ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/فیصل انس (Faismeen)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔

محترم احباب گرامی قدر! Face-smile.svg
اردو ویکیپیڈیا روز بروز ترقی کررہا ہے، اور نئے نئے احباب اس قافلہ میں شامل ہو کر علمی و تخلیقی سفر میں ہم رکاب ہورہے ہیں۔ جیسے جیسے یہ دائرۃ المعارف ترقی کررہا ہے ویسے ویسے اس کی انتظامی نگہداشت اور ذمہ داریوں میں حساسیت بڑھ رہی ہے۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر فعال منتظم کی کمی ہے، جو منتظم ہیں ان میں سے کچھ کافی عرصہ سے لاپتہ ہیں، باقی مختلف وجوہات کی بنا پر روز وقت نہیں دے پاتے ان وجوہات کی بنا پر میں فیصل صاحب (تبادلۂ خیال • شراکت • منتقلی • پابندی • شماریات) کو منتظمی کے لیے نامزد کررہا ہوں۔

فیصل صاحب اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ایک کمپنی میں عربی زبان کے مترجم کے طور پر بر سر خدمت ہیں۔ وہ اردو اور عربی دونوں زبانوں پر اچھا خاصا عبور رکھتے ہیں اور اردو ویکی پیڈیا کو ایک دائرۃ المعارف کے طور بنانے پر اضافے میں اپنا کافی وقت صرف کرتے ہیں۔ اس لیے مناسب سمجھا گیا ہے کہ انہیں انتظامی ارکان میں شامل کیا جائے تاکہ اردو ویکی پیڈیا کی ترقی میں وہ اور فعال انداز میں تعاون کر سکیں۔--مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:57، 5 اگست 2019ء (م ع و)

یہ رائے شماری 05 اگست سے شروع ہو کر 15 اگست تک جاری رہے گی۔ آپ تمام احباب سے اس رائے شماری میں حصہ لینے کی درخواست ہے۔
تائید کے لیے متعلقہ قطعہ میں {{تائید}} اور تنقید کے لیے {{تنقید}} استعمال کریں۔ کسی قسم کی تجویز یا تبصرہ کے لیے {{تبصرہ}} استعمال کریں۔

سوالات برائے فیصل صاحب

جناب فیصل صاحب! ویکیپیڈیا پر اپنی گرانقدر خدمات پیش کرنے پر انتہائی شکریہ۔ امید ہے کہ درج ذیل سوالات کے جوابات مرحمت فرمانے کے لیے آپ اپنا کچھ وقت ہمیں عنایت فرمائیں گے۔ آپ کے جوابات سے رائے شماری میں شریک صارفین کو رائے دہی میں آسانی ہوگی:
1. دائرۃ المعارف میں عموماً آپ کن انتظامی امور کی انجام دہی کا ارادہ رکھتے ہیں؟
2. آپ کی شراکتوں یا تحریر کردہ مضامین میں سے کوئی چیز آپ کے لیے لائق فخر ہے؟ اگر ہے تو کیوں؟
3. دائرۃ المعارف میں ماضی میں جاری کسی گفتگو میں آپ حصہ لے چکے ہیں؟ اگر ہاں تو اس میں آپ کا رویہ کیسا تھا؟ اور اس طرح کی صورتحال میں صارفین کو کس قسم کا رویہ اپنانا چاہیے؟ نیز اگر مستقبل میں یہ صورتحال دوبارہ پیش آئے تو آپ سے کس رویہ کی توقع رکھی جائے؟
4. کیا آپ کسی صارف کے رویہ/تحریر وغیرہ سے متاثر ہیں؟ اگر ہاں تو نام تحریر کریں۔

