ویکیپیڈیا:معطلی کی حکمت عملی
| اس صفحہ میں اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی بیان کی گئی ہے، جسے ویکی نویسوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے نیز یہ تمام صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار بھی ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔ |
| یہ صفحہ ایک نظر میں: کسی بھی صارف کو اس کے غیر مناسب رویہ کی بنا پر ترمیم کاری سے (جزوی یا مکمل طور پر) معطل کیا جا سکتا ہے، یہ فیصلہ برادری بھی کرتی ہے اور مجلس مصالحت بھی۔ |
معطلی نام ہے کسی صارف کو ویکیپیڈیا کے بعض یا تمام صفحات میں ترمیم سے باز رکھنے یا کچھ مخصوص قسم کی ترمیموں سے روکنے کا۔ معطلی کا دورانیہ مختصر، طویل اور لامحدود بھی ہو سکتا ہے۔
معطلی کسی تنازع کے حل کے نتیجے میں بھی عمل میں آتی ہے۔ معطلی کی اس کارروائی کو برادری کی متفقہ رائے سے یا مجلس مصالحت کے فیصلے پر انجام دیا جاتا ہے۔ البتہ بعض مخصوص مقامات پر منتظمین بھی از خود معطل کر سکتے ہیں۔ معطلی عموماً کل ویکی سطح پر لگائی جاتی ہے جس کے بعد معطل صارف کہیں بھی کسی قسم کی ترمیم نہیں کر سکتا، البتہ اسے محدود بھی کیا جا سکتا ہے مثلاً کسی موضوع سے معطلی جس کے نتیجے میں صارف اس مخصوص موضوع پر موجود صفحات میں ترمیم نہیں کر سکتا وغیرہ۔
کسی صارف کو معطل کرنا اور اس پر پابندی عائد کرنا دو مختلف عمل ہیں۔ پابندی -یعنی تکنیکی طور پر صارف یا کسی آئی پی پتے کو ویکیپیڈیا میں ترمیم سے باز رکھنا- عموماً منتظمین کی جانب سے عائد کی جاتی ہے۔ نیز پابندیاں اکثر و بیشتر فوری مشکلات مثلاً تخریب کاری یا ترمیمی جنگ کو حل کرنے کے لیے لگائی جاتی ہیں۔ جبکہ معطلی کے ذریعہ صارف کو فنی طور پر ترمیم کاری سے نہیں روکا جاتا، تاہم پابندی کی کارروائی کو معطل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
باہمی رابطے پر پابندی
[ترمیم]باہمی رابطے پر پابندی (Interaction ban یا IBAN) کا بنیادی مقصد دو افراد کے مابین تنازع کو روکنا ہے۔ یک طرفہ پابندی کسی ایک صارف کو دوسرے صارف کے ساتھ رابطہ کرنے سے روکتی ہے، جبکہ دو طرفہ پابندی دونوں صارفین کو ایک دوسرے کے ساتھ کسی بھی قسم کا رابطہ رکھنے سے منع کرتی ہے۔ بعض حالات میں کسی فریق کو قصوروار ٹھہرائے بغیر دو طرفہ پابندی بھی عائد کر دی جاتی ہے تاکہ ملامت یا الزام تراشی سے دور رہ کر مستقبل میں ہونے والے ممکنہ رابطوں کا سدِ باب کیا جا سکے۔ اگرچہ باہمی رابطے کی پابندی کے شکار صارفین کو عام طور پر ایک ہی صفحات یا گفتگو میں ترمیم کرنے کی اجازت ہوتی ہے، بشرطیکہ وہ ایک دوسرے سے گریز کریں، لیکن انھیں آپس میں کسی بھی قسم کا تعامل یا رابطہ کرنے کی بالکل اجازت نہیں ہوتی۔
مثال کے طور پر اگر صارف "بار" (Bar) پر صارف "فو" (Foo) کے ساتھ رابطہ کرنے پر پابندی عائد ہے تو "بار" کے لیے درج ذیل امور ممنوع ہوں گے:
- "فو" کے صارف اور تبادلۂ خیال صفحات پر ترمیم کرنا؛
- مباحثوں میں "فو" کو جواب دینا؛
- صارف صفحہ کا ربط دے کر @Foo کا تذکرہ کرنا؛
- ویکیپیڈیا پر کہیں بھی براہِ راست یا بالواسطہ طور پر "فو" کا حوالہ دینا یا اس پر تبصرہ کرنا؛
- کسی بھی صفحے پر "فو" کی ترامیم کو واپس پھیرنا خواہ وہ رد ترمیم ہو یا کسی اور طریقے سے؛
- "فو" کی کسی ترمیم یا اقدام پر شکریہ کا پیغام بھیجنا۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]