مقاصد حسب ذیل ہیں:

  • مضامین کے معیار میں اضافہ
  • تمام املائی، نحوی، صرفی اور تحریری اغلاط کو یکجا کرنا۔
  • درستی املا کے خودکار سوفٹویئر اور پروگراموں کے لیے سہولت فراہم کرنا۔

متداول غلطیاں[ترمیم]

ذیل میں متداول املائی، نحوی، صرفی اور تحریری اغلاط کی فہرست اور ان کے روابط علاحدہ قطعات میں درج کیے گئے ہیں۔

تحریری اغلاط[ترمیم]

تحریر اور ٹائپنگ کے دوران نادانستہ طور پر جو غلطیاں یا ٹائپوز سرزد ہو جاتے ہیں مثلاً «گفتگو» کے بجائے «گفگتو»، «فلسفہ» کے بجائے «فسلفہ»، «متداول» کے بجائے «متدوال» وغیرہ۔

املائی اغلاط[ترمیم]

تحریر اور ٹائپنگ کے دوران سرزد ہونے والی املائی اغلاط مثلاً تمغا کے بجائے تمغہ۔

نحوی و صرفی اغلاط[ترمیم]

تحریر اور ٹائپنگ کے دوران سرزد ہونے والی نحوی و صرفی اغلاط مثلاً «میں شکر گزار ہوں» کے بجائے «میں مشکور ہوں»۔

مزید دیکھیے[ترمیم]