ہمیں اس قابل سمجھنے کے لئے آپ کا انتہائی شکریہ۔ ویکیپیڈیا گرچہ ایک آزاد پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کسی کو ترمیم کی اجازت ہے مگر بعض دفعہ کچھ ایسی مشکلات پیش آتی ہیں جہاں منظمین کا سہارا لینا پڑتا ہے اور چونکہ اردو ویکیپیڈیا پر منتظیمین کم ہیں اور فعال صرف چند لہذا جس سرعت اور تسلسل سے اردو ویکیپیڈیا اپڈیٹ ہونا چاہئے وہ نہیں ہوپاتا ہے۔ذیل میں جواب حاضر ہے۔
1۔ دائرۃ المعارف ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ مواد فراہم کرنا ہے تاکہ اردو ویکیپیڈیا پر مضامین اور متن کی ایک اچھی خاصی تعداد ہو۔ ہمارا ماننا ہیکہ فی الحال اردو ویکیپیڈیا کو کثرت مضامین اور زیادہ سے زیادہ موضوعات پراچھی مقدار میں مواد کی ضرورت ہے۔ س کے علاوہ نئے صارفین کی تشکیل کرنا اور اس کے لئے یونیورسٹیوں میں پروگرام کرنے کا بھی ارادہ ہے۔ ایک کوشش یہ بھی ہیکہ اردو جاننے والوں اردو ویکیپیڈیا سے واقف کرایا جائے اور انہیں یہ باور کرایا جائے کہ وہ بھی چاہیں تو اردو ویکیپیڈیا پر ترمیم کر اردو کی خدمت میں اپنا حصہ ادا کر سکتے ہیں۔
2۔ میں نے ہمیشیہ کوشش کی ہیکہ انگریزی یا عربی سے مواد کا ترجمہ کروں اور اب تک یہی کوشش جاری ہے۔ میں نے تمام تر مضامین خود ترجمہ کئے ہیں اور مشینی ترجمہ سے اردو ویکیپیڈیا کو پاک کرنے کی کوشش کی ہے۔ ایک کوشش اردو ویکیپیڈیا کو وہ موضوعات دینے کی ہے جو عموما اردو قارئین کو کہیں دستیاب نہ ہوں۔ میری یہ بھی کوشش رہتی ہیکہ مضمون چند سطری نہ ہو بلکہ اس پر خاطر خواہ مواد پیش کر دیا جائے تاکہ مضمون ادھورا اور صفحہ نا مکمل نہ لگے۔ ایک اور کوشش منتخب اور بہتر مضامین کی کثرت پر ہے۔ کل تخلیق کردہ مضامین کی فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔ میری کوشش رہتی ہیکہ حالیہ واقعات پر مضامین بنتے رہیں جیسے ترکی کے عام انتخابات، 2018ء، بھارت کے عام انتخابات، 2019ء، پاکستان کے عام انتخابات، 2018ء، شیلا دکشت، کروناندھی اور اس طرح ایک طویل فہرست ہے۔ ویسے ہمارا ہر ایک مضمون ہمارے لئے اہم ہے۔ ایک منصوبہ تمام زبانوں کے ویکیپیڈیا کا ترجمہ تعارف بھی ہےجو کچھ عرصہ کے رکا ہوا ہے جلد ہی ہورا کرنے کا ارادہ ہے۔
3۔ میں نے کچھ رائے شماریوں میں حصہ لیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ رائے شماری میں غیر جانب داری سب سے اہم ہے۔ میری کوشس رہتی ہیکہ فیصلہ ہمیشہ وہ لئے جائیں جو دائرۃ المعارف کے حق میں بہتر ہو اور اس سے بھی آگے بڑھ کر کہنا چاہوں گا اردو کے حق میں بہتر ہو۔ میں مستقبل میں بھی ہمیشہ غیر جاب دار رہوں گا۔
4۔ سب سے پہلے شعیب بھائی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے نہ صرف ہمیں اردو ویکیپیڈیا سے واقف کرایا بلکہ میری ہر ممکن مدد کی۔ چند سطور ان کا احاطہ نہیں کرسکتی ہیں۔ حماد سعید نے بھی کافی کچھ سکھایا ہے اور ان کی ذہانت اور دائرۃ المعارف پر ان کی کاوشیں قابل رشک ہیں، مزمل بھائی اور طاہر بھائی اور ان کے علاوہ عبید رضا اور آغا جہانگیر سب ہی اس چھوٹے سے باغیچہ کے لہلہاتے پھول ہیں جن کی خوشبو سے ہماری چھوٹی سی دنیا معطر رہتی ہے اور شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔

