ویکیپیڈیا:فوری حذف شدگی کے معیارات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

فوری حذف شدگی کے معیارات کے تحت ان معیارات کو بیان کیا گیا ہے جن کی بنا پر منتظمین کسی بھی صفحہ یا وسیط کو مضامین برائے حذف میں پیش کیے بغیر حذف کرسکتے ہیں۔

عمومی صفحات (ع)

  1. ایسے صفحات جن کے عناوین بے معنی ہو (مثلاً ضفطدت)۔
  2. تجرباتی صفحات (مثلاً کیا میں یہاں لکھ سکتا ہوں)۔
  3. راست تخریب کاری۔
  4. ایسے صفحات جن میں دوبارہ اسی مواد کو درج کیا گیا ہو جسے مضامین برائے حذف میں گفتگو کے بعد حذف کردیا گیا تھا۔
  5. ایسے صفحات جو مصنوعات یا خدمات، یا تعلقات عامہ جو کہ کے ایک کمپنی یا فرد کو فروغ دینے کے لئے استعمال کیے جا رہے ہوں۔

مضامین

الف 1- سیاق و سباق کی عدم موجودگی

ایسا مضمون جس کے متن میں سیاق و سباق نا ہو، جس سے یہ ہی نا علم ہوتا ہو کہ جس پر مضمون ہے وہ کون ہے کیا ہے۔ مثال کے طور پر؛ وہ ایک مشہور آدمی ہے، جولوگوں کو ہنساتا ہے۔ اس کا اطلاق اکثر مختصر مضامین پر ہوتا ہے۔سیاق و سباق نا ہونا پر، الف-3 سے مختلف برتاؤ کیا جاتا ہے۔نئے مضامین پر اس ٹیگ کو استعمال کرتے وقت احتیاط کی ضرورت ہے۔ لیکن غیر اردو میں مواد والے یا مشینی ترجمہ والے نئے مضامین پر اس ٹیگ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ احتیاط کرتے ہوئے، ایسے مضامین کے بیرونی روابط، عنوان وغیرہ کو آنا لائن لکھ کر تلاش (سرچ) کر لیا جائے۔ پھر اس حساب سے ٹیگ کیا جائے۔