ویکیپیڈیا:منتخب ایام/13 جنوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  • 1610ء - گلیلیو گلیلی (تصویر میں) دوربین کی مدد سے مشتری ستارہ کے چوتھے چاند کا اکتشاف کرتا ہے اور یہ اکتشاف پہلے تین چاندوں کے 6 دن بعد ہوتا ہے۔
  • 1958ء - تینتالیس ملکوں کے 9000 سائنس دان، نیوکلیائی تجربات پر اقوام متحدہ سے پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
  • 1992ء - جاپان، اپنی فوج کی جانب سے دوسری جنگ عظیم کے دوران عورتوں پر ہونے والی جنسی زیادتیوں کی کوریا سے معافی مانگتا ہے۔
  • 1995ء - الجزائر کی بڑی بڑی پارٹیاں اور 1991ء میں 80 فی صد ووٹ سے نمائندگی کرنے والی پارٹیاں، روم کے پایہ تخت اطالیہ میں ایک کانفرنس کرتی ہیں، اور ایک قومی معاہدہ کا اعلان کرتی ہیں جس میں تشدد کے راستے سے اقتدار حاصل کرنے یا اقتدار پر جمے رہنے پر روک لگا دی گئی، اور الجزائر کے بحران کے لیے سیاسی حل تلاش کرتے ہیں۔ لیکن الجزائر کی حاکم پارٹی اس اعلان اور معاہدہ کو مسترد کر دیتی ہے جو اسلامک سالویشن فرنٹ (الجبہہ الاسلامیہ للانقاذ) کے درمیان حائل ہورہی تھی، اور اس کو مشکل پیدا کرنے کا ذریعہ قرار دیا۔
  • 2001ء - ایل سیلواڈور میں تقریباً 7.7 ڈگری کا زبردست زلزلہ آتا ہے جس میں 844 افراد جاں بحق اور 4723 افراد زخمی ہوتے ہیں، تقریباً 108226 گھر زمین دوز ہوتے ہیں اور 150000 عمارتیں اس کی زد میں آتی ہیں۔