تائید

  1. Symbol support vote.svg تائید بطور تجویز کنندہ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:57، 5 اگست 2019ء (م ع و)
  2. Symbol support vote.svg تائید برائے معتدل ویکی صارف— ابن سعید تبادلہ خیال 16:36، 5 اگست 2019ء (م ع و)
  3. Symbol support vote.svg تائید Dr. Hamza Ebrahim (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:52، 5 اگست 2019ء (م ع و)
  4. Symbol support vote.svg تائید--قیصرانی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:21، 5 اگست 2019ء (م ع و)
  5. Symbol support vote.svg تائید :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  مورخہ 6 اگست 2019ء، بوقت 12 بج کر 19 منٹ (بھارت)
  6. Symbol support vote.svg تائید ذیشان امجد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:28، 6 اگست 2019ء (م ع و)
  7. Symbol support vote.svg تائید ذمہ داری لیجئے آپ اس قابل ہیں۔ منتظم ہونا ہم کو مزید معتدل اور ویکی اصولوں کا پابند بنا دیتا ہے۔ Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:09، 6 اگست 2019ء (م ع و)
  8. Symbol support vote.svg تائید --Mazharabbasjaffari (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:46، 6 اگست 2019ء (م ع و)
  9. Symbol support vote.svg تائید -- ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ویکیپیڈیا کی مذید بہتری کے لیے کام کرے گے۔ حسنین شاہ (تبادلۂ خیال)
  10. Symbol support vote.svg تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:03، 6 اگست 2019ء (م ع و)
  11. Symbol support vote.svg تائید -- حسیب احمد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:22، 6 اگست 2019ء (م ع و)
  12. Symbol support vote.svg تائید -- صارف:محمد ذیشان خان 12:20، 6 اگست 2019ء (م ع و)
  13. Symbol support vote.svg تائید آغاجہانگیربخاری (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:49، 6 اگست 2019ء (م ع و)
  14. Symbol support vote.svg تائید شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:34، 6 اگست 2019ء (م ع و)
  15. Symbol support vote.svg تائید--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:41، 7 اگست 2019ء (م ع و)

تنقید

تبصرہ

  1.  تبصرہ: بہت خوشی ہوئی آپ کے خیالات اور مستقبل میں اردو ویکیپیڈیا کے لیے سوچ پر، امید ہے منفرد موضوعات پر لکھنے کے ساتھ ساتھ معاونت کے صفحات پر وقت دیں گے۔ جس کی اشد ضرورت ہے۔— سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں)
محترم عبید بھائی۔ افسوس کہ اب تک اس جانب کسی نے توجہ نہیں دلائی۔ ان شاءاللہ بہت جلد اس پر بھی شروع کریں گے۔ آپ کی رہنمائی درکار ہوگی۔ فیصل انس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:46، 6 اگست 2019ء (م ع و)
دراصل معاون صفحات کا لکھنا سب سے مشکل کام ہے۔ اس کے لیے متعلقہ موضوع کی مکمل معلومات ہونی چاہیے اور پھر انہیں سہل زبان میں پیش کرنا بھی دشوار گزار مرحلہ ہے۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  مورخہ 6 اگست 2019ء، بوقت 11 بج کر 43 منٹ (بھارت)

نتیجہ

نتیجہ تائید
Symbol support vote.svg تائید 15
Symbol oppose vote.svg تنقید 0

ابن سعید تبادلہ خیال 06:11، 17 اگست 2019ء (م ع و)


گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